Meri Tehreerein Shab-o-Roz

Idher Udher Sey

Idher Udher Sey
sheikh chili
Idher Udher Sey

شروع اللہ کے نام سے جو دلوں کے بھید بھی جانتا ہے۔

پیارے دوستو، ہماری زندگیوں میں ٹینشن اِس قدر بھری جا چکی ہے کہ اگر ہمیں ٹینشن نہ ملے تو لگتا ہے ہماری زندگی میں کسی چیز کی کمی سی ہے۔ ہم جان بوجھ کرٹینشن ڈھونڈھتے ہیں۔ ہر وقت یہی ٹینشن ہمیں کھائی جاتی ہے کہ ہمارا بی پی کم یا زیادہ ہوگیا ہے۔ ہٹے کٹے نوجوان بازوؤں کے ساتھ آلہ لگائے نظرآنے لگے ہیں کہ ہمیں ٹینشن ہے۔ میں نے سوچا چلیں آپ سے کچھ اِدھر اُدھر کی باتیں ہی شیئر کی جائیں اور ٹینشن بانٹی جائے!!

لیکن ایک بزرگ کی بات یاد آتی ہے کہ آپ ہیجان اور پریشانی کا شکار اس لیے بھی ہیں کہ آپ کی نظر مستقبل پر ہے جو آپ کو نظر نہیں آتا۔ حال پر توجہ دیں،مستقبل بہترہوگا۔بی پی کے آلے سے مجھے یاد آیا کہ انسان خود کو بالغ کب کہلاسکتا ہے؟ میرا خیال ہے کہ جب وہ اپنے آپ کو فریب دیناچھوڑ دیتا ہے مگر فریب تو ہم خود کو تاعمردیتے ہیں! Idher Udher Sey
خیرچندروز پہلے میرے ایک دیرینہ دوست ،شاہد،مل گئے۔ بتانے لگے کہ حمید، کبریٰ سے شادی کررہا ہے، اور شاہد کی بیگم اُسے مجبورکررہی ہے کہ وہ حمید کوروکے کیونکہ کبریٰ پھوہڑ اور احمق لڑکی ہے۔ میں نے شاہد سے پوچھا تو آپ نے کیا کیا؟ توکہنے لگے کہ میں نے بیگم کو جواب دیا: ’’میں حمید کوکیوں روکوں؟ اُس نے مجھے تم سے شادی کرنے سے روکا تھا؟‘‘ ۔ اب اِس طرح کی ٹینشن تو ہم پال لیتے ہیں!

شاہد بہت دبلا پتلا سا نوجوان ہے، ایک وقت میں اِس نے بہت لمبے لمبے بال رکھے ہوئے تھے، جب اِس کی منگنی ہوئی تو لڑکی کی امی نے لڑکی سے کہا کہ بیٹی اپنے بال تھوڑے سے چھوٹے کروالواچھے لگیں تو بھابی بولیں امی آپ نے جس سے میری منگنی کی ہے ان کے بال تو مجھ سے بھی لمبے ہیں، بائی گاڈ ممی وہ پیچھے سے ایک ماڈرن لڑکی لگتے ہیں! Idher Udher Sey

اِسی شاہد کا ایک واقعہ ہے کہ ایک بار یہ بیچارے کسی بس میں سوار تھے اور بس کھچا کھچ بھری ہوئی تھی کہ ایک بہت ہی بھاری بھر کم شخص کا پاؤں ان کے پائے نازک پہ آن پڑا،پھرکیا جی شاہد صاحب تو تکلیف سے نڈال ہورہے تھے اور اب اُس بھاری بھر کم انسان کو کچھ کہہ بھی نہیں سکتے تھے۔ بڑی ہمت کرکے اُن سے کہنے لگے:’’آپ کے خیال میں نزع کا لمحہ اچھا ہوتا ہے یا موت کا؟‘‘ ۔ وہ صاحب حیران ہوئے مگر بولے : ’’ظاہر ہے نزع کی تکلیف سے موت اچھی ہے‘‘۔ تو ہمارے دوست بولے: ’’تو خدارا اپنا دوسرا پاؤں تھی میرے پاؤں پر رکھ دیجیے‘‘….. Idher Udher Sey
شاہد کی اور بھی بہت سی باتیں ہیں جو میں آپ سے شیئر کرتاجاؤں گا۔ ایک باروہ مجھے ایک جلسہ گاہ میں لے گئے جہاں ایک مقرر دھواں دھار تقریر جھاڑرہے تھے اور اعتراض کررہے تھے کہ پچھلے الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی،بتانے لگے ’’ہماری مخالف پارٹی نے دھاندلی کی ہے، ہمارے ایک ووٹر نے ،جب وہ مجھے تیسری بار ووٹ ڈالنے گیا تو دیکھا کہ اُن کے بندے ووٹ بکس توڑرہے تھے‘‘۔اِس پر اچانک پنڈال کے باہر ایک گدھے نے رینگنا شروع کردیا۔ مقرر نے تقریر جاری رکھی اِس پر شاہد میاں بولے: ’’ایک وقت میں ایک ہی بھائی تقریرکرے‘‘! Idher Udher Sey Idher Udher Sey 

خیرسیاسی لیڈر اور وزرأ جب بولنے پہ آئیں ان کے سامنے گدھوں کی کیا چلتی ہے ۔ شاہد کی بھی نہیں چلی تھی!! اِسی طرح کے ایک وزیر جو پولیس کے محکمے سے وابستہ تھے، سپیشل ٹریننگ حاصل کیے ہوئے کتوں کامعائنہ کررہے تھے۔ وہ ہرکتے کے سامنے سے گزرتے،مگر صرف ایک کتے نے اپنی اگلی دونوں ٹانگیں اٹھاکر وزیرِ پولیس کے پیٹ پر رکھ دیں، وزیر صاحب نے حکم دیا کہ ’’صرف یہ کتا پولیس کی ڈیوٹی کے لیے تیار ہے،کیونکہ یہ میری جیبیں سونگھ رہا ہے‘‘۔ Idher Udher Sey Idher Udher Sey 

کتوں سے وابستہ ایک بات یاد آئی کہ ڈسکوڈانس کرتے ہوئے لڑکوں اور لڑکیوں کو دو کتے دیکھ رہے تھے۔ایک کتے نے دوسرے سے کہا:’’یہ کیا کررہے ہیں؟‘‘۔ دوسرے نے کہا: ’’یہ تو میں نہیں جانتا، لیکن جب میں اس طرح کرتاہوں تو میرا مالک مجھے پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوائی پلادیتا ہے‘‘۔

عزیزانِ پیغام اِسی قسم کی باتوں کے ساتھ میں پھرحاضرہوں گا، ابھی چلتے چلتے ایک سچی اور واقعی بلند سوچ کے ساتھ اجازت چاہوں گا، اللہ سب حامی و ناصرہو!

’’طویل گفتگو دیوانگی اور خاموشی حکمت کی دلیل ہے!‘‘

تحریر:  مسعود  ۲۴ جولائی ۲۰۰۵

Shab-o-roz

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network

FREE
VIEW