بزمِ سخن گلدستۂ غزل

عشق میں تیرے کوہِ غم سر پہ لیا جو ہو سو ہو

عشق میں تیرے کوہِ غم سر پہ لیا جو ہو سو ہو

عشق میں تیرے کوہِ غم سر پہ لیا جو ہو سو ہو

صوفیانہ کلام

عشق میں تیرے کوہِ غم سر پہ لیا جو ہَو سَو ہَو
عیش و نشاطِ زندگی چھوڑ دیا جو ہَو سَو ہَو
عقل کے مدرسے سے اُٹھ، عشق کے میکدے میں آ
جامِ فنا و بیخودی اب تو پیا جو ہَو سَو ہَو
ہجر کی جو مصیبتیں، عرض کی اُسکے رُو بَرو
ناز و ادا سے مسکرا، کہنے لگا جو ہَو سَو ہَو
ہستی کے اِس سراب میں رات کی رات بس رہے
صبح عدم ہوا نمود پاؤں اُٹھا جو ہَو سَو ہَو
جامِ فنا و بیخودی 

[spacer size=”30″]

شاعر: حضرت نیاز احمد شاہ 

عشق میں تیرے کوہِ غم سر پہ لیا جو ہو سو ہو

عشق! صبروسکوں کا دشمن! عشق عیش و عشرت کا دشمن! عشق! رات دن بیقرار ی کا نام،

جب عشق کی آگ لگتی ہے تو فرہاد اپنے سامنے پہاڑ بھی نہیں دیکھتا اور اس سے بھی دودھ کا چشمہ نکالنے کے لیے تیشہ اٹھا لیتا ہے،

عشق کی آگ وہ آگ  ہے جس میں دل تپ کر خالص ہوتا ہے، وہ عشق چاہے مجازی ہو کہ حقیقی! عشق پہچان ہے چاہیے محبوب کی ہو یا خدا کی۔

جب اسکو کہا میں نے کہ دل ہجر کی مصیبتوں سے دوچار ہے تو وہ ظالم مسکرایا اور بولا: اب تو پیا جو ہو سو ہو۔۔۔

یہ وہ آگ تھی جس کی جلن نے سب کچھ جلا کر راکھ کر دیا، سکھ چین نیند خواب عیش عشرت ہنسی مذاق – اب تو جو ہو سو ہو۔۔۔

آیئے عابدہ پروین سے سنتے ہیں۔۔۔

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=XqPlIdUQUbM[/embedyt]

logo 2

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network

FREE
VIEW