Sports

PSL4: Karachi Kings vs Multan Sultans

PSL4: Karachi Kings vs Multan Sultans

PSL4: Karachi Kings vs Multan Sultans

پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈئیٹرز

پی ایس ایل کا دوسرا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مابین دبئی میں ہوا۔

KarachiKings@ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز کا حال پی ایس ایل میں گو لاہورقلندرز سے برا نہیں مگر کوئی خاص اچھا بھی نہیں رھا ہے۔ اعلیٰ پروفائیل کی ٹیم اور اچھے کھلاڑی ہونے کے باوجود کچھ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ سو وہ بھی اس سال اپنی پرفارمنس کو بہترکرنے کے چکر میں ہیں۔ اس ضمن میں پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمن بابراعظم بہت اہم ہے، اگر بابراعظم چل پڑا تو کراچی اچھی کارکردگی دکھا پائے گی۔

MultanSultans@  کی ٹیم بھی کافی متوازن نظر آ رہی ہے جس میں شعیب ملک، شاھد آفریدی، آندرے رسل، جنید خان جیسے کھلاڑی موجود ہیں۔ خاص کر بولنگ کے شعبے میں انکو مہارت حاصل ہو گی۔

کراچی کی اننگ

کراچی کی جانب سے Babar Azam اور Liam Livingstone نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور ملتان سلطانز کی جانب سے Muhammad Irfan نے بالنگ شروع کی، بابر اعظم جو پہلی بال فیس کی اس پر ایک زبردست شاٹ کھیل کر چار رنز بنائے۔ Chris Green نے دوسرا اوور کرایا اور اس میں بابراعظم نے جب دو مزید رنز بنا کر اپنے T20 میں 3000 رنز مکمل کر لیے۔

پہلی بولنگ کی تبدیلی تیسرے ہی اوور میں کی گئی اور محمدعرفان کی جگہ Junaid Khan کو بال دی گئی۔

پانچ اوورز بعد کراچی کنگز کے اوپنرز نے بغیر وکٹ کھوئے 45 رنز بنائے، جس میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

کراچی کے بیٹسمین اچھی بیٹنگ کر رہے تھے، چھٹے اوور میں سابقہ کراچی کے کھلاڑی Shahid Afridi کو بال دی گئی۔

دس اوورز بعد اسکور 105 بغیر کسی نقصان کے اس پر ملتان سلطانز کو وکٹ لینے میں بہت ساری دشواری پیش آ رہی تھی، بابراعظم اور لئیم لیونگسٹون جمے ہوئے تھے۔ اس مقام پر لیونگسٹون نے 37 گیندوں پر 62 اور بابر اعظم نے 41 گیندوں پر 51 رنز بنا رکھے تھے۔ ملتان سلطانز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا گیا یہاں تک کہ پندہرویں اوور میں کراچی نے 149 رنز بنائے اور کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا۔ یون لگتا تھا جیسے اسکور 200 سے تجاوز کرے گا۔

سلطانز کو پہلی کامیابی پندھرویں اوور کی 4 بال پر ملی جب کرس گرین نے لیونگسٹون کو آؤٹ کر دیا، اسکا کیچ آندرے رسل نے پکڑا – دیر آئید؟؟؟

اگلے ہی اوور کی پانچوین گیند پر آندرے رسل کی بال پر شان مسعود نے کولن انگرام کا کیچ پکڑ لیا، انگرام ایک رنز بنا سکا۔ سترھویں اوور میں گرین نے ایک اور – اور بڑی اہم وکٹ اڑا دی۔ بابراعظم چھکے کی کوشش میں شان مسعود کو کیچ دے بیٹھا، بابر نے 77 رنز بنائے۔  اگلی ہی بال پر گرین نے عماد وسیم کو بھی آؤٹ کر دیا، اس بار کیچ محمد الیاس نے پکڑا، عماد 4 رنز بنا سکا، جبکہ گرین ھیٹ ٹرک پر تھا۔ محدود وقت میں 3 وکٹس گرنے کی وجہ سے کراچی کے اسکور کو بند لگ گیا، اور جو ایک وقت میں 200 سے زیادہ لگتا تھا اب بمشکل 190 تک پہنچنے کی توقع تھی۔

بیسویں اوور کی پہلی بال پر ہی اسکندررضا رن آؤٹ ہو گیا، اسکندر نے 4 رنز بنائے۔ جبکہ چوتھی گیند پرمحمد رضوان بھی 1 رنز بنا کر جنید خان کی بال پر حماد اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا۔

20 اوورز کے اختتام پر کراچی کنگز نے 183 رنز بنائے۔ جیسا کہ اننگ کی ابتدا ہوئی تھی اور جس انداز میں اوپنرز کھیل رہے تھے اندازہ ہوتا تھا کہ یہ اسکور 200 سے تجاوز کریگا۔ مگر T20 میں یہی خوبی ہے کہ پانسا کبھی بھی پلٹ سکتا ہے۔

ملتان سلطانز اننگ

ملتان سلطانز کی جانب سے اننگ کا آغاز شان مسعود اور ٹام مورس نے کیا جبکہ کراچی کی جانب سے بولنگ کا آغاز عماد وسیم نے کیا۔

ملتان کا پہلا اوور ہی مشکل تھا اور دوسرے اوور ہی میں جو محمدعامر نے کرایا، ٹام مورس ایک اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے انگرام کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گیا۔ اور یوں ملتان کو ابتدائی نقصان اٹھانا پڑ گیا۔ اور اسی وجہ سے اننگ کی ابتدا انتہائی سست روی سے ہوئی، کچھ اچھھی بولنگ اور کچھ محتاط بیٹنگ کی وجہ سے ملتان سلطانز کے پہلے پانچ اوورز میں صرف 23 رنز تھے۔

ملتان سلطان کے پہلے دس اوورز میں 59 رنز بنے اور دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ آؤٹ ہونے والوں میں شان مسعود نے 20، مورس نے 1 رنز جبکہ ایونس 32 اور شعیب ملک چھ پر کھیل رہے تھے۔ ملتان کی اننگ سلو رہی مگر تیرھویں اوور کی چوتھی گیند پر شعیب نے چوکا اور پانچویں پر چھکا لگا کر اننگ میں جان ڈالی، مگر مزید ابھی باقی تھا۔۔۔

چودھویں اوور میں شعیب نے روی بوپارا کو چار چار چار چار چھ اور دو رنز کی مار ماری۔ کل اس اوور میں 24 رنز بنے اور یکدم ملتان سلطانز 116 رنز دو وکٹ کے نقصان پر اچھی پوزیشن میں ڈال دیا۔ اس اوور کے بعد شعیب کا اسٹرائیک ریٹ 213 تھا۔ شعیب نے اپنی ففٹی 24 گیندوں پر مکمل کی۔

مگر عین اس وقت جب سلطانز اچھی پوزیشن میں تھے، شنواری کی بال پر ایونس رن آؤٹ ہو گیا۔ ایونس نے 49 رنز بنائے۔ پندرھویں اوور پر ملتان نے 124 رنز بنائے اور 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

اگلے پانچ اوورز میں جب ملتان سلطانز کو آخری رنز چیس کرنے پڑے تو اوپر تلے کھلاڑی آؤٹ ہونا شروع ہو گئے، آندرے رسل 9 رنز بنا کر عامر کی بال پر محمد رضوان کے ہاتھوں اور شعیب ملک 52 رنز بنا کر اسکندر رضا کے ہاتھوں شنواری کی بال پر کیچ دے بیٹھے۔ شاھد آفری آیا – شاھد آفریدی نے چند ایک چوکے مارے – اور شاھد آفریدی آؤٹ ہو گیا – کوئی ذمے داری نہیں کوئی احساس نہیں – بس ٹلے پ ٹلا۔ آفریدی اور حماد انیسویں اوور میں بالترتیب 14 اور 12 رنز بنا کر چلتے بنے۔

آخری اوور جو سہیل خان نے کرایا اس میں مزید 2 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے اور بیشک محمد عرفان نے چوکا لگا دیا مگر ملتان سلطانز ایک جیتا ہوا میچ ہار گے۔

نتیجہ: کراچی کنگز نے میں 7 رنز سے جیت لیا

بقلم: مسعودؔ

PSL4: Karachi Kings vs Multan Sultans

Pakistan Domestic Cricket - History

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW