Mera Qasoor Uska Sila
میری آنکھوں کے آئینے میں عکس دیکھا توُ نے
میرے ہونٹوں کے پیمانے سے پیاس بجھائی توُ نے
میری بانہوں کے قلعے میں پناہ لی توُ نے
مجھے ساتھ چلنے کے لیے کہا ۔ میں چلا
تو تُو نے یہ محسوس کیا کہ
میں نارمل نہیں ہوں
تمہارے ساتھ قدم سے قدم ملا کے چل نہ سکا
تم نے چاند تارے کہے، میں توڑ کے لا نہ سکا
میرے اپاہنج ہونے کا یہ صلہ دیا تُو نے
مجھے دنیا کے صحرا میں تنہا چھوڑ دیا تُو نے
اب تو آبِ حیات بھی زہر سمجھ کر پیتا ہوں میں
زندگی کی تمنا نہیں، بس مرنے کیلے جیتا ہوں میں
Meri Shaairi: Mera Qasoor, Uska Sila
Add Comment