Current Affairs

#1 Arabs Buy Newcastle United

#1 Arabs Buy Newcastle United
#1 Arabs Buy Newcastle United

خطہ عرب کی تاریخ پر ایک نظرڈالی جائے تو ایک بات سامنے آتی ہے کہ یہاں پر بسنے والوں نے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے اور ایک دوسرے کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی! بلکہ قبیلوں کے قبیلے انکے غیض و غصب کی نظر ہوگئے مگر انکی تلواریں کبھی خون سے سیر نہ ہوتی تھی۔

یہاں تک کہ اسلام کے ظہور کے بعد بھی کدورتوں کا یہ سلسلہ جاری رہا اور اسکا سیاہ ترین واقعہ کربلا کی صورت میں رونماہوا۔ کربلہ کے بعد بھی اس خطے میں انسانیت کا خون انتہائی بیدردی سے بہایا گیا ہے! Arabs Buy Newcastle United Arabs Buy Newcastle United

دورِ حاضر میں یعنی اکیسویں صدی میں اس دلی کدورت اور نفرت کا انداز بدل گیا! لارنس آف اریبیا کے ظہور کے بعد اس خطے میں دولت کی وہ ریل پیل ہوئی کہ عربوں  کو دولت کے انباروں اور اسکے استعمال کا شعورختم ہو گیا۔ اس قدر دولت کہ اگر انسانوں کو گننے پرلگایا جائے تو کئی کئی سو افراد کئی کئی سال انکی دولت کو گننے میں گزاردیتے۔

مشہور ہے کہ ساٹھ اور ستر کے عشرے کے عرب شہزادوں نے اپنی ان گنت دولت کو لٹانے کے لیے امریکہ میں عیاشی کے اڈے آباد کیے۔ جسم فروش حسیناؤں پر کھربوں ڈالر خرچ کر دئیے اور ایسی ہی ایک حسینہ جودرحقیقت سی آئی اے کی ایجنٹ تھی، اس نے شاہ فیصل کو قتل کرانے میں مدد دی۔

یہ بات یہاں ڈنمارک میں کسی کی آپ بیتی ہے کہ عرب یہاں کے جوئے خانوں میں پیسہ برباد کرنے اور عیاشی کرنے آتے ہیں ۔

تیل کی دولت نے عربوں کی عقل کو ماؤف کردیا۔ دبئی نے “جو ہے اسکو اسکے مطابق جینے دو” کے تحت جب دبئی کھولا تو دولت نے دولت کو کھینچا۔ اس دولت کو استعمال کرنے کے دبئی کے عربوں نے فن تعمیر کے وہ وہ کارنامے سرانجام دئیے کہ جنکو دیکھ کر عقل دھنگ رہ جائے۔ دنیا کی بلند ترین بلڈنگ سے لیکر زیرِ زمین برف خانے جن پر اسکیٹنگ کی جائے سکے، سمندر کے نیچے ہوٹل اور ریسٹورنٹ! ہوائی جہاز میں گھوڑوں کا اصطبل سے لیکر سونے اور چاندی کی مرسییڈیز اور آؤڈی گاڑیاں!

مزے کی بات یہ کہ اس میں سے ایک بھی تعمیر ایسی نہیں ہو گی جس میں عرب دماغ شامل ہوتا! جو کچھ تھا وہ مغربی انجینرنگ کا کمال تھا!

وہ مغربی دماغ ان عربوں کا احاطہ کرتا رہا ہے اور جب جب انہیں ضرورت پڑی وہ ان کندذہن عربوں کی دولت کا اپنی ضروریات کے مطابق استعمال کرتے رہے۔

اسی ضمن میں ایک نئی چال اس وقت چلی گئی جب انگریزوں نے قطریوں کو ااکسایا کہ دبئی والے تم پر برتری لے گئے ہیں۔ دبئی والوں کو نیچا دکھانے کیلیے قطریوں نے ٹینس اور دوسرے بڑے اسپورٹس ایونٹ منعقد کرانا شروع کر دئیے۔ اور یوں مہذب عرب اپنے عورتوں کو پردوں میں ڈال کرنے ٹینس کی لڑکیوں کو انڈروئیر میں کھیلتا دیکھ کر محظوظ ہونے لگے۔ مغربی عقل کا کام اب بس تماشا دیکھنا تھا!Arabs Buy Newcastle United  Arabs Buy Newcastle United

قطریوں کو نیچا دکھانے کے لیے دبئی والوں نے دنیا کی سب سے بلند و بالا عمارت بنا ڈالی! ان کو دیکھ کر ابوظہبی والوں کو آگ لگ گئی اور انہوں نے انگلینڈ کی فٹبال کی پریمئیر لیگ کا ایک انتہائی گھٹیا اور کمزور کلب مانچسٹرسٹی خرید کر اسکے راتوں رات دنیا کا امیرترین فٹبال کلب بنا ڈالا! مہنگے سے مہنگے کھلاڑی خریدے گئے اور انہیں انکی اوقات سے کئی ہزار گنا زیادہ پیسہ دیا گیا! اس سے فٹبال کی دنیا میں ٹرانسفرز کی قیمتیں بدل گئیں! Arabs Buy Newcastle United

شیخ منصور النہیان نے اسی پر اکتفا نہ کیا اور فرانس کے ایک کلب پی ایس جی کو بھی خرید لیا! اور یوں وہ فرانسیسی جو اسلام کی تضحیک کرنے میں پیش پیش ہیں انکی معاشی حالت کو فائدہ پہنچانا شروع کردیا! ان کلبوں کے انفراسٹرکچر کوجدید کیا گیا ان پر پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا۔ ان عربوں کو خوش کرنے کے لیے مغربی مکارانہ سوچ نے اپنے اسٹیڈیم کا نام انکے ناموں پر رکھدیا! Arabs Buy Newcastle United Arabs Buy Newcastle United Arabs Buy Newcastle United

آج اس کڑی کی اگلی بدمثال قائم ہوئی۔ امارتی عربوں اور قطریوں کو دیکھتے ہوئے اب سعودی عربوں نے بھی انگلش پریمئیر لیگ کا ایک انتہائی گھٹیا کلب جس کی انگلش لیگ میں نہ سر ہے نا پاؤں جو ان کلبوں میں شمار ہوتا ہے جو فقط اعدادوشمار پورے کرنے کے لیے بنا ہے، اسکو خرید کر دنیا کا امیر ترین فٹبال کلب بنادیاہے! 

نیوکاسٹل یونائیڈ کا انگلش فٹبال میں کوئی معیار کا مقام نہیں!  مگر اب اس وقت یہ دنیا کا امیرترین فٹبال کلب بن چکا ہے! راتوں رات!

#1 Arabs Buy Newcastle United

غضب کی بات یہ ہے کہ نیوکاسٹل کے 99 فیصد اسپورٹرز عربوں کے پیسہ کو غلیظ پیسہ کہتے ہیں مگر جب یہ پیسہ انکے کلب پر صرف ہوگا اسوقت اس سے بہتر پیسہ کوئی نہیں!

رہی بات عربوں کی تو عرب امتِ مسلمہ کے سب سے بڑے ناسور اور گنواؤنے کردار کے بدترین دشمن ہیں! تاریخ میں آج تک اس عرب خطے میں کوئی ایک ایسی یونیورسٹی کے قیام کے خبر نہیں ملتی جس نے سائنس میں نوبل ایوارڈ یافتہ سائنسدان پیدا کیے ہوئے! سائنسدان پیدا کرنا تو دو کی بات یہاں پر کوئی ایک ایسا پلیٹ فارم موجود نہیں جو مغربی عقل و دانش کا مقابلہ کرسکتا ہو!  علم نام کی کوئی شے اس خطے میں نہیں پائی گئی! 

دنیا بھر کے ستاون مسلمان ممالک میں کہیں ایسی مثال نہیں ملتی جہاں پر ان عربوں نے اپنے مفاد کے سوا مسلمانوں کے حق میں کوئی مفید کام کیا ہو!بلکہ اپنے مفاد اور اپنے آپ کی حفاظت کے لیے ان ممالک کی فوج کو اپنے تحفظ کے اتحاد کے لیے قائم کر لیا! چاہے مسلمان کشمیر میں ہندوبربریت کا شکار بنیں، فلسطین میں یہودی بربریت کا شکار ہوں ان عربوں اور انکے تحفظ کی فوج کےلیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا!

مسلمانوں کو اپنی تباہی کے لیے کسی بھی غیرمسلم کے ضرورت نہیں، یہ کام مسلمان ہی بہترطورپرانجام دے رہے ہیں۔ عرب مسلمان انسانیت کی بدترین  مثال ہیں!


SC orders 500 Buildings in Karachi to raze

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network

FREE
VIEW