Sports

PSL4: Peshawar Zalmi vs Quetta Gladiators

PSL4: Peshawar Zalmi vs Quetta Gladiators
PSL4: Peshawar Zalmi vs Quetta Gladiators, #PSL4, #PSL2019, #HBLPSL

پی ایس ایل کا  تیسواں میچ پشاورزلمی اور کوئٹہ گلاڈیئٹرز کے مابین ابوظہبی میں ہوا۔

ٹاس کوئٹہ نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کی۔

پشاور کی اننگ کی اننگ

کامران اکمل اور فلیچر نے اننگ کا آغاز کیا۔! بہت میچز میں ناکامی کے بعد کامران اکمل نے ایک بار پھر عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔! فلیچر کے ساتھ ملکر پہلی وکٹ کی! شراکت میں اسکور 58 کر دیا مگر اسکے لیے انہیں تقریباً نو اوورز لگے۔

اس اسکور پر فلیچر ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہو گیا۔!

امام الحق کے ساتھ ملکر کامران اکمل نے تقریباً 40 رنز کی شراکت کی! جب 98 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 13 رنز بنا کر فواد احمد کی بال پر محمد حسنین کے ہاتھوں آؤٹ ہو گیا۔!

سترھویں اوور میں 129 کے اسکور پر کامران اکمل چار چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے! 50 بالوں پر 72 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔! کیون پولارڈ نے ایک چھکے! اور 7 چوکوں کی مدد سے 21 بالوں پر 44 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوا۔

ڈیرن سمی نے صرف 3 رنز بنائے! مگر اس دوران اس نے پولارڈ کے ساتھ 35 رنز کی شراکت کی۔! پشاور کا مجموعی اسکور 165 رنز رھا۔

کوئٹہ اننگ

جواب میں کوئٹہ کو پہلا دھچکا  دوسرے اوور کی پہلی بال پر ہی اٹھانا پڑا! جب احسن علی صرف ایک رنز بنا کر سمین گل کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گیا۔

مگر اسکے بعد شین واٹسن نے پشاور کے بالرز کے چھکے چھڑا دئیے۔! دھبڑ دھوس مار مارتے ہوئے واٹسن نے 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 55 بالوں پر 91 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رھا۔!

اس دوران احمد شاھزیب جسنے بذاتِ خود عمدہ بیٹنگ کی! اور 5 چوکوں کی مدد سے 45 بالوں پر 50 رنز بنا کر عمید آصف کی بال پر 137 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوا۔!

رائیلی ورسو نے ایک چھکا اور ایک چوکا لگاتا اور 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رھا۔

عموماً ان دونوں ٹیموں کا میچ کافی کلوز ہوتا ہے مگر اس میچ میں ون وے ٹریفک رہی اور کوئٹہ نے میچ انتہائی آسانی سے جیت لیا۔

PSL4: Peshawar Zalmi vs Quetta Gladiators, #PSL4, #PSL2019, #HBLPSL

اسکورکارڈ

نتیجہ: کوئٹہ نے میچ 8 وکٹ سے جیت لیا

PSL4: Peshawar Zalmi vs Quetta Gladiators, #PSL4, #PSL2019, #HBLPSL

Pakistan Domestic Cricket - History

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW