Current Affairs Columns

Sasta Khoon Mehnga Pani

Sasta Khoon Mehnga Pani
Bari Imam blast 2005

Sasta Khoon Mehnga Pani

خبر

بری امام میں بم کا دھماکہ: کئی معصوم انسانوں کا خون دھرتی نے پی لیا،! اُس کے چند روز بعد کراچی میں بم کا دھماکہ اور یہاں پربھی کئی انسانوں کے خون سے دھرتی نے اپنی پیاس بجھائی!

میرے وطن میں ایک بار پھرخون کی ہولی کھیلی جارہی ہے!

خون کی ہولی کھیلنے والے یہ کوئی ہندونہیں،! عیسائی نہیں کو ئی دوسرا غیر مسلم نہیں بلکہ خود اللہ کا نام لینے والے ہی ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں۔! اپنی صفوں کو غیراللہ کے خلاف مستحکم کرنے کی بجائے   یہ لوگ اپنے اپنے مفاد کے لیے انسانیت کی قربانی دے رہے ہیں! اور پھر خود ہی صفِ ماتم بچھا کر رونا شروع کردیتے ہیں۔!

یہ لوگ حکومت کرتے ہیں تو بھی انسان کا خون پانی کی طرح بہاتے ہیں! کہ عوام کی ہمدریاں دہشت گردی کے خلاف حاصل کریں،! اپوزیشن میں ہوتے ہیں توبھی انسان ہی کا خون پانی کی طرح بہاتے ہیں! کہ حکومت کو کمزور کریں اور عوام کے دلوں میں حکومت کے خلاف نفرت ڈالیں۔

جلسوں میں یہی لوگ اُسی عوام کو اُلو بناتے ہیں! کہ ہم آپ کو پینے کا صاف اور شفاف پانی مہیا کریں گے،! بعد میں اُسی عوام کے خون سے دھرتی کی پیاس بجھاتے ہیں۔

وہ دھرتی جسے ٹھنڈا اور میٹھا پانی اگلنا چاہیے! وہ خون کی پیاسی ہوتی جا رہی ہے۔! کہتے ہیں کہ شراب اگر ناب ہو تو وہ شرابی کو اپنی طرف خودبخود مائل کرتی ہے۔! دھرتی نے بھی ایسی ہی ایک شراب کا ذائقہ چکھ لیا ہے،! جو اب بجھے سے نہیں بجھتا۔ جہاں پر راہ چلتے انسان کو قتل کردیا جائے،!

جہاں رزقِ حلال کی تلاش میں نکلے انسان کا جنازہ اُٹھنا شروع ہوجائے،!  ایک خاندان کے دس افراد اپنے کفیل کے منتظر ہوں اور جہاں اُس کفیل کے خود آنے کی بجائے اُس کی نعش آئے،! جہاں شام کو گھر خریت سے آنے پر سجدۂ شکر ادا ہوں اُس دھرتی کو تو خون پینے کی عادت تو ہوگی نا،! وہ بھلا پینے کے لیے پانی کہاں سے مہیا کرے؟؟

ہمارا ملک جتنا بڑا ہے اُس کے اُتنے زیادہ مسائل نہیں،! اکثر مسائل عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے پیدا کیے ہوئے ہیں۔!  جو ہیں، اُن میں سب سے بڑے مئلوں میں ایک پانی ہے!

جس دھرتی پر حکومتیں انسان کا خون اپنے کرسی کے ساکھ برقرار رکھنے کے لیے کرائے۔! وہ دھرتی پینے کے لیے پانی دے گی؟؟! جہاں نام نہاد لیڈر اپنی گندی اور بیہودہ سیاست کو چمکانے کے لیے انسان کا قتل کرائے ۔ وہ دھرتی پنیے کے لیے پانی دے گی؟؟!

جہاں راہ چلتے شریف اور ذمہ دار شہری کو پکڑ کر حوالات میں بند کرکے اُس پر ناکردہ جرائم کی فہرست جاری کر دی جائے ۔ وہ دھرتی پینے کے لیے پانی دے گی؟؟ جہاں ڈرائیوروں کے لاپروائی کے وجہ سے انگنت انسانوں کا خون دھرتی پر بہہ اُٹھے ۔ وہ دھرتی پینے کے لیے پانی دے گی؟؟ ہرگز نہیں!!!

بلکہ اِس دھرتی کو اب خون پینے کی عادت ہے اور یہ دھرتی اب جب بھی خون کی پیاسی ہوگی اپنی پیاس پوری کرنے کے لیے قتل کرواتی رہے گی، اب اس کے لیے خون سستا ہے اور پانی مہنگا!

Sasta Khoon Mehnga Pani

مسعود  5 جون 2005
Pegham Columns

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW