Current Affairs Politics

عالمِ دین

عالمِ دین
چند دن پہلے کی خبر ہے کہ ملک کےایک  بہت بڑے اور عمران خان کے حق میں بلاتردد بولنے اور انکا ساتھ دینے والے عالمِ دین مولانا طارق جمیل کے جوان سال بیٹے کو قتل کر دیا گیا!

اسکے کچھ دن بعد کی خبر ہے کہ ایک دوسرے روایتی ملاؤں اور عالموں سے قدرے مختلف مرزا محمد علی  المشہور مرزا انجئنیر کا بھی سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کیا گیا جسکے بعد  انکا کیا حال ہوا، یہ بھی ہم نے دیکھ لیا!

آج روایتی علماؤں اور مشائخ کی ایک بہت بڑی تعداد نے آرمی چیف حافظ منیر صاحب سے ملاقات کی اور انکے ہاتھ پر بیعت کی جس کا لبِ لباب ایک عام آدمی کے سمجھنے کے لیے یہ ہے کہ ‘آرمی جو کچھ بھی کر رہی ہے وہ عین اسلام ہے اور ملا آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں، آرمی کی خلاف ورزی کرنا اسلام کی خلاف ورزی کرنا ہے‘۔

عالمِ دین

میں پاکستانی علماؤں اور دین کے ٹھیکے داروں کی ہمیشہ مخالفت کرتا رہا ہوں کیونکہ میرے نذدیک پاکستانی عوام کو  دین سے غفلت، عقائد کی غلامی، بدعات میں جکڑنے کے ساتھ ساتھ انتہاپسندی کی جہالت میں ڈبونے میں   ان نام نہاد ملاؤں اور علماؤں کا سخت گھنوونا کردار رہا ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام کو دین سے دور اور جہالت کی نگری میں دھکیل رکھا ہے۔ اصل اسلام اس ملک کی رگوں سے ناپید کرنے میں ان ملاؤں کا کردارِ قابل نفرت حد تک پھیلا ہو ا ہے۔ جو جہاں کا بدعتی ملا ملک میں دین کا ٹھیکیدار بنا ہوا ہے۔

آپس میں ایک دوسرے پر فتوے کسنا، ایک دوسرے کو برا بھلا کہنا، اپنے علاوہ تمام دوسرے فرقات کو کافرکہنا  اورکسی دوسرے ملا کی بات پسند نہ آنے پر اسے حرامی تک کہہ ڈالنے  والے یہ ملاعالمِ دین  اور مذہب کے مالک بنے بیٹھے ہیں۔ دین کو پسِ پشت ڈال کر غیریقینی روایات، کہاوتوں اور کہانیوں کے پیچھے لگا کر عوام کا مذہبی رحجان مسخ کرنے والے یہ  خودساختہ عالمِ دین اور مذہبی ٹھیکیدار حکمرانوں کے دروں پر کتوں کی طرح پڑے ہوئے ہیں۔ ملک میں اخلاقیات کا جنازہ اٹھ چکا ہے! ملک میں معاشرت کا جنازہ اٹھ چکا ہے! ملک میں حرامکاری کی انتہاہو چکی ہے! ملک میں کرپشن عروج پر ہے! ملک پر انسانی کائنات کے سب سے خنزیر ترین لوگ حکومت کر رہے ہیں اور کرنے جارہے ہیں مگر ان عالمِ دین اور  ملا ؤں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی  بلکہ غفلت کی نیند سو رہے ہیں!

صرف غفلت کی نیند ہی نہیں بلکہ یہ جانتے ہوئے بھی، یہ سنتے ہوئے بھی، یہ دیکھتے ہوئے بھی کہ ایک آرمی چیف (باجوہ) اپنی زبان سے بول کر کہہ رہا ہے کہ ہمیں ایک (منتخب) حکومت ختم کرنا پڑی اور ساتھ سے وہی باجوہ کہہ رہا ہے کہ سیاست میں دخل اندازی آئین میں غداری کے مترادف ہے ،دوسرا آرمی چیف حافظ صاحب ملک کو مکمل طور پر اپنےپنجے میں رکھے ہوئے ہےاور ملک مکمل طور پرآرمی کے قبضے میں ہے،یہ عالمِ دین ،  ملا اور مشائخ کا گروہ  آرمی چیف کے ہاتھ پر بیعت کر رہا ہےجبکہ اسی بیٹھک میں چیف آف آرمی اسٹاف کہہ رہے ہیں کہ ریاست کے علاوہ کوئی طاقت کا استعمال نہیں کر سکتا! تو کیا ان منافق ترین ملاؤں اور عالمِ دین میں ایک بھی ایسا تھا جو پوچھنے کی جسارت کرتا کہ سرکاراب یہ بھی فرما دیں کہ ریاست کسے کہتے ہیں؟ آرمی کو؟ کیونکہ پاکستان میں آرمی کے سوا کوئی بھی طاقت کا استعمال نہیں کرتا جہاں تک آرمی اجازت دے۔ کیا آرمی پاکستانی ریاست ہے یا پاکستانی ریاست آرمی کے نرغے میں ہے؟

Screenshot 2023 11 17 212852

سچائی ہمیشہ تلخ ہوتی ہے۔ سچائی  کے لیے ہمیشہ دو افراد کی ضرورت ہوتی ہے: ایک وہ جو سچ بولے ایک وہ جو سچ سنے! سچ یہ ہے کہ پاکستانی علماؤں، عالمِ دین اور مشائخ کا یہ گروہ بدترین منافقت کا شکار ہے! ان کی منافقت اس قدر شدید ہے کہ یہ ملک کی عوام کیساتھ بدترین جرم اور جو لوگ انکو مانتے ہیں انکے اعتماد کا قتل ہے!  یہ ملا  حکمرانوں کے در کے کتے ہیں اور انکے گلوں میں غلامی کا پٹا پڑا ہوا ہے۔ انکا آرمی کے ساتھ کھڑا ہونا اس بات کا اعلان ہے کہ جمہوریت کا قتل انکے نذدیک جائز ہے اور آرمی کی ہر بات بلاایں و آں  درست ہے!!!

اور آرمی کو بھی خوب علم ہے کہ پاکستانی عوام کو غلام بنانے کے لیے ایسے ملاؤں اور خود ساختہ عالمِ دین لوگوں کو پٹے میں ڈالے رکھنے کی ضرورت ہے۔ ضیاالحق نے بھی ایسا ہی کیا تھا جب اسے عوامی سپورٹ درکار تھی اس  نے عالمِ دین اور علماؤں کا جھمگٹا اکٹھا کیا اور انہیں ایک شدید منافق پروجیکٹ پر لگا دیا اور عوام میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے عالمِ دین لوگ ، علما اور مذہبی لوگ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں!

انگریز نے بہت بڑی سوچ کے تحت اپنے پادریوں کو سیاست سے الگ کر کے کلیساؤں تک محدود کیا تھا کہ جب تک ملا دین کے نام پر عوام کا برین واش کرتے رہے گے  ، معاشرہ ترقی نہیں پا سکتا۔ اور جب ملا اپنے مفاد کے لیے فوج کے بوٹ چاٹنے لگیں تو وہ معاشرہ پستی کی اندھیر نگریوں میں غوطے کھاتا رہتا ہے۔ ہماری فوج کو کرپٹ ترین سیاستدانوں جیسے نون گینگ اور زرداری گینگ پسند ہیں وہی پر انہیں ضمیر فروش، دین فروش اور منافق ملا پسند ہیں کیونکہ یہ لوگ عوام کے دماغوں کو مسخ کرتے ہیں!

بدقسمتی سے پاکستانی معاشرہ اس وقت انسانی کائنات کا خنزیر ترین معاشرہ بن چکا ہے اور اس ملک پر اسقدر لعنت برس رہی ہے کہ جو سب سے بڑے غدار ہیں، جنہیں آئین کیساتھ غداری کے جرم میں پھانسی ہونی چاہیے وہ ملک کا نظام چلا رہے ہیں اور اپنی حاکمیت کو جائز قرار دینے کیلئے اپنی  سرپرستی میں پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے مجرموں کو کلین چٹیں دلوا رہے ہیں!!


تحریر: مسعود

SC orders 500 Buildings in Karachi to raze

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW