Mera Qasoor
منزل جدا جدا ہے، تقدیر خفا خفا ہے
قسمت بنانے والے، میں تجھ سے پوچھتا ہوں
میرا قصور کیا ہے؟
اک ستارہ ٹوٹا ہے کسی دل کے آسماں کا
وہ ستارہ بن گیا ہے اک کھلونا جہاں کا
دنیا بنانے والے میں تجھ سے پوچھتا ہوں
میرا قصور کیا ہے؟
ٹھکرایا ہوا ہوں، میں جہانِ فانی کا
تنکوں سے کمتر ہے، مول زندگانی کا
زندگی دینے والے میں تجھ سے پوچھتا ہوں
میرا قصور کیا ہے؟
گلہ تجھ سے کیا ہے، دنیا نے کافر کہا
تو ہی بتا دے مجھے، ہو گا آخر کیا
آخرت بنانے والے میں تجھ سے پوچھتا ہوں
میرا قصور کیا ہے؟
منزل جدا جدا ہے، تقدیر خفا خفا ہے
قسمت بنانے والے میں تجھ سے پوچھتا ہوں
میرا قصور کیا ہے؟
Meri Shaairi: Mera Qasoor Kya Hai?
Add Comment