بن کے تصویرِ غم رہ گئے ہیں
.غزل
[spacer size=”10″]
بن کے تصویرِ غم رہ گئے ہیں
کھوئے کھوئے سے ہم رہ گئے ہیں
بانٹ لی سب نے آپس میں خوشیاں
میرے حصے میں غم رہ گئے ہیں
اب نہ اُٹھنا سرہانے سے میرے
اب تو گنتی کے دم رہ گئے ہیں
قافلہ چل کے منزل پہ پہنچا
ٹھہرو ٹھہرو میں ہم رہ گئے
اے صبا ایک زحمت ذرا پھر
اُن کی زلفوں میں خم رہ گئے ہیں
دیکھ کر اُن کے منگتوں کی غیرت
دھنگ اہلِ کرم رہ گئے ہیں
اُن کی ستاریاں کچھ نہ پوچھو
آسیوں کے بھرم رہ گئے ہیں
کائناتِ جفا و وفا میں
ایک تم ایک ہم رہ گئے ہیں
آج ساقی پلا شیخ کو بھی
ایک یہ محترم رہ گئے ہیں
اللہ اللہ یہ کس کی گلی ہے
اُٹھتے اُٹھتے قدم رہ گئے ہیں
[spacer]
Add Comment