PSL4: Lahore Qalandars vs Quetta Gladiators
لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلاڈیئٹرز
پی ایس ایل 4 کا سترہواں میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلاڈیئٹرز کے مابین دبئی میں ہوا۔
کوئٹہ جو اس سے پہلے ٹورنامنٹ میں صرف ایک میچ ہاری تھی اس میں فیورٹ نظر آ رہی تھی۔
لاہور نے ٹاس جیتا اور کوئٹہ کو بیٹنگ کے لیے بلایا۔ کوئٹہ کی جانب سے شین واٹسن اور احسن علی نے ابتدا کی۔
PSL4: Lahore Qalandars vs Quetta Gladiators
کوئٹہ کی اننگ
گلاڈیئٹرز کی ابتدأ زبردست تھی اور صرف 3 اوورز میں اسکور 33 ہو گیا۔ تیسرے اوور کی چوتھی بال پر شین واٹسن لاماچینے کی بال پر ایل بھی ڈبلیو ہو گیا اور پھر کیا ہوا کہ ایک وقت میں جو اسکور بہت بڑا لگ رھا تھا اسکی بجائے کوئٹہ کی لائن لگ گئی۔
رائیلی روسو بھی لاماچینے کی بال پر وائسے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا اس نے 8 رنز بنائے۔ 45 کے اسکور پر عمراکمل بھی لاماچینے کی بال پر بولڈ ہو گیا اس نے ایک رنز بنایا۔ 47 کے اسکور پر دانش عزیز بھی ایک رنز بنا کر لاماچینے کی بال پر حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا۔
نویں اوور میں اسکور صرف 53 رنز تھا اور اس میں 33 رنز احسن علی کے تھے۔ احسن علی نے اپنے 33 رنز میں 3 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ 53 کے اسکور پر کوئتہ کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے اور لگ رھا تھا کہ کوئٹہ 60 رنز تک مشکل سے پہنچ پائے گا۔
PSL4: Lahore Qalandars vs Quetta Gladiators
شراکت
مگر اس موقع پر کپتان سرفراز نےمحمد نواز کے ساتھ ملکر 37 رنز کی شراکت کی اور اسکور 90 تک پہنچا دیا جب نواز حارث راؤف کی بال پر ڈی ویلئیرز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا اس نے ایک چوکے کی مدد سے 12 رنز اسکور کیے۔
اس موقع پر کوئٹہ کی پھر سے لائن لگ گئی اور اگلے 16 رنز میں باقی کی 4 وکٹ بھی ڈھیر ہو گئیں۔ سرفراز ایک چوکے کی مدد سے 29 اور سہیل تنویر نے 7 رنز بنائے۔ انہیں بالترتیب یاسر شاہ نے لاماچینے کے ہاتھوں اور شاھین شاہ آفریدی نے سہیل تنویر کو بولڈ کیا۔ باقی کوئی کھلاڑی کوئی رنز نہ بنا سکا۔
لاہور کی جانب سے 18 سالہ لاماچینے نے زبردست بالنگ کی اور اپنے 4 اوورز میں صرف 10 رنز دیکر 4 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
قلندرز کی جوابی کاروائی
لاہور کی جوابی کاروائی کوئی اچھی نہ تھی۔ کوئٹہ کی جانب سے دوسرا اوور جو 18 سالہ محمد حسنین نے کرایا، جو پی ایس ایل میں پہلی بار کھیل رھا تھا، اسکی پہلی بال وائیڈ تھی جبکہ دوسری ہی بال پر اس نے فخرزمان کو احسن علی کے لاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ فخر نے صرف 2 رنز بنائے۔
گوھر علی جو اچھی بیٹنگ کر رھا تھا 33 کے مجموعی اسکور پر 21 رنز بنا کر گورنی کی بال پر بولڈ ہو گیا۔ گوہر نے اپنے 21 رنز میں ایک چھکا اور 3 چوکے لگائے۔
حارث سہیل نے اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ مل کر گو سست روی سے مگر بغیر کوئی خاص چانس لیے مطلوبہ اسکور بآسانی پورا کر لیا۔
PSL4: Lahore Qalandars vs Quetta Gladiators
اسکورکارڈ
نتیجہ: لاہور قلندرز نے میچ 8 وکٹ سے جیت لیا
PSL4: Lahore Qalandars vs Quetta Gladiators
Add Comment