Sports

Naseem Shah – Hat-trick Hero

Naseem Shah - Hat-trick Hero

نسیم شاہہیٹ ٹرک ہیرو

Naseem Shah – Hat-trick Hero

دنیائے کرکٹ میں پاکستان نے ہمیشہ اعلیٰ سطح کا ٹیلنٹ پیدا کیا ہے! اور خاص کر فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں پاکستان کو امتیاز حاصل رھا ہے۔!

اس افق پر جو نیا ستارہ ابھرا ہے اسکا نام نسیم شاہ ہے!

لوئیردیر سے عروج تک

نسیم شاہ کا تعلق لور دیر کے علاقے سے ہے،! ایک ایسے علاقے سے جہاں پر کرکٹ کا خواب صرف ٹی وی پر ھی دیکھ کر دیکھا جا سکتا ہے! نسیم کے والد نسیم کے کرکٹ کھیلنے کے خلاف تھے! اور یہ دراصل پاکستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں کی مثالی پرابلم ہے! ٹیلنٹ کی کسی بھی طرح کمی نہیں مگر انفراسٹرکچر خام ہونے! اور والدین کی جانب عدم اعتماد کی وجہ سے بہت سارے نوجوان اپنا ٹیلنٹ دکھانے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ 

نسیم کا تعلق بھی ایسے ہی ایک علاقے سے ہے! جہاں والدین اپنے اولاد کو کرکٹ پر وقت برباد کرنے کی بجائے! اپنے خاندانی کاروبار میں لگانا چاہتے ہیں۔

دسمبر 2019 میں پاکستان نے سری لنکا کو 263 رنز سے شکست دی! جس میں سری لنکا کی دوسری اننگ میں تیرہ اوور میں صرف اکتیس رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ کے بعد ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے نسیم شاہ بچوں کی طرح رو پڑا۔! اس کے آنسوؤں کی وجہ اسکی والدہ کی وفات تھی جو اس میچ سے چند ہفتے پہلے واقع ہوئی تھی۔

آج اس نوجوان اور انتہائی ٹیلنٹ فل کھلاڑی نے بنگلہ دیش کے خلاف! پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں تین بالوں پر تین وکٹیں لیکر تاریخ رقم کر دی! یون تو ٹیسٹ میچز میں پہلے بھی بہت ہیٹ ٹریکس ہوئی ہیں! مگر نسیم شاہ تاریخ میں اس لیے رقم ہو گیا ہے !کہ وہ عمر کے حساب سے نوجوان ترین کھلاڑی ہے! جس نے ہیٹ ٹرک کی ہے! یہ اعزاز اس نے 16 سال اور 359 دن کی عمر میں حاصل کیا ہے!

Naseem Shah – Hat-trick Hero

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=GqM7nCoiCEA[/embedyt]

Naseem Shah – Hat-trick Hero

ہیٹ ٹرک

بنگلہ دیش کی دوسری اننگ میں اسکور 124 دو وکٹ کے نقصان پر تھا جب نسیم شاہ کو باولنگ کے لیے بلایا گیا!

پہلی بال پر ایل بھی ڈبلیو کی اپیل ہوئی جسے انگلش امپائر نائجل لانگ نے مسترد کر دیا! کپتان اظہر علی نے ریویو لیا جس سے ثابت ہوا کہ بال لیگ اسٹمپ کو گرا رھی تھی! دوسری بال ایک زبردست late in-swinging بال تھی جس نے بنگلہ دیشی نائٹ واچ مین کو ایل بی ڈبلیو کر دیا! 

تیسری بال کو محموداللہ ہٹ کرنے کی کوشش میں پہلی سلپ میں کھڑے حارث سہیل کو ایک شارپ کیچ پکڑا دیا! یوں نسیم شاہ کی ہیٹ ٹرک مکمل ہوئی۔ نسیم شاہ نے ابھی صرف چار ٹیسٹ کھیلے ہیں اور اپنی چھٹی اننگ میں ہیٹ ٹرک کی!

اس وقت پاکستان کے پاس نسیم شاہ کے علاوہ شاھین شاہ آفریدی اور محمدحسنین جیسے ٹین ایج فاسٹ بالرز موجود ہیں جو انشااللہ وقت کے ساتھ دنیائے کرکٹ میں اعلیٰ کارکردگی پیش کریں گے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان بالرز کو پالش کیا جائے اور ضرورت سے زیادہ نہ کھلایا جائے تاکہ یہ وقت سے پہلے “خرچ” نہ ہو جائیں۔ ان کی فٹنس کا خاص خیال رکھا جائے، یہ تینوں یقیناً پاکستان کے لیے بہت اچھا کام کریں گے۔

Naseem Shah, Pakistan beat Bangladesh, Naseem Shah Hattrick


بقلم: مسعودؔ

Pegham Logo Retina

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW