Sports

PSL4: Islamabad United vs Multan Sultanz

PSL4: Islamabad United vs Multan Sultans

PSL4: Islamabad United vs Multan Sultanz

اسلام آباد یونائٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز

پی ایس ایل 4 دوسرے راؤنڈ کے میچز کی ابتدأ سولہویں میچ سے ہوئی۔

یہ میچ ملتان سلطانز اور دفاعی چمپئین اسلام آباد یوناٹٹد کے مابین تھا۔

میچ پر تبصرے سے پہلے بتاتے چلیں کہ ٹیبل پر نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ میچ ملتان کے لیے بہت ہی زیادہ اہمیت کا حامل تھا اگر وہ ٹورنامنٹ میں کسی بھی قسم کی ایڈوانسمنٹ چاہتے ہیں۔

ملتان نے ٹاس جیتا اور پہلے اسلام آباد کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

PSL4: Islamabad United vs Multan Sultanz

اسلام آباد یونائٹڈ اننگ

لیوک رونکی اور ڈیلپورٹ نے بیٹنگ کی ابتدا کی۔ لیکن اسلام آباد کو پہلا نقصان پانچ کی اسکور پر اٹھانا پڑا جب ڈیلپورٹ 4 رنز بنا کر محمد الیاس کی بال پر ونس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا۔ صاحبزادہ فرحان بھی کچھ خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکا اور نعمان علی کی بال پر عمرصدیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا اس نے بھی 4 رنز بنائے۔ مگر اس وقت اسلام آباد کا اسکور چوتھے اوور میں 34 رنز تھا۔

سمیت پٹیل کھیلنے آیا مگر 42 کے اسکور پر رونکی محمدالیاس کی بال پر کپتان شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگیا اسنے 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32 رنز بنائے۔ 62 کے اسکور پر حسین طلعت کو شاھدآفریدی نے بولڈ کر دیا اسنے 8 رنز بنائے۔ 75 کے مجموعی اسکور پر شاھد آفریدی نے سمیت پٹیل کو بھی ونس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر دیا۔ صرف ایک رنز کے اضافے پر وین پارنل کو محمدعرفان نے اپنی ہی بال پر کیچ آؤٹ کردیا اسنے 5 رنز بنائے اور مجموعی اسکور 76 تھا جبکہ اسلام آباد کے 6 کھلاڑی واپس لوٹ چکے تھے یوں لگ رھا تھا گویا اسلام آباد 100 بھی نہ کر پائے گا۔

آصف علی نے 3 چھکوں کی مدد سے 22 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کرنے کی کوشش کی مگر 96 پر شداب خان کو نعمان علی نے بولڈ کر دیا اور 104 کے اسکور پر پھر آصف علی بھی 22 رنز بنا کر ڈھیر ہو گیا اسکا ایک زبردست شاندار کیچ عمرصدیق نے پکڑا بالنگ کرسچن کی تھی۔ کرسچن کی اگلی ہی بال پر رومان رئیس ایل بی ڈبلیو ہو گیا اور کرسچن کی ہیٹ ٹرک چانس تھا، مگر محمد موسیٰ نے بلاک کر کے مس کر دی۔

فہیم اشرف نے چند ایک شاٹیں کھیل کر مجموعی اسکور کو 121 تک پہنچا دیا جب محمد موسیٰ کرسچن کو ایک شاٹ کھیلتے ہوئے 2 رنز پر آؤٹ ہو گیا۔ اور یوں چمپئین کی پوری ٹیم صرف 17 اوورز اور چار بالوں پر ھی ڈھیر ہو گئی۔

ملتان کی جاب سے کرسچن نے 3 وکٹ لیے

PSL4: Islamabad United vs Multan Sultanz

ملتان سلطانز جوابی کاروائی

سلطانز کو ایسی ھی ایک میچ کی ضرورت تھی اور شاید آج قسمت ان پر مہربان تھی کہ انکے اوپنرز کے کیچ اسلام آباد سے چھوٹے۔ مگر عمرصدیق اور ونس نے پہلی وکٹ کی شراکت میں چھ اوورز میں 50 رنز بنا ڈالے۔ 54 کے مجموعی اسکور پر ونس پٹیل کی بال پر پارنل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا۔ اسنے 5 چوکے لگائے۔

اس موقع پر چارلس کھیلنے آیا اور 59 کے مجموعی اسکور پر چارلس صرف چار رنز بنا کر شداب خان کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گیا۔ کپتان شعیب ملک کھیلنے آیا اور عمرصدیق کے ساتھ ملکر اسکور کو بحفاطت 99 تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر عمرصدیق رمان رئیس کی بال پر محمد موسیٰ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا۔ اس نے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46 رنز بنائے۔

جب 101 کے اسکور پر ایونس بھی محمد موسیٰ کی بال پر بولڈ ہو گیا تو لگنے لگا گویا ملتان بیوقوفی کریگا مگر کپتان شعیب ملک اور کرسچن نے بحفاظت مطلوبہ اسکور پورا کر لیا – شعیب نے 2 چوکوں کی مدد سے 23 اور کرسچن نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مد سے 16 رنز اسکور کیے۔

PSL4: Islamabad United vs Multan Sultanz

اسکورکارڈ

نتیجہ: ملتان سلطانز نے میچ 6 وکت سے جیت لیا

PSL4: Islamabad United vs Multan Sultanz

Pakistan Domestic Cricket - History

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW