Meri Shairi Shab-o-Roz

Taaron Bhari Raatein

Meri Shairi: Taaron Bhari Raatein
Taaron Bhari Raatein

تاروں بھری راتیں، یادوں میں تیری باتیں، دل کو ستائے سجنی
یاد میں تیری کیوں نہ تڑپوں، یاد تیری تڑپائے سجنی

دل کی پکار ہے تو ، گلوں کا نکھار ہے تو
تجھ کو دیا ہے دل ، میرا دلدار ہے تو
تو ہے میرا دلبر، تجھ کو دیا ہے دل پر
…چھوڑ نہ مجھ کو جانا

نام پہ تیرے عمر بتا دوں، تو جو عہد نبھائے سجنی
یاد میں تیری کیوں نہ تڑپوں، یاد تیری تڑپائے سجنی

تو ہے خدا کی نعمت، پیار کی ہے تو جنت
ساتھ تیرا پا کر، سنور گئی میری قسمت
تیرے سائے کی قسم ، تجھ کو نہ بھولیں گے ہم
..جب چاہو آزما لینا

قدموں میں تیرے دل کو بچھا دوں، چاہے اسے ٹھکرائے سجنی
یاد میں تیری کیوں نہ تڑپوں، یاد تیری تڑپائے سجنی

تاروں بھر راتیں، آنکھوں میں تیری باتیں، دل کو ستائے سجنی
یاد میں تیری کیوں نہ تڑپوں، یاد تیری تڑپائے سجنی

Taaron Bhari Raatein Taaron Bhari Raatein

مسعود

Shab-o-roz

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network

FREE
VIEW