Current Affairs Sports

Hindustan Se Shikast Ke Baad

Hindustan Se Shikast Ke Baad

ہندوستان سے شکست کے بعد

Hindustan Se Shikast Ke Baad

صورتحال

کرکٹ ورلڈ کپ اپنے زوروں پر ہے!

اکثر ٹیمیں اپنے پانچ میچ کھیل چکی ہیں جبکہ کچھ اپنا پانچواں میچ کل اور پرسوں کھیلیں گی۔

اسوقت آسٹریلیا سب پہلے نمبر پر ہے! اور پاکستان ماشااللہ سے دوسرے آخری یعنی نویں نمبر پر ہے جہاں صرف افغانستان کی ٹیم ہم سے پیچھے ہے! جبکہ ہمارا رن ریٹ افغانیوں سے بھی بدتر ہے!

کل ہمارا میچ ہمارے روایتی حریف انڈیا کے ساتھ ہوا جو کہ ہندوستانیوں نے 89 رنز سے جیت لیا!

اس میچ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہو گیا۔ اور پاکستانی قومی ٹیم کی لاانتہا ذلالت کی گئی!

لوگ کہتے ہیں کہ کھیل میں ہار جیت تو ہوتی ہے، پھر ذلالت کرنے کی وجہ؟

بالکل! کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے! ایک ٹیم کو ہارنا اور ایک کو جیتنا ہوتا ہے۔! مگر جس انداز میں کل پاکستانی ٹیم ہاری ہے! اور جس باڈی لانگویج کے ساتھ وہ میدان میں اترے ہیں! وہ انتہائی قابل مذمت ہونے کیساتھ ساتھ قابل شرم اور قابلِ تذلیل ہے!

رنگ رلیاں

ورلڈ کپ کے کسی بھی میچ سے پہلے اور خاص کر جب آپ اپنے سب سے بڑے حریف کیساتھ سب سے اہم میچ کھیلنے اترتے ہیں! تو آپ کی preparation حتمی الامکان حد تک درست ہونی چاہیے! ہماری قومی ٹیم اس میچ سے قبل ایک رات جوئے خانے اور قحبہ خانے میں اپنی بیویوں کیساتھ شیشہ پہنے میں گزاری!

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=X7ELjtfkm1o[/embedyt]

Hindustan Se Shikast Ke Baad

اس ویڈیو میں شعیب ملک اپنی ہندوستانی بیوی ثانیہ مرزا کیساتھ! اور دوسرے پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ مانچسٹر کے قحبہ خانے میں شیشہ کے نشے کرتے ہوئے وائرل ہوئے ہیں،! شعیب اگلے دن کے میچ میں 0 پر آؤٹ ہوئے!

اگر یہ کافی نہیں تھا تو میچ کیدوران پاکستانی کپتان سرفراز احمد بھرپور منہ کھولے جمائیاں لیتے ہوئے پکڑے گئے:

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=cX5jCERUHzo[/embedyt]

Hindustan Se Shikast Ke Baad

اہم فیصلے

میچ سے قبل وزیرِاعظم عمران خان نے ٹویٹ کی کہ “اگر ٹاس جیتو تو پہلے بیٹنگ کرو”! – سرفراز نے ٹاس تو جیت میں مگر اسکے بعد کوئی عمل ایسا نہیں تھا جو اسکے حق میں جاتا! ٹیم کی سلیکشن سے لیکر آن فیلڈ پرفارمنس تک ہر ایک فیصلہ غلط ثابت ہوا! جیسا کہ اوپر دی گئی جمائیوں کی فلم سے لگ رہا ہے! کہ سرفراز کو یہ میچ کھیلنے میں دلچسپی ہی نہیں تھی !اور میچ سے پہلے یہ شکست خوردہ تھا! باڈی لانگویج انتہائی ناقص تھی! ہماری فیلڈنگ سے لگ رہا تھا کہ یہ لوگ کبھی فٹنس سینٹر گئے ہی نہیں! خود سرفراز کا پیٹ ایسے نکلا ہوا ہے جیسے حمل کی اگلی خبر یہی سے آئے گی!

فیلڈنگ میں اسقدر غلطیاں، کئی رن آؤٹ مس اور ڈراپ کیچز۔۔۔! پاکستانی فیلڈرز لگتا ہے وہ نازک حسینائیں ہیں! جو اپنے ناخنوں کے خراب ہونے کے خوف کی وجہ سے کیچ کرنا گناہ سمجھتے ہیں!

دفاع

اس پر ایک سابقہ خود ساختہ سپر اسٹار شاھد خان آفریدی نے بیان دیا کہ 

کل  کی شکست کے بعد ہمارے میڈیا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ میری یہی گزارش ہے کہ اس ٹیم کو شکست کے باوجود بیک کریں کیونکہ جب یہ جیتتے ہیں تو سب ساتھ ہوتے ہیں، ہار میں ساتھ رہیں تو جیت بھی مقدر بن جاتی ہے۔ یہ ہمارے اسٹارز ہیں، ہمیں انکی ہرممکن سپورٹ کرنی چاہئے

آفریدی صاحب آپ کی عقلِ نابالغ کے لیے عرض ہے! کہ اگر اس ٹیم کو اسپورٹ نہ ہوتی تو وہ ہزاروں لوگ اتنی مہنگی ٹکٹیں خرید کر سبز ھلالی پرچم ہاتھوں میں اٹھائے! انگریزوں کے گھر رہتے ہوئے انگریزوں کے خلاف انکو اسپورٹ نہ کرتے! وہ لوگ جو دل و جان سے اس ٹیم کو اس امید پر اسپورٹ کرتے ہیں! کہ شاید یہ اچھا کھیل پیش کر کے اپنے ملک کا نام روشن کریں!

وہ ملک جس کے 22 کڑوڑ لوگ اس امید پر ٹی وی پر کئی کئی گھنٹے گزارتے ہیں! کہ ہمیں اس ملک سے اس پرچم سے پیار ہے! ہمیں اس ٹیم سے کارکردگی اچھی دکھانے کی امید ہے! ہمیں امید ہے کہ یہ پروفیشنل طور پر میدان میں اتریں گے اور پروفیشنلزم کا ثبوت دیں گے۔۔۔۔ 

لاپروائی

بالکل اسی طرح جیسے یہ اسپورٹرز جب آپ کو دیکھنے آتے تھے! اور آپ ایک ٹلہ ایک ٹلی لگا کر واپس لوٹ جاتے تھے! اسی طرح آج بھی یہ ٹیم اسی غیرپروفیشنلزم کا شکار ہے!

انکی کارکردگی اس قدر ناقص ہے کہ ان کی جتنی بھی تذلیل کی جائے حق بجانب ہے! آپ میچ ہارتے ہو مگر جان لڑا کر کھیل کر مگر جب آپ میدان میں اترنے سے پہلے ہی ہارے ہوئے انسان کی طرح جمائیاں اور باسیاں لے رہے ہوں،! اپ کی بیٹنگ فیلڈنگ اور بولنگ تینوں شعبوں میں بدترین کارکردگی ہو اور اوپر سے آپ رات ساری عیاشیوں پر گزارو تو ایک بار نہیں 22 کڑوڑ کی عوام کی جانب سے 22 کڑوڑ بار تم لوگں پر لعنت!

آپ لوگوں کو تو آپ کی ناکامی کے معقول رقم مل ہی جانی ہے! ذرا ان لوگوں کے مجروح جذبات سنو جو دور دور سے اس امید پر آتے ہیں! کہ ہمارا نام روشن ہو گا۔

مگر ہماری بدقسمتی ہی یہ ہے! کہ ہمارے سپراسٹار اپنے ملک اور قوم سے زیادہ اپنی جیب اور ہیروازم کی زیادہ پروا کرتے ہیں! انہیں اپنے بالوں کے اسٹائیل اپنے کھیلنے کی اسٹائیل اپنے ہیرو بننے پر زیادہ توجہ دیتے ہیں!

یہ آج کی نہیں پرانی بیماری ہے! یہ وہ لوگ ہیں جو پیسے اور سٹے کے بانولے ہوا کرتے تھے۔ اپنی ہی شکست پر سٹہ کھیلنے سے بھی دریغ نہیں کرتے تھے اور اسکے لیے ایک مکمل حکمتِ عملی بنائی جاتی رہی ہے! کہ کیسے نو بالز کرنی ہیں! کیسے کیچز جان بوجھ کر چھوڑنے ہیں! اسپورٹس کی دنیا میں ڈوپنگ ہوتی ہے مگر میچ جیتنے کے لیے ہماری ٹیم دنیا کی وہ ذلیل و رسوا ٹیم ہے جو اپنے ھی ہارنے پر سٹہ بازی میں مشہور ہے!

نتیجہ

ایک اور سابق کپتان اس ضمن میں مشہور ہے۔ سلمان بٹ! وہ بندہ جس نے ایک 18 سالہ، عالمی میعار کے عالیشان فاسٹ بالر محمد عامر کا کیرئیر تقریباً تباہ کرا دیا جب اسے مسلسل نوباز کا حکم دیا اور پیسے لیکر سٹہ کھیلنے پر اکسایا!

ورلڈکپ تو شاید ہماری نسبت سے ختم ہو چکا ہے! اسکے بعد ایک بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے! کوچ سے لیکر کپتان تک! سلیکٹر انضمام سے لیکر شعیب ملک اور دوسرے چند ایک للوؤں تک سب کو نکالنا ہو گا! 

مکی آرتھر نے بحثیت کوچ اس ٹیم کے لیے بہت کچھ کیا ہے مگر there is nothing he can offer more اس لیے اب اسے جانا ہو گا۔ فٹنس کوچ سے لیکر بالنگ اور فیلڈنگ کوچ تک، انضمام پر الزام ہے کہ وہ اپنے بھتیجے امام الحق کو جبراً سیلیکٹ کرتا ہے، اگر انضمام کو امام کا کئیرئر بچانا ہے تو ری سائن کرنا ہوگا!

پاکستانی سیاست کی طرح پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی تبدیلی چاہتی ہے!

Cricket World Cup 2019, India vs Pakistan, Pakistan Team shisha, Manchester, Shaoib Malik, Sania Mirza, Sarfraz Ahmed, Shahid Afridi.

بقلم: مسعودؔ

Pegham Logo Retina

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW