Meri Shairi Shab-o-Roz

Apna Daur-e-Muhabbat Yaad Aata Hai

Apna Daur-e-Muhabbat Yaad Aata Hai
Apna Daur-e-Muhabbat Yaad Aata Hai

جب کوئی کسی سے آنکھ چراتا ہے
اپنا دورِ محبت یاد آتا ہے
جب کوئی صنم کو پسِ پشت ڈال کر
کسی رقیب سے ہاتھ ملاتا ہے
اپنا دورِ محبت یاد آتا ہے
جب آہوں کا نوحہ وفاؤں کی لاش پر
اک ٹوٹا ہوا دل گاتا ہے
اپنا دورِ محبت یاد آتا ہے
جب کوئی کسی کو منتظر چھوڑ کر
پردیس چلا جاتا ہے
اپنا دورِ محبت یاد آتا ہے
جب کوئی مجبوریوں کی ردا تان کر
سب عہد و پیمان بھول جاتا ہے
اپنا دورِ محبت یاد آتا ہے
جب کوئی محبتوں کا تاج محل توڑ کر
اک نئی دنیا جا بساتا ہے
اپنا دورِ محبت یاد آتا ہے
جب کوئی کسی کو بے خبر چھوڑ کر
اک نئی سیج سجاتا ہے
اپنا دورِ محبت یاد آتا ہے
جب کوئی نوشہ کسی ہاری دلہن کا
گھونگھٹ اٹھاتا ہے
اپنا دورِ محبت یاد آتا ہے
اور کوئی اپنی وفاؤں کا لاشہ
اپنے کندھوں پہ اٹھاتا ہے
اپنا دورِ محبت یاد آتا ہے
بے جرم سزا، بے کفن لاشہ
مسعودؔ بھی کیا انعام پاتا ہے
اپنا دورِ محبت یاد آتا ہے

مسعودؔ

Shab-o-roz

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW