Followers
نسرین جب بھی گھر سے نکلتی عبایہ اوڑھ کر نکلتی! Followers
اسکو اس بات کی بہت فکر ہوتی کہ کوئی اسکے وجود پر نظر نہ ڈالے! اسے اپنی عزتِ نفس کا بہت خیال تھا!
ایک روز نسرین کو سودا سلف خریدنے بازار جانا پڑا! تو اس نے حسبِ عادت عبایہ اوڑھا!، اپنی چادر کے تقدس کا اطمنان کیا اور بازار کو رخصت ہوئی۔
اتفاقاۤ کچھ لڑکے جو بالکل اسی مارکیٹ کو جا رہے تھے! اسکے پیچھے ہو لئے! نسرین کو جب ان کے پیچھے پیچھے چلنے کا احساس ہوا! تو اس نے دل ہی دل میں انہیں برا بھلا کہنے لگی! اور سخت بدکلام ہوئی۔
دورانِ سفر لڑکوں نے ایک بھی حرکت ایسی نہ کی جو بداخلاقی کے پیرائے میں آتی ہو۔
بازار سے لوٹنے کے بعد! گھر پہنچ کر نسرین نے اپنی فیملی کے سامنے ان لڑکوں کی نسبت الف سے لیکر ی تک خوب باتیں سنائیں !کہ کیا خبیث زمانہ ہے کہ ایک عورت اکیلی گھر سے نکل بھی نہیں سکتی! کیا کیا لوفر فالو کرتے ہیں۔
جب غصہ ذرا ٹھنڈا ہوا تو نسرین نہائی دھوئی اچھا سا لباس پہنا جس نے اسکے جسم کے مدوجزر کو حسین ترین بنا دیا، پھر اس نے اپنے آئی فون سے منہ بگارتے ہوئے، مختلف مگر دیدہ زیب پوز سے سیلفیاں لیں اور سوشل میڈیا پر اپنے لاکھوں فالوورز کے دیکھنے کو ڈال کر کامنٹس اور لائیکس کا انتظار کرنے لگی!
Meri Tehreer: Followers, #twitter, #facebook, #instagram #tiktok
Add Comment