Humara Moashra Meri Tehreerein Shab-o-Roz

Society: Cable in Pakistan

Meri Tehreer - Society: Cable in Pakistan
Pakistan Cable
Cable in Pakistan

کیبل والوں کے کرتوت

یہ ذکر ہے دسمبر ۲۰۰۲ اور جنوری ۲۰۰۳ کا جب میں پاکستان کے ٹور پر تھا۔

میں انگلش فٹبال کا شدت کی حد تک دیوانہ ہوں! اور جب مجھے معلوم ہوا کہ کیبل پر جنوبی افریقہ سے نشر کیے جانے والے ٹی وی چینلز سپرسپورٹس دکھائی دیتے ہیں! تو میری خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی کہ میں اب انگلش فٹبال کو پاکستان میں بیٹھ کر بھی فالو کر سکتا ہوں۔

شرمندگی

ایک رات کا قصہ ہے کہ وقت علی الصبح تقریبا ۴ کا ہوگا۔! میں اکیلا بیٹھا میچ دیکھ رہا تھا۔! میچ کے اختتام پر میں نے چینلز کو zapکیا! تو ایک چینل کو دیکھ کر میرا سر شرم سے جھک گیا اور مجھے پسینہ آنے لگا۔ Cable in Pakistan Cable in Pakistan Cable in Pakistan Cable in Pakistan Cable in Pakistan

مجھے چینل کا نام تو یاد نہیں مگراس پر Porno Film چل رہی تھی۔! میں نے اپنی زندگی میں کبھی گالی کا استعمال نہیں کیا مگر میرے منہ سے ان افراد کے لیے! جو اس کیبل کو آپریٹ کرتے ہیں، بے ساختہ گالی نکل گئی۔

میں تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔!  بلکہ اس سوچ میں پڑ گیا کہ ہم لوگ آئے دن حکومت کے خلاف شکایات کرتے ہیں،! مذہب کے نام پر فسادات تک کرنے سے دریغ نہیں کرتے،! مگر کیا ہم لوگوں کا ضمیر اس قدر ماؤف ہو چکا ہے! کہ ہم اپنے گھروں میں عریانی دیکھتے ہیں مگر اس کے خلاف احتجاج نہیں کرتے۔

قصوروار

اب اس امر میں میں حکومت کو قصوروار نہیں ٹھہراؤں گا! بلکہ میرے نذدیک ہر وہ والدین اس میں قصور وار ہیں! جو اپنے نفس کو تسکین دینے کی خاطرگھروں میں کیبل لگاتے ہیں۔

جو اپنے آپ کو بھول کر دوسروں کے چینلز دیکھنے کی خواہش مند ہوں! ان کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے۔ تلخ حقیقت تو یہ ہے کہ ہمارے ضمیر مر چکے ہیں۔! ہم اپنے سامنے عریانی ہوتی دیکھتے ہیں اُسے روکتے نہیں بلکہ بعید نہیں ہم خود اُس بُرائی میں حصہ لینے کے خواہش مند ہوں۔

والدین کا اپنی اولاد کے لیے سب سے بڑا صدقہ اچھی تعلیم و تربیت ہے۔! نااعوذباللہ کیا خوب تربیت کر رہے ہیں اپنی اولاد کی،! انہیں اپنے آپ سے روشناس کرانے کی! بجائے انہیں کیبل پر اور دوسرے ممالک کی فلموں پر لگا رہے ہیں۔

جب کسی قوم کی اخلاقی تباہی کا آغاز ہوتا ہے! توابتدا ایسے ہی ہوتی ہے کہ برائی اس قدر خوبصورتی سے دلوں کو ماؤف کر دیتی ہے! گویا وہی تسکینِ دل کا ساماں ہو۔

قوموں کے مٹنے کا آغاز بے خودی سے ہوتا ہے۔! افسوس ناک بات یہ کہ ہماری تباہی کا آغاز ہو چکا ہے!

Meri Tehreer – Society: Cable in Pakistan

مسعود – نومبر 2008


SC orders 500 Buildings in Karachi to raze

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network

FREE
VIEW