بزمِ سخن گلدستۂ غزل

ہم بھلا کس کو یاد آئیں گے

ہم بھلا کس کو یاد آئیں گے

ہم بھلا کس کو یاد آئیں گے

ہم بھلا کس کو یاد آئیں گے
لوگ تم کو بھی بھول جائیں گے

ایک بار آزما لیا ہے تم کو
ایک بار اور آزمائیں گے

راستے میں نہ دیکھنا ہم کو
دیکھنے والے مسکرائیں گے

ناخدا کس لیے پریشاں ہے
بس یہی نا کہ ڈوب جائیں گے

پھر چلے ہو وہاں عدم صاحب
تم تو کہتے تھے اب نہ جائیں گے

شاعر: عبدالحمید عدمؔ

عبدالحمیدعدمؔ کا شمار ہلکی پھلکی زبان کے غزل گو شعرأ میں ہوتا ہے، سادہ الفاظ کیساتھ چھوٹے چھوٹے مصرعوں میں کلام کرتے ہیں۔

انکی یہ غزل پانچ شعروں پر مشتمعل ہہے، جسکی زمین آئیں ہیں پر ہے۔ مطلع کا آغاز ہی ہم سے ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ بذاتِ خود بات کررہے ہیں، اور کسی سے براہِ راست مخاطب ہیں۔ اپنی محرومی کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم کسے یاد آئیں گے؟ ساتھ میں یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ لوگ تمہیں بھی بھول جائیں گے – یہ وہ ظاہری کیفیت ہے اس دنیا کی کہ کوئی کسی کو یاد ایک حد تک رکھتا ہے، پھر اسے بھول جاتا ہے۔ 

دوسرے اور تیسرے شعر میں آزمائش کی بات کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ راستے میں دیکھکر آنکھیں مت ملانا، لوگ شک کریں گے۔ چوتھے شعر میں ناقدین سے کہہ رہے ہیں تمہیں کیا پے؟ اگر ڈوبنا مقدر ہے تو ڈوب جائیں گے۔ جبکہ مطلع میں خود کی سرزنش کر رہے ہیں کہ تم تو کہتے تھے وہاں نہیں جاؤنگا، پھر جا رہے ہو؟؟؟ – لگتا ہے عدم کی “وہاں” سے اچھی خاصی خاطر تواضع ہوئی ہے ہاہا۔

 

 

 

logo 2

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW