Sports

PSL4: Islamabad United vs Peshawar Zalmi

PSL4: Islamabad United vs Peshawar Zalmi

PSL4: Islamabad United vs Peshawar Zalmi, #PSL4, #PSL2019, #HBLPSL

اسلام آباد یونائٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی

پی ایس ایل کا اکیسواں میچ اسلام آباد یونائٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین ہوا۔

ٹاس پشاور نے جیتا اور اسلام آباد کو دعوتِ بیٹنگ دی۔

اسلام آباد اننگ

لیوک رنکی اور ڈیلپورٹ نے اننگ کا آغاز کیا۔! مگر دوسرے اوور کی پہلی بات پر اسلام آباد کو نقصان اٹھانا پڑا جب رونکی 9 رنز بنا کر ابتسام شیخ کی بال پر عمر امین کے ہاتھوں آؤٹ ہو گیا۔

ساتویں اوور میں اسلام آباد کا اسکور 55 ہو گیا! جب سالٹ 5 چوکوں کی مدد سے 18 بالوں پر 28 رنز بنا کر! فلیچر کے ہاتھوں ابتسام شیخ ھی کی بال پر آؤٹ ہو گیا۔

والٹن اور ڈیلپورٹ نے اچھی شراکت کرتے ہوئے! اسلام آباد کا اسکور چودھویں اوور میں 128 تک پہنچا دیا۔! اسی اوور کی دوسری بال پر والٹن ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔! گو کہ والٹن نے رنز زیادہ نہیں بنائے مگر اسکی شراکت نے اسلام آباد کو استحکام بخشا۔! ابھی مزید 5 اوور باقی تھی اور اسکور 200 کے قریب پہنچ جائے گا۔

والٹن کو وہاب ریاض نے آؤٹ کیا۔! 147 کے مجموعی اسکور پر ڈیلپورٹ بھی ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے! 71 رنگ کی اننگ کھیل کر ڈاؤسن کے ہاتھوں حسن علی کی بال پر آؤٹ ہو گیا۔

آصف علی نے دو چکھوں اور ایک چوکے کی مدد سے 23 رنز بنائے اسے وھاب ریاض نے کیچ کیا عمید آصف کی بال پر۔! اس وقت اسکور 161 تھا اور بھی دو اوورز پڑے تھے! مگر اسکے بعد کوئی بھی اسلام آباد کا بیٹسمین رنز نہ بنا سکا اور مجموعی اسکور 176 سے آگے نہ بڑھ سکا۔

پشاور اننگ

جوابی کاروائی میں کامران اکمل ایک بار پھر ناکام ہو گیا! اور دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے صرف 19 رنز بنا سکا۔! اس وقت پساور کے چوتھے اوور میں اسکور 37 تھا۔

ساتویں اوور میں 58 کے اسکور پر فلیچر بھی دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 21 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔ اسکو رونکی نے شداب خان کی بال پر کیچ آؤٹ کیا۔

امام الحق 15 رنز بنا کر شداب خان کی بال پر آؤٹ ہو گیا اور اسکے فوری بعد 71 کے اسکور پر عمر امین بھی آؤٹ ہو گیا۔ پچھلے چند ایک میچز کے ہیرو پولارڈ نے صرف ایک رنز بنایا۔ اسے رونکی نے کیچ آؤٹ کیا ظفر گوہر کی بال پر۔ اس وقت یوں لگ رھا تھا گویا پشاور زلمی مکمل پریشر میں ہے اور اپنا مطلوبہ اسکور پورا نہیں کر پائے گا۔ 

اس مقام پر ڈاؤسن اور ڈیرین سمی نے زبردست بیٹنگ کی اور 89 رنز کی پارٹنرشپ کر کے اسکور 173 تک جا پہنچایا جب سمی رن آؤٹ ہو گیا۔ مگر چونکہ پشاور جیت کے بہت قریب تھا اب مزید اسے کوئی پریشانی نہ ہوئی۔

PSL4: Islamabad United vs Peshawar Zalmi, #PSL4, #PSL2019, #HBLPSL

اسکورکارڈ

نتیجہ: پشاور نے میچ 4 وکٹ سے جیت لیا

PSL4: Islamabad United vs Peshawar Zalmi, #PSL4, #PSL2019, #HBLPSL

Pakistan Domestic Cricket - History

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network

FREE
VIEW