کلامِ ساغر: غزل کے اشعار, ghazal key ashaar
کلامِ ساغر: غزل کے اشعار
غم کی تصویر غزل کے اشعار
خون کی تحریر غزل کے اشعار
ان سے تدبیر کی شمعیں روشن
سوز تقدیر غزل کے اشعار
داغ کہتے ہیں محبت کے جنہیں
ان کی تنویر غزل کے اشعار
گیسوئے وقت کو سلجھاتے ہیں
درد شبیر غزل کے اشعار
نالہ و شیون و فریاد کی لے
رقص زنجیر غزل کے اشعار
اے غمِ یار تصور تیرا
تیری توقیر غزل کے اشعار
گل جو رکھتے ہیں خزاں میں ساغرؔ
ان کی تفسیر غزل کے اشعار
شاعر: ساغرصدیقی
Add Comment