Siyaasi Gath’jorr
پیش لفظ:
لندن، دبئی اور جدہ میں خود ساختہ جلا وطنی گزارنے کے بعد، بینظیر بھٹو اور ںوازشریف نے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کا فیصلہ کیا، چارٹرآف ڈیموکریسی کے نام پر، اس پر میرے الفاظ
Meri Tehreer – Political: Siyaasi Gath’jorr
سیاستدان
۱۹۸۸ سے لیکر ۱۹۹۹ تک یکے بعد دیگرے خزانۂ پاکستان کو لوٹنے، اپنی اپنی ناخلف اولادوں کا یورپ میں مستقبل بہتر کرنے ، ملک میں خلفشاری اور بدحالی کی انتہا کرنے کے بعد اور! ایک دوسرے پر الزمات کی بارشیں برسانے کے بعدآج دونوں لیڈریعنی نوازشریف اور بینظیربھٹو بیرونِ ملک عوام کی خلفشاریوں سے دور بیٹھ کر! عوام کے ’دکھ درد کو سہتے ‘ ہوئے ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ Siyaasi Gath’jorr
بظاہر شیر اور گیدڑ ایک ہی گھاٹ پر پانی پینے لگے ہیں! مگر یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ شیر کون ہے اور گیدڑ کون؟
ہماری یہی تو ایک بدقسمتی رہی ہے کہ جب ہمارے سیاستدانوں کے ہاتھ میں اختیارات ہوتے ہیں انہیں اتحاد کرنے کی فکر نہیں ہوتی بلکہ اُس وقت ایک دوسرے کا ’سلام‘ بھی زہرلگتا ہے! جب اقتدار کا نشہ اتار دیا جاتا ہے تو انہیں اتحاد بھی یاد آجاتا ہے! اتفاق پر پرزور تقریریں ہونے لگتی ہیں، عوام کا درد بھی یاد آجاتا ہے! کوئی ان نام نہاد لیڈروں کا گریبان پکڑ کر ان سے یہ پوچھ سکتا ہے! کہ جب آپ لوگوں کے پاس ۱۲ سال حکومت رہی اُس وقت آپ نے ایسا کیوں نہ سوچا؟! اُس وقت ایک دوسرے کو برخاست کرنا! ایک دوسرے پر غلیظ ترین الزامات لگانا! ایک دوسرے کو تاریخ کا بدترین ڈاکو کہنا! ہی اپنا فرضِ اوّلین سمجھتے تھے! تو اب ہم کیسے یقین کر لیں کہ آپ کا اتحاد ہمارے ملک کی ان پڑھ اور جاہل عوام کے لیے سکون کا ساز ہوگا؟ Siyaasi Gath’jorr
چال
ویسے ساز تو ہوگا اور سکون کا بھی مگر یہ وہ بانسری ہوگی جو عوام کو ایک بار پھر ان کی مکاریوں سے غافل کردے گی! اور ایک ایسی میٹھی نیند سلادے گی جہاں سے ہماری عوام پھر سے بیدار نہیں ہوپائے گی! سیاسی لیڈر ہونے کا اپنا ہی نشہ ہے اور خاص کر پاکستان میں جہاں چند میٹھے الفاظ پر لاکھوں کا مجمع اکٹھا کیا جاسکتا ہے! جہاں ایری ٹیشن پھیلانا کوئی مشکل کام نہیں۔یہی وہ نشہ ہے جو نواز شریف اور بے نظیر کے سرمیں پھر سے جوش مار رہا ہے!مگر اِس بار انہیں ملک میں آکر قدم جمانے کا کوئی اور راستہ نظر نہیں آرہا تھا تو انہوں نے سوچا کیوں نہ اب جس پر ۱۲ سال تک تھوکتے رہے ہیں! انہیں اقتدار کی ہوس کی خاطر چاٹ لینا چاہیے۔ Siyaasi Gath’jorr Siyaasi Gath’jorr Siyaasi Gath’jorr
گٹھ جوڑ
میں اِس گٹھ جوڑ کا بالکل مخالف نہیں ہوں! اگر یہ ہماری عوام کے لیے ایک نئی راہ لے کر آئے تو! مگر یہ تو دیوانے کا خواب ہے کہ ایک جدی پشتی سیاستدان اور ایک دولت پر بننے والا سیاستدان عوام کے لیے کسی مسیحائی کا پیغام لے کر آسکتے ہیں!کیوں کہ انہیں جب جب موقع ملا ہے انہوں نے لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا! میں اس لیے بھی خلاف نہیں ہوں کہ میں جانتا ہوں کہ یہ دو پارٹیاں کبھی کسی مقام پر ایک نہیں ہو سکتیں! ان کے منشور الگ ہیں ان کی سوچیں الگ، انکے مفادات الگ!
بلکہ پاکستانی سیاست کو استحکام چاہے! مگر یہ استحکام صرف ایک ہی صورت میں ہو سکتا ہے! کہ اللہ تعلی ان لیڈروں کوسیاسی چالیں چلنے کی بجائے سچے دل سے! عوام کے لیے کچھ کرنے کی توفیق عطافرمائیں (آمین)پھر چاہے کوئی سیاسی لیڈر ہو یا فوجی حکمران!
Meri Tehreer – Political: Siyaasi Gath’jorr
بقلم: مسعودؔ ، 30 اپرل 2006
Add Comment