Sports

PSL4: Peshawar Zalmi vs Multan Sultanz

PSL4: Peshawar Zalmi vs Multan Sultanz

PSL4: Peshawar Zalmi vs Multan Sultanz

پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز

پی ایس ایل 4 کا انیسواں میچ پشاورزلمی اور ملتان سلطانز کے مابین دبئی میں کھیلا گیا۔

زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی۔

ملتان کی جانب سے عمرصدیق اور جیمزونس نے اوپننگ کی۔

ملتان کی اننگ

عمرصدیق اور ونس نے اچھی اوپننگ کرتے ہوئے پہلے 3 اوورز میں اسکور 30 سے بڑھا دیا۔ یوں ملتان کی پہلی وکٹ تیسرے اوور کی پانچویں بال پر گری جب عمرصدیق ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنا کر کامران اکمل کے ہاتھوں عمید آصف کی بال پر آؤٹ ہو گیا۔

اس موقع پر جانسٹن چارلس کھیلنے آیا اور دے مار ساڑھے چار تیزی سے رنز بناتا ہوا 31 بالوں پر 57 رنز جس میں ایک چھکا اور 8 چوکے شامل تھے آؤٹ ہوا۔ چارلس کو ڈاؤسن نے بولڈ کیا۔ اس وقت مجموعی اسکور 12 اوورز کی پانچویں بال پر 114 تھا۔

چودھویں اوور کی تیسری بال پر ونس 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گیا۔ اسوقت مجموعی اسکور 122 تھا۔

شعیب ملک نے حسب عادت اچھی بیٹنگ کی اور 21 بالوں پر 28 جس میں ایک چھکا اور دو چوکے شامل تھے ناٹ آؤٹ رھا۔

ڈینئل کرسچن نے 12 بالوں پر 18 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور ایک چوکا شامل تھا اسے حسن علی نے بولڈ کر دیا اس وقت اسکور 167 رنز چار وکٹ کے نقصان پر تھا۔

شاھد آفریدی اپنے پرانی ٹیم کیخلاف کچھ بھی نہ کر سکا اور 5 بالوں پر 1 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گیا۔

ملتان نے اپنے مقررہ اسکور میں 172 رنز بنائے اور انکے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے

PSL4: Peshawar Zalmi vs Multan Sultanz

پشاوور کی جوابی کاروائی

زلمی کی جانب سے امام الحق اور فلیچر نے اوپننگ کی اور انکا اسٹارٹ بھی تقریباً ملتان جیسا ھی تھا۔ تیسرے اوور کی دوسری بال پر 34 کے مجموعی اسکور پر فلیچر محمدعرفان کی بال پر کرسچن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا۔ اس نے ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے۔

کامران اکمل جس نے ٹورنامنٹ کا آغاز بہت زبردست کیا تھا مگر پچھلے کئی ایک میچز سے فیل ہو رھا تھا ایک بار پھر فلاپ رھا اور پانچویں بال پر بغیر کوئی اسکور کیے محمد الیاس کی بال پر کلین بولڈ ہو گیا۔ 35 کے اسکور پر 2 آؤٹ۔

ملتان کی بالنگ انتہائی نبپ تلی تھی اور بغیر کوئی موقع دئیے وہ پشاور کو پھنسائے رکھا تھا۔ اسکا نتیجہ ہوا کہ 11 اوور میں انکا کل اسکور ابھی صرف 85 تھا۔ اس اسکور پر امام الحق 34 بالوں پر 39 رنز کی مہنگی اننگ کھیل شاھد آفریدی کی بال پر مورس کے ہاتھوں اسٹمپ ہو گیا۔ پشاور کچھ پرابلم میں تھا۔

مگر اگلے 8 اوورز مین ملتان نے 91 رنز دئیے۔ 

عمر امین حسب مععول اننگ بلڈ کرنے میں مصروف رھا۔ جبکہ کیون پولارڈ نے ایکبار پھر پشاور کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا مظاہرہ کیا۔

پندرھویں اوور کی پانچویں بال پر جب پولارڈ کا اسکور صرف 14 رنز تھا، چارلس نے اس کا ایک بہت آسان کیچ چھوڑ دیا۔ اور یہ چھوڑا ہوا کیچ ملتان کو اسقدر مہنگا پڑ کہ اگلے ہی اوور میں جنید خان کو ایک چھکا اور ایک چوکا رسید کر دیا۔ جبکہ س سے اگلے اوور یعنی 17ویں اوور کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی بال پر پھر سے چھکے مار کر ملتان سلطانز کے سائیوں کے دوھویں نکال دئیے۔

اسکے بعد پشاور زلمی کے لیے باقی کا اسکور پورا کرنا بچوں سے ٹافیاں چھیننے کے برابر تھا۔

ملتان ایک بار پھر ایک ایسا میچ جس میں وہ بہتر کارکردگی پیش کر سکتے تھے کیچ چھوڑنے کی اور بری بالنگ کی وجہ سے ھار گئے۔

PSL4: Peshawar Zalmi vs Multan Sultanz

اسکورکارڈ

نتیجہ: پشاور زلمی نے میچ 7 وکٹ سے جیت لیا

PSL4: Peshawar Zalmi vs Multan Sultanz

Pakistan Domestic Cricket - History

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network

FREE
VIEW