Ehad
قسم خدا کی یہ دنیا کب ہم کو جدا کر سکتی ہے
انساں کو بس محبت ہی وصلِ خدا کر سکتی ہے
نام ہے تیرا ہونٹوں کی زینت،یہ زینت کبھی کم نہ ہوگی
میں نے کی ہے تجھ سے محبت، یہ الفت کبھی کم نہ ہوگی
تو ہی میری تنہائی کا ساتھی، تو ہی میرا ہمراہی
تیرا حسن ہے پیار کی منزل، میرا عشق ہے راہی
حق میں ہمارے بددعا ہی پاگل دنیا کر سکتی ہے
روزِ اوّل سے میرے دل میں تیری ہی صورت، تیری ہی مورت
میں نے بنایا ہے تجھ کو قسمت، تو بھی بنا لے مجھ کو قسمت
عہدِوفا ہے تجھ سے ساجن، تو ہی بنی میرے پیار کی جنت
پیار کا وعدہ تجھ سے کیا ہے، تو ہی ہے میرے پیار کی عزت
مجھ کو اپنے دل میں چھپا لو، کب زندگی وفا کر سکتی ہے
قسم خدا کی یہ دنیا کب ہم کو جدا کر سکتی ہے
انساں کو بس محبت ہی وصلِ خدا کر سکتی ہے
Ehad
Add Comment