Meri Shairi Shab-o-Roz

Sang-e-Raah

Meri Shairi: Sang-e-Raah
Sang-e-Raah

جو سنگِ راہ سمجھ کر پھینکا گیا ہو رہگذر میں
اسے جز ٹھوکروں کے اور کیا ملے گا اپنی عمر میں

تمہیں اپنی زندگی لگ جانے کی دعائیں دیتا
اگر خلافِ انسانی نہ ہوتا، کسی کو دھکیلنا ضرر میں

تمہیں یاد ہے وہ سیاہ رات، جب تو تھی میری ہمسفر
طوفان تھا، آندھی تھی اور میں تھا غرق تری نظرمیں

طوفانِ باد و باراں میں تاب نہ تھی ڈبونے کی
میرا سفینہ تو ڈوبا ہے تیرے آنسوؤں کے بھنور میں

میں نے کشتِ قلب کو آسوں کے لہو سے سینچا ہے
امیدوں کی فصل جلا دی، ستمگر نے پل بھر میں

میں نے چنے تھے خاص پھول، اس کی سیج کے لیے
انہوں نے چبھو دئیے کانٹے میرے خلوص کے جگر میں

میرے دل کے آنگن میں اک پھول جو کھلا تھا
ان کے روشِ ناز نے مسل دیا نجانے کس بہتر میں

داغ سینے کے جلائے میں رات کی تاریکیوں میں
وہ ہوئے بے پروا، ہر بار کسی نہ کسی برتر میں

بیتی یادوں کو بنا کے مشعلِ راہ، میں نے ڈھونڈا تجھے ہر جا
ہر چمن میں ہماری کہانیاں تھی، رسوائیاں تھی شہر میں

ازل سے ہے تڑپایا تو نے، ابد تک تڑپائے گی
سوائے بے وفائیوں کے اور ہے ہی کیا تیرے دفتر میں

ذرا پاس آکر دیکھ لے، حال اپنے بیحال کا
نگاہیں بچھائے بیٹھا ہے، دِیا جلائے در میں

چلدئیے وہ چراغِ تیم شب کو سپردِ ہوا کر کے
اِس دئے کی کیا وقعت بادوباراں کی نظر میں

آزمائشوں کا باب رقم ہوا کتابِ حیات میں
انہوں نے جلا دئیے اوراق اپنے شعلہَ قہر میں

دربدر رسوا کیا اسی نگاہِ غلط انداز نے
شوقِ نظر کیوں لے گئی، تیرے ہی شہر میں

دل نے کہاں نہ ڈھونڈا اس تمنائے بیتاب کو
تیرا ملا نہ کہیں نشان مسعودؔ سنگدل دہر میں

Sang-e-Raah Sang-e-Raah Sang-e-Raah Sang-e-Raah Sang-e-Raah 

مسعود

sang e raah, urdu sad poetry, urdu adab, insaan, ruswa, kitab e dil, nigah, tamana, sangdil

Shab-o-roz

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW