Pakistan vs England (Test Match)
سترہ سال بعد انگلستان اپنے تاریخی دورے پر ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے پاکستان پہنچا۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر 2022 کو راولپنڈی کرکٹ اسٹڈیم میں منعقد ہوا!اس میچ کی ڈے بائی ڈے کی سرسری رپورٹ:
پہلا دن:
تاریخی ٹیسٹ میچ میں راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ بہت ہی بے جان رہی۔ کسی بھی بالر کو کسی قسم کی کوئی بھی مدد پچ سے نہ مل سکی۔ یوں انگریز بیٹسمینوں نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلے دن رنزوں کی بھرمار کر دی۔ پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلستان نے چار وکٹ کے نقصان پر 506 رنز بنائے۔
انگلستان کے بیٹسمین گویا ون ڈے یا ٹی ٹونٹی کھیلنے کے موڈ میں تھے اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے زیک کراؤلے، بن ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک نے سینچریاں بنا ڈالیں۔ پاکستانی بالروں کو شاہین شاہ آفریدی، یاسر شاہ، شاداب خان اور محمد عباس کی عدم موجودگی میں کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی۔ یوں چار مین بالرز میں تین یعنی حارث راوف، محمدعلی اور زاہدمحمود اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے۔
انگلستان 506/4
(کراؤلے 122، ڈکٹ 107، پوپ 108، بروک 101 ناٹ آوٹ) – (زاہدمحمود 2 وکٹ)
دوسرا دن:
انگلستان کے بیٹسمینوں نے اپنی جارحانہ اننگر دوسرے دن بھی جاری رکھی اور صرف 496 بالوں پر 550 رنز مکمل کر لیے۔ اس دوران ہیری بروک نے اپنی ڈیڑھ سو رنز مکمل کیے اور زاہد محمود کے ایک اوور میں 27 رنز بنا ڈالے۔ 600 رنز 544 بالوں پر مکمل کیے اور جب انگلستان کا آخری بلے باز آؤٹ ہوا اس وقت انکے 657 رنز تھے۔ پاکستان کی جانب سے زاہدمحمود نے 235 رنز دیکر چار اور نسیم شاہ نے 140 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا مگر ان کے اننگز میں انگریزوں جیسا جارحانہ پن نہیں تھا یوں پاکستان کے پہلے 50 رنز 91 بالوں میں مکمل ہوئے مگر اس دوران کوئی وکٹ نہیں کھوئی۔ عبداللہ شفیق نے اپنے 50 رنز 82 جبکہ امام الحق نے اپنے 50 رنز 94 بالوں میں مکمل کیے۔ دن کے اختتام پر پاکستان کا مجموعی اسکور 181 رنز تھا اور کسی وکت کا نقصان نہٰں ہوا تھا۔
انگلستان: 657/10
(کراؤلے 122، ڈکٹ 107، پوپ 108، بروک 153) – (زاہدمحمود 235/4، نسیم شاہ 140/3)
پاکستان: 181/0
(عبداللہ شفیق 89 ناٹ آؤٹ، امام الحق 90 ناٹ آؤٹ)
تیسرا دن:
انگلستان کی طرح پاکستان بلے بازوں نے بھی راولپنڈی کی بے جان پچ کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور تیسرے دن کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنائے۔ امام الحق، عبداللہ شفیق اور بابر اعظم نے سینچریاں اسکور کیں۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 225 کے اسکور پر گری جب عبداللہ شفیق 114 رنز بنا کر جیکس کی بال پر پوپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوا۔ صرف 20 رنز کے اٖضافے کے بعد امام الحق بھی 121 رنز بنا کر لیچ کی بال پر رابنسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا۔
اظہر علی بے جان وکٹ سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہااور صرف 27 رنز بنا پایا جبکہ بابراعظم نے عمدہ سینچری اسکور کی۔ انگلستان کی جانب سے جیکس نے تین اور لیچ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان: 499/7
(عبداللہ شفیق 114، امام الحق 121، بابراعظم 136) – (جیکس 132/3، لیچ160/2)
چوتھادن:
تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 499 رنز بنائے تھے جبکہ چوتھے دن میں مزید 80 رنز کا اضافہ کیا جس میں آغاسلمان کی ففٹی شامل تھی۔ 579 پر پاکستان کی اننگ کا اختتام ہوا جس کے تحت انگلستان کو پہلی اننگ میں 78 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ دوسری اننگ میں انگلستان کے بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں رنز بنانے جاری رکھے تاکہ پاکستان کو پانچویں دن میں اپنی دوسری اننگ میں ایک اچھے ٹوٹل کا تعقب کرنے کا موقع دیا جائے۔ یوں انگلستان نے اپنی دوسری اننگ چوتھے دن ہی 264 رنز سات وکٹوں کے نقصان پر ڈکلئیر کر دی۔ پاکستان کو فتح کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا۔ جبکہ ابھی چوتھے دن میں ابھی 20 اوورز باقی تھے۔
پاکستان نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا اور پہلی اننگ میں سینچریاں بنانے والے عبداللہ شفیق محض 6 رنز اور کپتان بابر اعظم محض 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ دن کے اختتام پر پاکستان نے 80 رنز بنائے تھے اور اسکے دو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے جبکہ اظہرعلی صفر پر زحمی ہو گئے اب یہ دیکھنا ہے کہ وہ اپنی اننگ مکمل کرنے آتے ہیں کہ نہیں! پاکستان کو جیتنے کے لیے پانچویں اور آخری روز مزید 263 رنز درکار ہیں!
پاکستان (پہلی اننگ) 579/10
(عبداللہ شفیق 114، امام الحق 121، بابراعظم 136) – (جیکس 162/6)
انگلستان (دوسری اننگ): 264/7
بروک 87 ، روٹ 73 ، کراؤلے 50) – (محمدعلی 64/2 ، نسیم شاہ 66/2)
پاکستان (دوسری اننگ) 80/2
(امام الحق 43 ناٹ آؤٹ)
پانچواں دن:
چوتھے دن کے اختتام پر 80 کے اسکور پر پاکستان کی 2 اہم ترین وکٹیں گر چکی تھیں اور اظہرعلی زخمی ہو کر واپس آ چکا تھا۔ یہ ایک اہم موڑ تھا جوپاکستان کی فتح اور شکست کے درمیاں حائل ہو سکتا تھا۔ پانچویں دن کے ابتدا ہی میں پاکستان کو مزید ایک اہم نقصان برداشت کرنا پڑنا جب امام الحق اپنے رات کے اسکور میں صرف پانچ رنز کا اضافہ ہی کر پایا۔ سعود شکیل نے بھرپور کوشش کی مگر کوئی بھی دوسرا پاکستانی بلے باز کوئی خاص کارکردگی پیش نہ کر سکا اور یوں پاکستان کو اس پہلے ٹیسٹ میں 74 رنز سے شکست اٹھانا پڑی!
فائنل اسکور
انگلستان (پہلی اننگ) 657
پاکستان (پہلی اننگ) 579
انگلستان (دوسری اننگ) 264/7
پاکستان (دوسری اننگ) 268
انگلستان پہلا ٹیسٹ 74 رنز سے فاتح قرار پایا
Pakistan vs England (1st Test Match)Pakistan vs England (1st Test Match)Pakistan vs England (1st Test Match)Pakistan vs England (1st Test Match)Pakistan vs England (1st Test Match)
رپورٹ: مسعود
Add Comment