Current Affairs Masjad e Nabvi

Pakistan Ka Maqsad Kya?

Pakistan Ka Maqsad Kya

Pakistan Ka Maqsad Kya

حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبال نے کبھی ایک خواب دیکھا تھا کہ ایک ایسی ریاست ہو، جہاں پرایک ایسی اسلامی حکومت قائم کی جا سکے جس کی اساسیں خلفائے راشدین کے طرزِ حکومت پر ہوں مگر جو جدید اصلاحی اور معاشرتی ترقی پر چلے۔ Pakistan Ka Maqsad Kya

ریاست تو قائم ہو گئی مگر اسلام یا اسلامی نظام نافذ نہ ہو سکا۔ اس دوران 75 سال گزرگئے۔

یوں 2022 تک پہنچتے پہنچتے ‘اسلامی جمہوریہ پاکستان’ کا جملہ آئین میں درج تو ہے مگر ریاست کسی بھی طور اسلامی جمہوریہ نہیں! بلکہ نہ اسلامی ہے نہ جمہوریہ!

جمہوریت صرف وہ ہے جو نون گینگ یا پی پی پی کو سپورٹ کرے! اسکے سوا چاہے ایک کڑوڑ ستر لاکھ افراد کسی کو ووٹ دیں وہ جمہوریت نہیں!

اور اسلام؟ اسلام تو اس قوم کی رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے۔ ایک ذرا سا حرمتِ نبوی یا مسجدِ نبوی کے احاطے میں نعرہ بازی ہو یہ قوم جوش و جذبے سے اس قدر لبریز ہوجاتی ہے کہ ان سے بڑا مسلمان تو شاید خود نبی پاک ﷺ کے بعد کوئی دوسر ہوا ہی نہیں ہو گا!پھر اس قوم کے فتوے اور طعن تشنیع قابلِ دید ہوتی ہے۔ بلکہ نوبت تو فیکٹریوں میں بے گناہ غیرمسلمانوں کو زندہ جلانے تک پہنچ جاتی ہے۔  Pakistan Ka Maqsad Kya

اور حقیقت یہ ہے کہ یہی قوم سارا سال اللہ اور اللہ کے نبی ﷺ کے احکامات کو پاؤں تلے روندتے ہوئے جو جہاں کو فعلِ بد  کرتے ہوئے بھی نہیں شرماتی۔ حرام کھانا اس قوم کی رگوں میں اسقدر رچ بس چکا ہے کہ اب اگر کوئی بے ایمانی نہ کرے تو اس حیرت کی نظروں سے دیکھا جاتا ہے۔ راتوں رات امیر بننے کی خواہشمند قوم رمضان کے مہینے میں بھی حرام کمانے سے دریغ نہیں کرتی۔  Pakistan Ka Maqsad Kya

سو بندے کی موجودگی میں قتل ہو تو ایک بھی اس کی گواہی دینے کو تیار نہیں ہوتا!  عدالتیں مافیا ہیں! عدلیہ مافیا ہے! وکلا دہشتگردی کرنے میں ملوث پائے جاتے ہیں

اس ملک میں معاشرے کی ہر شے کسی نہ کسی مافیا کے قبضے میں ہے اور اس مافیا کی ماتحتی میں چل رہی ہے: پولیس مافیا ہے! انصاف مافیا ہے! تعلیمی ادارے مافیاز کے ماتحت چل رہے ہیں! قبضہ مافیا ہے! شوگر مافیا ہے! آلو ، دال ، چینی ، آٹا سب کا سب مافیاز کے کنٹرول میں ہے! مدرسے مافیاز کی منشا کے مطابق کام کر رہے ہیں!بیوکریسی مافیا ہے! زندگی کی کوئی ایک روش دیکھ لیجیے وہ مافیا کے قبضے میں ہوگی۔ میڈیا ایک بہت بڑا مافیا ہے! اور مافیا کے رحم و کرم پر چلتا ہے!

کبھی کبھی لگتا ہے کہ:  Pakistan Ka Maqsad Kya

پاکستان کا مطلب کیا؟
مافیا، مافیا، مافیا، مافیا!!

اور مافیاز ہی گاڈفاردرز پیدا کرتا ہےاور وہ گاڈفاردرز پھر سیاسی میدان میں ایسے مضبوط ہوکر چلتے ہیں کہ کوئی انہیں ہلا نہیں سکتا!

یہی پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ اس ملک نے ہمیشہ ہی سے مافیاز کے زور پر ایسے گاڈفاردرز پیدا کیے ہیں جنہوں نے سیاست کو اپنے اپنے منافق کھیل کھیلنے لیے استعمال کیا! وہ سیاست کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرتے اور مافیاز کو پروٹیکشن دیتے جبکہ مافیا انکو ووٹ بنک لے کر دیتا ہے!

عمران خان نے ایسے ہی مافیاز کو بے نقاب کرنے کی کوشش کی – نتیجہ کیا نکلا؟ اسے اپنی حکومت کھونا پڑی! عمران خان ایک نیک نیت اور ایماندار بندہ ہے جسکو پاکستان کی عوام کی پسماندگی کی تکلیف ہے مگر ایماندار اور نیک نیت بندہ پاکستان جیسے ملک میں نہیں چل سکتا!  اور خاص کر اس وقت جب تمام کے تمام مافیاز ایک جگہ جمع ہو جائیں! اس وقت عمران خان کی جنگ ان تمام مافیاز سے ہے! Pakistan Ka Maqsad Kya

اسکے علاوہ عمران خان وہ پہلا لیڈر ہے جس نے امریکہ کی ڈیمانڈز ماننے کی بجائے اسے Absolutely Not بول کر کہا ہے کہ ہم نے بہت کیا ہے اب تمہاری باری ہے! امریکہ کو ایسے لیڈرز پسند نہیں جو اسکے سامنے ڈٹ جائیں – بھٹوکو اس وقت قتل کروایا گیا جب وہ امریکہ کے سامنے جھکنے کی بجائے ڈٹ کر کھڑا ہو گیا!

جبکہ عمران خان کو ایک منظم طریقے سے ہٹایا گیا ہے۔  Pakistan Ka Maqsad Kya

ذرا اس تصویر کو بغور دیکھیے:

Pakistan Ka Maqsad Kya

بھٹو کی بقایاجات حکومت میں ہیں!

نوازشریف کی بقایاجات حکومت میں ہیں!

ملافضلو ، پشتونوں میں دھشتگردیاں کرنے والے اور اکبربگٹی کا پوتا حکومت میں ہیں یا حکومت کے ساتھ مل گئے ہیں! ان میں سے ایک بھی ایسا نہیں جو پاکستان سے محبت رکھتا ہو، یا پاکستانی عوام سے محبت رکھتا ہو! انکی سیاست امریکہ  اور سعودیہ کی جی حضوری کرنا ہے اور انکا حدف پاکستان کو کمزور کرنا اور  پاکستانی فوج کو ٹارگٹ کرنا ہے۔ان کا مشن پاکستانی عوام اور فوج کے درمیان نفرت پھیلانا ہے کیونکہ جس ملک میں عوام اور فوج میں نفرت پائی جاتی ہوں اسے زبر سے زیر کرناآسان ہوتا ہے۔  آنے والے دنوں میں کیا ہونے والا ہے یہ وقت بتلائے گا۔ مگر جو قوم اپنے آنے والے کل سے بیخبر ہے اور آنے والے خطرات کو محسوس نہیں کر سکتی وہ قومیں صفحۂ ہستی سے مٹا دی جاتی ہیں۔ اس وقت پاکستان کو یکجا رکھنے والا صرف ایک ادارہ ہے: فوج! مگر ہماری فوج نے ماضی میں جو گل کھلائے ہیں وہ بھی سب کے سامنے ہیں!

عمران خان وہ پہلا لیڈر ہے جس نے سول اور عسکری قوتوں کو باہم یکجا کیا تھا! مگر!!!!

پاکستان ایک بار پھر ملک دشمنوں کے نرغے میں پھنس گیا ہے! آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا!!!!

Is Pakistan safe?


بقلم: مسعود

SC orders 500 Buildings in Karachi to raze

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network

FREE
VIEW