Current Affairs

Humarey Heros

Humarey Heros

آج T20 Cricket World Cup کا فائنل نیوزیلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا!  Humarey Heros

آسٹریلیا نے سمی فائنل میں پاکستان کو ایک مشکل میچ کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دی! ایک ایسے وقت پر جب ابھی پاکستان کی فتح کے چانسز زیادہ تھے اور اٹھارویں اوور میں شاھین شاہ آفریدی کی بال پر حسن علی نے ویڈ کا کیچ چھوڑ دیا۔ جسکے بعد ویڈ نے یکے بعد دیگرے چھکے لگا کر آسٹریلیا کو کامیابی دلادی۔ Humarey Heros ہمارے ہیروز

ہمارے ہیروز
Hasan Ali dropped an important catch.

حسن علی وہ آسان کیچ پکڑ لیتا تو کیا ہوتا؟ یہ کسی کو نہیں معلوم! ہوسکتا ہے آفریدی کی اگلی بال ایک اور وکٹ لے لیتی ۔۔۔ کسی کوکچھ علم نہیں! حقیقت یہ ہے کہ ایک آسان کیچ چھوڑنے سے میچ پر بہت اہم اثر پڑا! Humarey Heros

میچ کے بعد سوشل میڈیا پر حسن علی کے خلاف محاذ کھل گیا جبکہ دوسرے جانب حسن علی کی حمایت میں دھڑادھڑ تعریفی پوسٹیں اور ٹویٹس آنی شروع ہو گئیں۔ حاصل کلام ان تعریفی ٹویٹس کا یہ تھا کہ حسن علی نے ماضی میں کئی ایک میچز میں بہت عمدہ کھیل پیش کیا اور کئی بار پاکستان کو فتح دلائی! لہٰذا وہ ہمارا قومی ہیرو ہے اسے کچھ مت کہا جائے!  Humarey Heros

سچ یہ ہے کہ فقط سمی فائنل ہی میں نہیں ورلڈکپ کے دوسرے کئی میچز میں حسن علی کی پرفارمنس کچھ اچھی نہیں رہی اور پاکستانی بولنگ کا سب سے کمزور پہلو رہا ہے!بہرحال  اس بات کو رہنے دیتے ہیں اور بات کرتے ہیں ہیروازم پر! Humarey Heros Humarey Heros Humarey Heros Humarey Heros 

ایک تو صاحب ہماری قوم کو ہیروازم لے ڈوبی ہے! ہم نے شخصیات کو ایسے ایسے ہیرو بنا دیا ہے کہ انکے برخلاف بات سننا ہمیں گوارا ہی نہیں ہوتا چاہے کچھ بھی ہو جائے!

ایک صاحب نے پل بنوادئیے، موٹرویز بنوادئیے – بس جی صاحب وہ صاحب اس قوم کے لیے ایسا ناقابلِ شخصت ہیرو بن گیا کہ وہ غبن کرے جائز! وہ اس قوم کے پیسے پر ڈاکے ڈال کر پیسہ یورپ لے جائے  جائز! وہ کمیشنیں کھائے جائز! وہ آف شور دولت خانے قائم کرے جائز! Humarey Heros

ایک صاحب نے ورلڈکپ جیت لیا – بس جی صاحب وہ صاحب ہماری قوم کے لیے ناقابلِ شکست ہیرو ہے! ایسا ہیرو جسکے خلاف کوئی بات نہیں کہی جاسکتی ! 

بلاشبہ دنیا بھر میں اسپورٹس کے شعبے میں کارہائے نمایاں دکھانے والے ہیرو ہوتے ہیں اور ہونا بھی چاہیے مگر یہ کیا کہ قوم اس قدر کند ذہن بن جائے کہ ان کی خامیوں کا احتساب نہ کرے! لیونل میسی سے بڑا فٹبال کے دنیا کا ہیرو کون ہو گا؟ مگر اس پر ہمیشہ اور برحق تنقیدہوتی رہی ہے کہ اس نے اپنی قومی ٹیم ارجنٹائن کے لیے کوئی ایسا کارنامہ سرانجام نہیں دیا جس سے ارجنٹائن کوئی بڑا ٹورنامنٹ جیت پایا ہو۔۔۔ بالآ خر ساؤتھ امریکن چمئن شپ جیتنے میں کامیاب ہوا!

بلاشبہ حسن علی کا کیچ چھوڑنا پاکستان کے لیے بہت مہنگا رہا ہے! مگر اس طرح  پاکستانی سپراسٹار ماضی میں اکثر کرتے رہے ہیں۔ عین ایسے موقع پر جب آپ کو یقین ہو جائے کہ اب فتح ہماری ہے ہمارے ہیروز ایسی حرکات کر دیتے رہے ہیں کہ قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا۔۔۔ اسکے باوجود یہ ہمارے ہیروز رہے ہیں۔ بھلے یہ منشتیات استعمال کرتے رہے ہوں! بھلے یہ اپنی ہی شکست پر سٹے کھیلتے رہے ہوں! بھلے یہ جان بوجھ کر نو بالز کرانے کا ریکارڈز قائم کرتے رہے ہوں۔۔۔ ہیں پھر بھی ہیروز!

ایسے ہی ایک ہیرو کے ساتھ ایک واقعہ کچھ دن پہلے سرکاری ٹی وی کے اسپورٹس چینل پر پیش آیا جب ایک پروگرام کے ہوسٹ نعمان نے ماضی کے سپراسٹار شعیب اختر کو لائیو پروگرام میں اپنے پروگرام سے نکل جانے کو کہا! اسکے بعد سوشل میڈیا پر ایسا ہی ہیروازم کا بازارگرم ہو گیا!

پچھلے کچھ عرصے سے مولوی خادم حسین کے لونڈے کے چاہنے والوں نے ملک بھر میں ایک ہنگامِ بدتمیزی پھیلایا کہ کوئی بھی مہذب قوم پاکستان سے بات کرنا گوارا نہ کرے! ایسی جاھلیت دیکھکر کوئی بھی ذی عقل یہ سمجھنے سے قاصر نہیں رہ سکتا ہے کہ اس قوم کو ازم                (ism)            لے ڈوبے ہیں!

کوئی دین کے نام پر ملاازم کا شکار ہے! کوئی سیاست کے نام پر بدمعاشوں، بدکماشوں اور کرپٹ ترین امیرزادوں کی سیاست-ازم کا شکار ہے! کوئی آرام دہ پیسہ لیکر کر صحافی-ازم کا شکار ہے اور کوئی اسپورٹسمین-ازم کا شکار ہے!

علم بہت بڑی طاقت ہے! 

علم قوموں کو شعور دیتا ہے کہ کوئی کن ٹٹا سیاستدان اگر کہیں کو سڑک یا پل بنوادے تو یہ اسکا کسی پر کوئی احسان نہیں بلکہ یہ اس ذمے داری میں آتا ہے جو یہ قوم اسے سونپتی ہے! بلکہ مہذب قوموں میں سڑکیں بنوانا پل بنوانا کسی سیاستدان کا کام ہے ہی نہیں بلکہ یہ ایک ریاستی ادارے کی ذمے داری ہوتی ہے! مگر ہمارے ہاں کے کرپٹ ترین سیاستدان اداروں کو غیر فعال اسی لیے کرتے ہیں کہ وہ اس جاھل قوم کے کندذہن پر اپنی سخاوت کے مہرلگا سکیں اور یہ قوم ان کو اپنا قوم ہیرو بنا لے! 

جب کوئی سیاستدان ٹائلٹوں پر اپنی تصویر لگا کر اپنی سخاوت کی مشہوری کرے تو سمجھ لیجیے کہ وہ سیاستدان اور اسکو سراہنے والی قوم ذہنی شعور کی کس بلندی یا پستی پر ہے!!!!

Hasan Ali Shaoib Akther Pakistan


بقلم:  مسعودؔ

SC orders 500 Buildings in Karachi to raze

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW