Sports

PSL4: Quette Gladiators vs Multan Sultanz

PSL4: Quetta Gladiators vs Multan Sultans

PSL4: Quette Gladiators vs Multan Sultanz, #PSL4, #PSL2019, #HBLPSL

کوئٹہ گلاڈیئٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز

پی ایس ایل کا بائیسواں میچ کوئٹہ گلاڈیئیٹرز اور ملتان سلطانز کے مابین دوبئی میں ہوا۔

ٹاس کوئٹہ نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کی۔

یہ میچ ملتان کے لیے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کے لیے ضروری تھا۔

ملتان کی اننگ

ملتان کی جانب سے عمر صدیق اور جیمز ونس نے بیٹنگ کی ابتدا کی۔

دوسرے اوور کی تیسری بال پر جب جیمز ونس صرف 9 رنز بنا کر! محمد نواز کے بال پر بولڈ ہو گیا تو ملتان کی مشکلات کا آغاز شروع ہوا۔!

بیشک عمرصدیق اور چارلس نے دسویں اوور میں اسکور 62 تک پہنچا دیا۔! عمرصدیق نے 23 بالوں پر محض 14 رنز بنائے اور واٹسن کے ہاتھوں محمد حسنین کی بال پر آؤٹ ہو گیا۔! محمد حسنین اٹھارہ سالہ نوجوان فاست بالر ہے جس کی قابلیت بہت اعلیٰ ہے۔! اس لڑکے سے مستقبل میں پاکستان کے لیے کافی امیدیں وابستہ کی جا سکتی ہیں۔! اسکی اسپیڈ اکثر 160کلومیٹر فی آور تک پہنچ جاتی ہے۔

پھر جب 75 کے اسکور پر چارلس ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنا کر محمد نواز کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گیا! تو ملتان سخت مشکلات میں تھا۔ 98 پر مورس، 100 پر کرسچن، 112 پر شعیب ملک، 115 پر شاھد آفریدی، 120 نعمان علی اور 121 پر محمد عرفان سب کے سب اپنا پنا بلا اٹھائے واپس چلے گئے۔

سہیل تنویر کے آخری اوور میں تیسری، چوتھی اور چھٹی بال پر وکٹیں اڑیں جبکہ اسی اوور میں ایک بال پر کیچ بھی چھوٹا۔

پشاور اننگ

جواب میں کوئٹہ نے جارحانہ کھیل کھیلا! اور چھٹے اوور میں 49 کے اسکور پر شین واٹسن ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے! 33 رنز بنا کر آفریدی کی بال پر بولڈ ہو گیا۔!  جبکہ آفریدی ہی کے اگلے اوور میں 55 کے اسکور پر احسن علی بھی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔!

احمد شاہزیب اور رائیلی روسو نے اچھی شراکت کی اور اسکور کو 103 تک پہنچا دیا! جب روسو رن آؤٹ ہو گیا۔ اس نے 35 رنز بنائے۔ میچ میں ہلکا سا سسپنس پیدا ہوا جب اگلے ہی اوور میں عمر اکمل بھی بغیر کوئی اسکور کیے محمد الیاس کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گیا۔

مگر اسکور اس قدر کم تھا کہ ڈین براوو اور احمد شاہزیب کے لیے کوئی مشکل نہ رہی۔

PSL4: Quette Gladiators vs Multan Sultanz, #PSL4, #PSL2019, #HBLPSL

اسکورکارڈ

نتیجہ: کوئٹہ نے میچ 6 وکٹ سے جیت لیا

PSL4: Quette Gladiators vs Multan Sultanz, #PSL4, #PSL2019, #HBLPSL

Pakistan Domestic Cricket - History

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW