Current Affairs Politics

Aazadi-e-Kashmir, Maryam Safdar

Epoch-Making Presser from Maryam Safdar
Aazadi-e-Kashmir, Maryam Safdar

پچھلے چند ہفتوں سے کام کے پروجیکٹس کی وجہ سے دن رات کی مصروفیت رہی جسکی بنا پر کوئی بلاگ نہ لکھ سکا۔

اس دوران دو اہم واقعات پیش آئے جو اپنی اپنی جگہ انتہائی اہم اور تاریخ ساز واقعات ہو سکتے ہیں۔

پہلا واقعہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ہے! جہاں پر بی جے پی کی حکومت نے نریندرا مودی کے قیادت میں ایک انہتائی حساس قدم اٹھایا ہے۔

تقسیمِ ہند کی قرادادوں کی مطابق وہ علاقے جہاں مسلمانوں کی اکثیرت ہو،! وہ خود فیصلہ کر سکتے ہیں کہ انہیں کس مملکت کے ساتھ اتحاد کرنا ہے:! پاکستان یا ہندوستان۔ البتہ ریاست کا سربراہ کا فیصلہ آخری ہو گا۔! یوں کشمیر میں کبھی عوامی رائے شماری نہیں کی گئی البتہ کشمیر کا اسوقت کا سربراہ فیصلہ حتمی ہو گا۔

کشمیر

کشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ نے فیصلہ کیا! کہ وہ نہ ہندوستان کیساتھ الحاد کرے گا! نہ پاکستان کے ساتھ بلکہ کشمیر کو آزاد ریاست رکھے گا۔! اسکے اس فیصلے سے مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑی! اور ریاست کے مغربی حصوں میں ہنگامے شروع ہو گئے۔! مسلمانوں کی پکار پر قائداعظم نے اپنی جو خستہ فوج تھی اسے کشمیر میں داخل ہونے کا حکم دیا۔! اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے راجہ ہری سنگھ نے ہندوستان سے عسکری مدد مانگی! اور نتیجتاً کشمیر کو ہندوستان میں شامل کرنے پر دستخط کر دئیے۔ اس سے حالات مزید خراب ہو گئے !اور ہندوستان اور پاکستان کی پہلی جنگ ہوئی جس کے نتیجے میں آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر وجود میں آئے۔

کشمیری عوام نے اس وقت سے آزادی کی جنگ شروع کر رکھی ہے! اور پاکستان نے اقوامِ متحدہ میں قراداد جمع کرائی! جسکا آج تک فیصلہ نہیں ہو پایا۔ مقبوضہ کشمیر کا ہندوستان میں ہمیشہ یہ اسٹیٹس رہا ہے! کہ وہ نیم آزاد ہے ریاست ہے۔ ہندوستان کی ہر حکومت نے اس اسٹیٹس کو برقرار رکھا ہے۔! دونوں ممالک ہمیشہ اس بات پر متفق رہے ہیں کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کی رائے شماری کے تحت ہو گی۔! مگر کبھی اس پر عمل نہیں ہوا کیونکہ ہندوستان ہمیشہ پاکستان پر الزام لگاتا رھا ہے! کہ پاکستان کشمیر میں دہشتگردی کرتا رھا ہے جبکہ انکے پاس اسکا کسی قسم کا کبھی کوئی ثبوت نہیں رھا تھا۔

دہشتگردی

حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان نے 1989 سے ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کو دہشتگردی کے بھینٹ چڑھا چکا ہے۔!  کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب ہندوستان کی دہشتگرد فوج وادی میں قتل و غارت نہیں کرتی۔ !انکا قصور کیا ہے؟ وہ اپنی آزادی مانگ رہے ہیں۔

یہاں پر ایک بہت اہم بات شئیر کرتا چلوں! کہ تقسیمِ ہند کے وقت ریاست جوناگڈھ قانونی طور پر پاکستان کا حصہ بنی تھی۔! جبکہ ریاست میں موجود ہندوؤں کے احتجاج پر ریاست کے راجہ کو فیصلہ بدلنے پر مجبور کر دیا تو کیا وجہ ہے کہ کشمیریوں کو انکا حق نہیں دیا جا رھا؟؟؟

Aazadi-e-Kashmir, Maryam Safdar

چند ہفتے پہلے وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکہ کا ایک دورہ کیا جس میں امریکی صدر ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کی کہ ہم یہ مسئلہ سلجھانے میں مدد کرتے ہیں۔

اسکے جواب میں مودی ی حکومت نے اس ہفتے کشمیر کی نیم خودمختاری کو ختم کر کے اسے جبرآ ہندوستان کا حصہ بنا لیا ہے۔ 

پاکستان نے اس پر بہت زبردست اور انتہائی اہم ری ایکشن دیا ہے۔ ہندوستان نے کشمیر میں سات لاکھ سے زیادہ کی فوج داخل کر کے انتہائی بدترین کرفیو لگا کر کشمیر کو تمام دنیا سے غیرمنسلک کر دیا ہے ہے۔ بی بی سی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق بدترین کرفیو کے باوجود ہزاروں کشمیریوں نے احتجاج کیا ہے اور آئندہ آنے والے دنوں میں یہ احتجاج مزید شدت اختیار کرتا جائے گا۔

ادھر پاکستان نے دنیا بھر میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا شروع کر دیا ہے۔ 

مریم صفدر کی گرفتاری

پاکستان میں اپوزیشن نے کشمیر کے اس واقعہ کو بڑی بیدردی سے کیش کروانے کی کی کوشش کی۔! اور خاص کر مریم صفدر نے حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔! جبکہ وہ یہ بھول گئی تھی کہ کشمیر کا سودا اسکے اپنے باپ نے اسوقت کیا تھا جب مشرف نے کارگل کو فتح کیا تھا! اور عنقریب تھا کہ وہ سارا کشمیر آزاد کروا لیتا۔! عین اس وقت ہندوستانی وزیراعظم گجرال پاں پاں کرتا ہوا امریکہ گیا اور بل کلنتن کی گود گرم کرتے ہوئے! کشمیر سے پاکستانی فوج کی واپسی مانگی۔ نوازشریف جو اسوقت وزیراعظم تھا! اسے فوراً امریکہ بلایا گیا اور بل کلنٹن نے حکم دیا کہ کشمیر سے فوجیں واپس بلائے۔

یہ وہ واقعہ ہے جس پر نوازشریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز مشرف کے درمیان سرد جنگ شروع ہوئی! اور جسکا نتیجہ مشرف کا 1998 میں نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹنے پر ختم ہوا۔

مریم صفدر نے کشمیر پر سیاست کرنے کی کوشش کی مگر سوشل میڈیا پر اسے خوب سنایا گیا۔! جمعرات آٹھ اگست کو مریم صفدر کی چوھدری شوگر ملز کے سلسلے میں نیب میں پیشی تھی،! جسے اس نے پاؤں تلے روندتے ہوئے اپنا ابا سے ملنے جیل کوٹ لکھپت چلی گئی۔ نیب نے جیل ہی میں مریم صفدر کو چوھدری شوگر مل کیس میں گرفتار کر لیا!

#KashmirWantsFreedom, #IndianTerroristArmy, #MaryamNawazArrested

بقلم مسعود – کوپن ہیگن 10 اگست 2019

SC orders 500 Buildings in Karachi to raze

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW