Current Affairs News

Zardari To Destabilize Government

Zardari To Destabilize Government
Zardari To Destabilize Government

زرداری نے حکومت گرانے کا عندیہ دیدیا

پاکستانی عوام کے لیے ایک اہم موڑ!

زرداری نے عمران خان کی حکومت کیخلاف تمام جماعتوں کو جمع ہو کر عدم اعتماد کی تحریک چلانے کے لیے کہہ دیا!

آخر ایک ایسی حکومت جسے ابھی چلتے ہوئے صرف چند ماہ ہوئے ہیں اسکے خلاف ابھی سے عدم تحریک کیوں؟ اس کو جواب صرف ایک جملے میں ہے جو عمران خان نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر کہا تھا کہ یا اب یہ ملک بچے گا یا کرپٹ لوگ!

نیب میں زرداری کے خلاف اسقدر مضبوط و پریقن ثبوت اکٹھے ہو چکے ہیں کہ زرداری کا سیاسی کیرئیر بھی داؤ پر لگ چکا ہے، عنقریب وہ بھی جیل میں ہوگا اور اپنے ساتھ وہ ابھی مزید بہت بڑی بڑی مچھلیاں لیکر جائے گا۔ زرداری کو علم ہے کہ اسکی عمران خان کے ساتھ کسی قسم کی ڈیل نہیں ہو گی، وہ جانتا ہے کہ عمران کسی قسم کی کرپشن کو معاف نہیں کرے گا، زرداری جانتا ہے اسکا جیل جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عنقریب بہت سارے اور لوگ جیل میں ہونگے لہذاکرپشن کے اس بہت بڑے اور غلیظ نیٹ ورک کو بچانے کے لیے حکومت کو ناکام کیا جائے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زرداری کی جائیداد کے ثبوت امریکہ سے بھی مل رہے ہیں جسے پی پی پی کے اعلیٰ حکام جھوٹ قرار دے رہے ہیں۔ زرداری اور اسکی بہن فریال تالپور بہت بری طرح پھنسے ہوئے ہیں، دونوں نے اپنی قبل از گرفتاری ضمانت بھی کرا رکھی  ہے جس میں جنوری سے آگے تک توسیع کی جا چکی ہے۔

زرداری کے نیٹ ورک میں بہت ساری مچھلیاں ہیں، ایسی ایسی مچھلی کہ اگر وہ بے نقاب ہونے لگیں تو ایک بہت بڑا سیاسی بھونچال آ جائے۔

ابھی اس میں بہت سارے اسٹیبلیشمنت کے لوگوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ جہاں زرداری اور زرداری کا خاص بندہ ملک ریاض تک پھنسا ہوا ہے، وہ ملک ریاض جس نے قبضہ در قبضہ کر کے دولت اکٹھی کی اور جو اب عوام کی ہمدریاں سمیٹنے کے لیے کبھی ہسپتال کبھی مسجدیں کبھی کھانے کھلا رھا ہے، مگر درحقیقت جو سب کس سب کرپشن کا پیس ہے وہ بھی بری طرح پھنس گیا ہے۔۔۔

یہی وجہ ہے کہ زرداری اور شہبازشریف، نوازشریف نے ملککر ملک بھر کے کرپٹ لوگوں، انکے پالے ہوئے پالتو جانوروں جو انکے لیے بھونکتے ہیں، اور کرپٹ سیاسی پارٹیوں نے ملکر ایک بار ملک کے حالات خراب کرنے ہیں۔ جب جب انکے گریبان پر ہاتھ پڑے گے، وہ چیخیں گے۔ اور اس میں ملک کا امن امان بھی داؤ پر لگایا جائے گا۔ جس بات کو exploit کیا جائے گا وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ہو گی، تجاویزات کے خلاف کریک ڈاؤن اور جھوٹ کا ایک بازار استعمال کیا جائے تاکہ پاکستانی عوام کو منتشر کیا جائے۔

پاکستان عوام اگر اپنے ملک کو پاک صاف دیکھنا چاہتی ہے تو آپ کو عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا، یہ اللہ نے آپ کو بہت بڑا موقع دیا ہے، اسکا ثبوت یہ ہے کہ سارے کے سارے تمام تر کرپٹ، ناسور، ملک دشمن ایک ساتھ جمع ہیں اور عمران خان ایک طرف!!!

Zardari To Destabilize Government

مسعود

current affairs

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network

FREE
VIEW