Meri Shairi Shab-o-Roz

Suhag Raat

Meri Shairi: Suhag Raat
Suhag Raat

سہاگ رات

سینے سے لگانے پر

شدتِ پیاس مزید بڑھی تو سینے لگی جس دم
اٹھارہ برس تجھے سینے لگانے کوبے قرار رہے ہم

اب آئی جو بانہوں میں تو ان برسوں کی پیاس بجھا دو
ہونٹ سے ہونٹ دور کیوں رہیں کر دو یہ فاصلہ کم

اس قدر قریب آگئے کہ گال سے گال ٹکرانے لگے
سانس سے سانس ٹکرانے لگیں، دور ہوئے سب غم

انگشت تیری میرے لبوں پہ، میری تیرے لبوں پر
نگاہیں چار ہوئیں تو دل چاہا تجھے چوم لوں صنم

ہونٹ تو نے ہلائے تو دل سنبھل نہ سکا میرا
تو بالوں میں انگلیاں پھیرنے لگی، ایک ہو گئے ہم

Meri Shairi: Suhag Raat

بوسہ لینے پر

بحت بلند ہیں جبھی دہکتا شعلہ ہونٹوں میں لیتا ہوں
آہ بھی نہیں نکلتی ہونٹوں سے اسقدر میٹھا لگتا ہے
اپنے ہونٹوں کو چھپا لو خدارا، دل مچل اٹھتا ہے میرا
نگاہ جاذب ہو تو ہلانا مت! شک ہونے لگتا ہے

TWO 703x422

شب بخیر

اگ عجب خو پڑ گئی ہمیں شب سوتے وقت
اپنے بستر پہ تجھے خیال کر کے شب بخیر کہتے ہیں
تیرے ماتھے کو چوما، ہل گئے تو دیکھا تکیہ تھا
کتنے بدخو ہو گئے ہیں کہ تیرے ہی ساتھ سوتے ہیں

Sleep on stomach with arms raised up

صبح بخیر

قطرے نیساں کے سمجھا میں موتی تیری زلفوں کے
میرے رخ پرتیری زلفیں پریشاں ہوئیں، نہانے کے بعد

میرے بالوں میں ترا انگلیاں پھیرنا، چھاتی پہ سر رکھنا
اور سلسہَ خواب بندی ٹوٹنا، تیرا جگانے کے بعد

میرے ہونٹوں پہ اپنی شہادت کو پھیرنا اور شرمانا
زلفوں کی اوٹ سے تیرے ہونٹوں کا ہلنا، مسکرانے کے بعد

صبح بخیر کہنا تیرا، میرا بوسہ لینا اور یہ تیرا حجاب
اس قدر شرمانا کیا مطلب؟ زندگی میں آنے کے بعد

Meri Shairi: Suhag Raat

Meri Shairi: Suhag Raat

مسعود

Suhag Raat, Bosa, Shaadi ki raat, Romantic Urdu poetry, Urdu poetry

logo

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW