بشیربدر – مجموعۂ کلام: آہٹ
اپنے تیر و کمان دیکھوں گا
اس کی اونچی اڑان دیکھوں گا
چاند سورج ہیں چھاتیاں اس کی
میں کھلا آسمان دیکھوں گا
یہ عجب ضد ہے جا کے لندن میں
بھوک ہندوستان دیکھوں گا
اپنے اقرار جرم سے پہلے
دشمنوں کا بیان دیکھوں گا
پتھروں کا تھما سمندر ہوں
میں ہوا کی چٹان دیکھوں گا
Add Comment