Humara Moashra

ویناملک اورہمارے مسائل

ویناملک اورہمارے مسائل

Veena Malik aur Hamarey Misayil

ویناملک اورہمارے مسائل

میں اکثر سوچتا ہوں کہ اب نہیں لکھوں گا، مگر میرا قلم رک نہیں سکتا۔

ہمارے ملک میں اس وقت ایک بہت ہاٹ ٹاپک وینا ملک کا چل رہا ہے! اور اس کا اندازہ مجھے آج فیس بک سے ہوا کہ اس پر بحث دربحث چل رہی ہے! اور ٹی وی کے شوز میں مولویوں کو بلا کر اس پر رائے لی جا رہی ہے۔ یعنی  ویناملک اورہمارے مسائل سب سے اہم خبر ہے!

موضوعِ بحث

ایکبار پھر مجھ جیسے سرپھرے کا خون کھول اُٹھا کہ کیا ہمارے ہاں ایک وینا ملک ہی رہ گئی ہے بحث کرنے کے لیے؟

فحش عورتیں کب سے ان مسائل سے اہم ہو گئی ہیں !جو ہماری بقا کی رگوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں؟ اگر وینا ملک کی عریانی ملک کے غیرت مندوں کے لیے اتنی ہی اہم ہو گئی ہے !تو سب پہلے اُس فحاشی کی طرف آنکھ کیوں نہیں اٹھائی جاتی جو ہمارے ملک میں ناسور کی طرح پھیل چکی ہے۔

پاکستان میں  نوجوان لڑکیاں سرعام فحاشی کرتی نظر آتی ہیں۔ ویناملک اورہمارے مسائل

شادی سے پہلے کئی کئی اسکینڈلز چلا کر اپنے آپ کو محظوظ کرتی ہیں،! کیا یہ تشویش کا مقام نہیں؟  کئی محلوں میں عورتیں دروازوں کے پیچھے چھپ چھپ کر آنکھ مٹکا کر رہی ہوتی ہیں،! قائدِاعظم کے مقبرے کے عقب میں طوفانِ بدتمیزی پھیلا ہوا ہے۔۔

فیشن شو

اے آر وائی پر نئے سال کے فیشن شو میں عورت کو !سربزم دو لباس میں دکھایا گیا ہے، کیا یہ بے غیرتی کا مقام نہیں؟

ذرا آپ لاہور کے اسٹیج ڈراموں میں استعمال کی جانے والی زبان سنیں،! ان عورتوں کی حرکات دیکھیں جو اپنے جسموں کے مدوجزر کو ہچکولے دے دے کر تماش بینوں کی بڑھکوں کو تیز کر رہی ہوتی ہے۔۔

فرق یہ ہے کہ وینا ملک کو ٹی وی والے اچھال رہے ہیں! اور ماڈلز کو دولباس میں دکھا کر فن کی خدمت کی جارہی ہے؟

کہاں مر گئی ہے ہم لوگوں کی غیرت؟

تسکین

دبئی میں پاکستانی لڑکیوں کو عربوں کے سامنے پلے ڈول کی طرح ننگا نچایا جا رہا ہے۔

عربوں کی ہوس پوری کرنے لیے پاکستان سے لڑکیاں ”ایکسپورٹ“ کی جاتی ہیں، !کیا یہ پاکستانی غیرتمندوں کے لیے پریشانی کا باعث نہیں؟

ہمارے گھروں میں انڈین فلمیں چلتی ہیں جس میں فحش عورتیں بکینی میں ڈانس کرتی ہوئی نظر آتی ہیں! مگر ہماری غیرت اسے فن سمجھ کر چپ کر جاتی ہے۔

کیا ایک وینا ملک کی عریانی ہمارے لیے مسٔلہ اول بن گئی ہے! کہ اسے اتنا کورج دی جائے؟  اگر وینا ملک بدکاری میں پڑ گئی ہے تو ہندوستانی فلموں کی عریانی پر واہ واہ کہ کیا گانا ہے کہنے والے بھی اتنے ہی بدکار ہیں۔ویناملک اورہمارے مسائل جیسے اس قوم کے لیے سب سے اہم موضوع ہے!

فرق صرف سوچ کا ہے –  جہاں ہمیں اپنے نفس کو تسکین ملتی ہوئی نظر آتی ہے،! وہاں ہم  فن کا فنکاری کا عذر پیدا کر کےدل کو مطمئن کر لیتے ہیں۔

بھاڑ میں جائے وینا ملک اور بھاڑ میں جائیں اسکو کورج دینے والے۔! میرے ملک میں وینا ملک جیسی فحاشہ سے کئی اہم مسائل ہیں!ویناملک اورہمارے مسائل کسی طور بھی ہمارے مسائل میں شامل نہیں! ویناملک اورہمارے مسائل

actress veena malik, dubai night clubs, export of girls, pakistan issues, veena malik nude pictures.

مسعودؔ

SC orders 500 Buildings in Karachi to raze

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network

FREE
VIEW