Meri Shairi Shab-o-Roz

Ba’wafa Ladki

Meri Shaairi: Ba'wafa Ladki
Meri Shaairi: Ba’wafa Ladki

اس کی نس نس میں وفا تھی وہ بامروّت تھی
افسانوں میں ملتی ہے جو اس میں وہ محبت تھی

تابندگی تاروں کی ماند پڑی، چاند بھی تھک کر سو گیا
پیا ملن کی آس لیے راہ تکنا اس کی عبادت تھی

سورج کی پہلی کرن کے ساتھ میرا دبے پاؤں گھر آنا
سینے سے میری تصویر لگائے ، بنی انتظار کی مورت تھی

بسا اوقات بے رخی سے میرا اس کو ڈانٹ دینا
ہر بات کو ہنس کر سہنا اس کی صابرانہ عادت تھی

میری بے رخیوں کا گلہ کبھی اس کے لب پہ نہ آیا
اس کی آنکھوں میں ہمیشہ ایک سی عقیدت تھی

۔نامکمل ۔

Wafa, Afsana, Murawat, Muhabbat, tabandgi, Chaand, Ibadat, Suraj, Kiran, Tasweer, Intizaar, Moorat, Auqat, Sabar, Aadat, Aankh, Aqeedat

مسعود

Meri Shaairi: Ba’wafa Ladki

Shab-o-roz

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW