Sports

PSL4: Quetta Gladiators vs Multan Sultans

PSL4: Quetta Gladiators vs Multan Sultans

PSL4: Quetta Gladiators vs Multan Sultans

کوئٹہ گلاڈیئٹرز  بمقابلہ ملتان سلطانز

ایک دن کے وقفے کے بعد پی ایس ایل کا آٹھواں میچ کوئٹہ گلاڈیئٹرز اور ملتان سلطانز کے مابین ہوا۔

کوئٹہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی۔

ملتان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز شان مسعود اور جیمز ونس نے کیا۔ دونوں کھلاڑی ابتدأ میں جارحانہ انداز اپنائے ہوئے تھے خاص کر ونس، جس نے 17 گیندوں پر 28 رنز بنائے جس میں 6 چوکے شامل تھے۔ 34 کے مجموعی اسکور پر ونس محمد نواز کے بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گیا۔ شان مسعود نے ایونس کے ساتھ ملکر اسکور 54 تک پہنچا دیا مگر پھر دونوں بیٹسمین یکے بعد دیگرے آؤٹ ہو گئے۔

مسعود کو فواداحمد کی بال پر سرفراز نے اسٹمپ کیا – اسنے 18 رنز بنائے جبکہ ایونس رن آؤٹ ہوا اس نے صرف 10 رنز بنائے۔

اس موقع پر ملتان سلطانز کا کپتان شعیب ملک کھیلنے آیا اور کرسچن کے ساتھ ملکر ایک لمبی پارٹنرشپ کی۔ سولہویں اوور میں جب اسکور 137 ہوا تو لگ رھا تھا کہ ملتان ایک بڑا اور اچھا اسکور کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

مگر شعیب تنویرسہیل کی بال پر احسن علی کے ہاتھوں 53 رنز کی اچھی اننگ کھیل کر آؤٹ ہو گیا۔ شعیب نے 4 چوکے اور 2 چھکے رسید کیے۔

اسکے بعد ملتان کوئی خاطر خواہ کھیل نہ پیش کر سکی۔ کرسچن 142 کے اسکور پر 18 رنز بنا، آفریدی پہلی بار پر بغیر کوئی اسکور کیے، آندرے رسل 18 اور تیل میں کوئی بھی 3 سے آگے نہ بڑھ سکا۔ یوں ملتان اپنے مقررہ 20 اوورز میں 160 رنز بنا سکا۔

کوئٹہ کی جانب سے محمد عرفان اور غلام مدثر نے 2 2 وکٹ لیے۔

کوئٹہ کی جانب سے۔ اسٹیوواٹسن اور احسن علی نے اننگ کی ابتدا کی۔ واٹسن خاص کر جارحانہ انداز میں تھا اور صرف چار اوورز میں کوئٹہ کا اسکور 39 ہو گیا اس موقع پر احسن علی محمدعرفان کی بال پر محمدالیاس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا، احسن نے 9 رنز بنائے۔

رائیلی روسو اور واٹسن نے زبردست پارٹنرشپ کرتے ہوئے ملتان کو تگنی کا ناچ نچایا اور اسکور آناً فاناً 95 پر پہنچا دیا۔ اس اسکور پر واٹسن صرف چالیس بالوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوا۔

ان فارم عمراکمل رائیلی روسو کے ساتھ کھیلنے آیا اور دونوں کھلاڑی پراعتمادی سے بیٹنگ کرتے رہے۔ ملتان کی بالنگ ان کے لیے کسی قسم کا کوئی خطرہ پیدا نہ کر سکی اور اٹھارویں اوور کی تیسری بال پر ہی کوئٹہ نے اپنا مطلوبہ ھدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ عمراکمل 17 اور رائیلی روسو 67 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ کی ٹیم ابھی تک کے تمام میچز اور تمام ٹیموں میں سب سے بہترین اور بیلنسڈ ٹیم نظر آ رھی ہے۔ کوئٹہ کے پاس بالنگ کیساتھ ساتھ ایک مضبوط بیٹنگ لائن بھی ہے۔ فاسٹ بولنگ ہو جا اسپنزز کوئٹہ کی ٹیم مضبوط نظر آ رہی ہے اور اپنے تینوں میچ جتنے میں کامیاب رہی ہے۔

PSL4: Quetta Gladiators vs Multan Sultans

نتیجہ: کوئٹہ نے میچ 8 وکٹ سے جیت لیا

PSL4: Quetta Gladiators vs Multan Sultans

Pakistan Domestic Cricket - History

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW