PSL4: Karachi Kings vs Islamabad United
اسلام آباد یونائٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز
پی ایس ایل 4 کا اٹھارواں میچ اسلام آباد اور کراچی کے مابین دبئی میں ہوا۔
اسلام آباد نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کی۔
کراچی کی جانب سے بابر اعظم اور کولن منرو نے بیٹنگ کی ابتدا کی۔
کنگز اننگ
بابر اعظم اور کولن منرو نے ابتدا ہی میں اچھی بیٹنگ کی اور دوسرے اوور مین اسکور 23 رنز تک پہنچا جب کولن منرو رومان رئیس کی بال پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا، اس نے صرف 4 رنز بنائے۔ لیونگسٹوں بابر اعطم کا پارٹنر بنا اور دونوں نے زبردست شراکت کرتے ہوئے 10 اوورز میں اسکور 100 سے بڑھا دیا۔ اس موقع پر لیونگسٹون 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 56 کی شاندار اننگ کھیل کر آؤٹ ہو گیا۔ 101 پر دو آؤٹ اور 10 اوور۔
اس مقام پر پچھلے میچ کا بڑا ہیرو کولن انگرام کھیلنے آیا اور لگ رھا تھا کہ کراچی بہت بڑا اسکور کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ مگر 133 کے اسکور پر کولن انگرام ایک اونچی شاٹ کھیلتے ہوئے صرف ایک چوکے کی مدد سے 13 رنز بنا کر رومان رئیس کی بال پر عماد بٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا۔
ڈنک کھیلنے آیا اور تیزی سے رنز بنانے کی موڈ میں تھا مگر 9 بالوں پر ایک چوکے کی مدد سے 12 رنز بنا کر شداب خان کے شاندار تھرو پر رن آؤٹ ہو گیا۔
ایک وقت میں prediction بتا رہی تھی کہ اسکور 210 سے تجاوز کرے گا مگر کراچی کے بلے بازور کی عجیب و غریب حکمتِ عملی کی وجہ سے رن ریٹ انتہائی سلو رھا اور مسلسل وکٹوں کے گرنے کی وجہ سے تھم گیا۔
کپتان عماد وسیم 2 رنز بنا کر رومان رئیس کی بال پر بولڈ ہو گیا اس وقت مجموعی اسکور 156 تھا اور 5 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ فقط 5 رنز کے اضافے کے بعد بابراعظم بھی 50 بالوں پر 68 رنز بنا کر فہیم اشرف کی بال پر رومان رئیس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا۔ اس نے 10 چوکے لگائے۔
صرف ایک رنز کے اضافے پر 162 پر عامر یامین بھی چل بسا۔ اسے عماد بٹ نے 3 کے رنز پر بولڈ کیا۔ محمد عامر نے ایک چکھا رسید کیا مگر آخری بال پر وہ بھی رن آؤٹ ہو گیا۔ یوں کراچی اپنے مقررہ اوور میں 168 رنز ہی بنا سکی۔ جہاں ایک وقت میں ایک بڑا اسکور نظر میں تھا۔ آخری دس اوورز انتہائی مایوس کن تھے اور ساتھ ہی یہ بھی کہنا پڑے گا کہ اسلام آباد کی بالنگ بڑی ہی نپی تلی تھی اور انہوں لائن اور لینتھ پر بال کی۔
اسلام آباد کی جوابی کاروائی
حسبِ معمول لیوک رونکی اور کیمرون ڈیلپورٹ نے بیٹنگ کی ابتدأ کی اور عماد وسیم نے بالنگ شروع کی۔
تیسری ہی بال پر کیمرون ڈیلپورٹ ایک شاٹ کھیلتے ہوئے کولن انگرام کے ہاتھوں بغیر کوئی اسکور کیے کیچ آؤٹ ہو گیا۔ انگرام نے ہوا میں پیچھے کی طرف اڑتے ہوئے ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ لیا۔ سپرھٹ کیچ۔ سالٹ نیا بیٹسمین تھا۔
ساتویں اوور کی پہلی بال پر لیوک رونکی عمرخان کی بال پر کولن انگرام کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا اس نے ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔ نیا بیٹسمن حسین طلعت تھا اور ایک بار پھر حسین طلعت عمرخان کی بال پر اسٹمپ آؤٹ ہو گیا اس نے صرف ایک رنز بنایا۔ مجموعی اسکور 47 رنز پر 3 آؤٹ۔
آصف علی نے بیٹنگ شروع کی اور ایک اہم مقام پر اس نے اانتہائی اونچی شاٹ کھیلا مگر کراچی کا کھلاڑی اسکا پکڑنے میں ناکام رھا۔ چند ایک بالوں بعد آصف علی نے چوکے اور چھکے سے کراچی کے بالرز کی تواضع کی۔ مگر تیرہویں اوور کے اختتام پر اسلام آباد کا اسکور صرف 91 رنز تھا اور ابھی مزید 78 رنز 7 اوور میں درکار تھے۔
آصف علی جس نے کیچ چھوٹنے کا بھر پور فائدہ اٹھایا اور سالٹ کے ساتھ 92 رنز کی زبردست پارٹنرشپ کی۔ آصف علی 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنا کر محمد عامر کی بال پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا۔ اس وقت اسلام آباد فتح کی بہت قریب تھا۔ 140 پر چار۔
کراچی کے بالرز کے پاس کوئی جواب نہ تھا اور وہ ایک جیتا ہوا میچ ہارنے کے قریب تھے۔ محمد عامر کے ایک اور میں اپیل مسترد ہوئی اور رئیویو سے پتہ چلا کہ بال باھر جا رھی تھی۔
شنواری کے اوور کی دوسری بال پر چوکا لگا اور تیسری بال پر سالٹ کیچ آؤٹ ہو گیا۔ پندرہ بالوں پر 17 رنز۔ اگلی بال پر ایک رنز بناتے ہوئے رن آؤٹ ہوتے ہوئے فہیم اشرف بچا۔ فہیم اشرف نے ایک اوور میں دو چوکے رسید کر کے کراچی کی آخر امید بھی مار دی۔
بات آخر اوور تک جا پہنچی اور آخری اوور میں اسلام آباد کو چھ بالوں پر 7 رنز دردکار تھے۔
شداب خان نے دوسری بال پر بلند و بالا چھکا لگا کر اسلام آباد کو میچ جتا دیا۔ یہ میچ کراچی کے لیے بہت مہنگا ثابت ہوا۔ بیٹنگ میں ایک مقام پر جب کراچی بہت پاورفل شو پیش کر رھا تھا آخری دس اوورز میں انتہائی ناکام بیٹنگ کی اور صرف 65 کے قریب رنز بنا سکے جب کہ انہوں نے اپنے پہلے 10 اوورز میں 100 سے زیادہ بنائے۔
پھر پالنگ میں بھی ایک مقام پر وہ اسلام آباد یونائٹڈ کو رن ریٹ میں بری طرح پھنسا دیا مگر پھر کچھ غلط بالنگ اور کچھ over excitement کی وجہ سے میچ ھار گئے۔ یہ دراصل کراچی اور لاہور کی تاریخ رھی ہے پی ایس ایل میں۔
PSL4: Karachi Kings vs Islamabad United
اسکورکارڈ
نتیجہ: اسلام آباد یونائٹڈ نے میچ 5 وکٹ سے جیت لیا
PSL4: Karachi Kings vs Islamabad United
Add Comment