بزمِ سخن گلدستۂ غزل

گیا وہ شخص تو پھر لوٹ کر نہیں آیا

گیا وہ شخص تو - geya woh skhakhs

گیا وہ شخص تو پھر لوٹ کر نہیں آیا

کہیں وہ چہرۂ زیبا نظر نہیں آیا
گیا وہ شخص تو پھر لوٹ کر نہیں آیا

کہوں تو کس سے کہوں آکے اب سرِمنزل
سفر تمام ہوا، ہم سفر نہیں آیا

صبا نے فاش کیا رمزِ بوئے گیسوئے دوست
یہ جرم اہلِ تمنا کے سر نہیں آیا

پھر ایک خوابِ وفا بھر رہا ہوں آنکھوں میں
یہ رنگ ہجر کی شب جاگ کر نہیں آیا

کبھی یہ زعم کہ خود آگیا تو مل لیں گے
کبھی یہ فکر کہ وہ کیوں ادھر نہیں آیا

میں وہ مسافرِ دشتِ غمِ محبت ہوں
جو گھر پہنچ کے بھی سوچے کہ گھر نہیں آیا

مرے لہو کو، مری خاکِ ناگزیر کو دیکھ
یونہی سلیقۂ عرضِ ہنر نہیں آیا

فغاں کہ آئینہ و عکس میں بھی دنیا کو
رفاقتوں کا سلیقہ نظر نہیں آیا

مآلِ ضبطِ تمنا سحرؔ پہ کیا گزری
بہت دنوں سے وہ آشفتہ سر نہیں آیا

[spacer size=”30″]

شاعر: سحر انصاری

logo 2

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network

FREE
VIEW