دل نہ ہو گا تو جلاو گے کسے
دکھ کی روداد
دکھ کی روداد سناؤ گے کسے
تم مرے بعد رلاؤ گے کسے
اس لئے یاد رہا ہوں تجھ کو
میں نہ ہوں گا تو بھلاؤ گے کسے
جب چلا جاؤں گا میں دور کہیں
بات بے بات ستاؤ گے کسے
بارشیں آ گئیں تنہا لوگو!
کس سے روٹھو گے مناؤ گے کسے
کس سے پوچھو گے محبت کا پتہ
روح کے زخم دکھاؤ گے کسے
دل اُسے سونپ رہے ہو فرحتؔ
دل نہ ہو گا تو جلاؤ گے کسے
شاعر: فرحت عباس شاہ
dukh ki rudaad sunao gey kissey, urdu aansu poetry, urdu poetry, farhat abbas shah
Add Comment