Meri Tehreerein Shab-o-Roz

Doghla’pan

Doghla'pan
Doghla’pan

پس منظر

میں ایک فورم سے وابستہ تھا، جہاں پاکستانیت کا پرچار کیا جاتا تھا، مگر مجال ہے پاکستان کے مسائل پر ایک بھی بات ہوتی ہو، میں نے سچ لکھنا شروع کیا، بین ہو گیا، پھر جب بحال ہوا تو دیکھا کہ ایک انڈین ولن کی موت پو بڑے بڑے تھریڈ داغے گئے مگر اس سے چند ہی دن بعد بلوچستان میں ایک انتہائی غؒیظ واقع ہوا جس پر اس فورم پر خبر تک نہ لگائی گئی، اس پر میرا خون کھول اٹھا

میں نے سوچا تھا کہ اپنے قلم کو خاموش کرلوں گا! اور ہر بات کو نظر انداز کردوں گا مگر میرا قلم خاموش نہیں رہ سکتا!

حالاتِ حاضرہ سیکشن میں امریش پوری کی موت کی خبر دیکھ کر بہت افسوس ہوا! اِس بات پر نہیں کہ وہ فوت ہوگیا ہے۔! بلکہ اِس بات پر کہ ہمارے ملک کے لیے اُس کا فوت ہوناکئی درجہ زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔!    اُس کے لیے فورم پر ایک مکمل تھریڈداغا گیا۔! جبکہ بلوچستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کسی توجہ کے قابل نہیں! یہاں تک کے بریکنگ نیوز میں بھی یہ خبر جگہ نہیں پاسکی! یہاں  تک کہ کسی میں اتنی توفیق نہ ہوئی کہ اس کی نسبت کسی قسم کے تھریڈ میں کوئی جملہ ہی کہہ دے۔ 

بلوچستان

بہت سے لوگ تو یہ بھی نہیں جانتے ہونگے! کہ بلوچستان میں ہو کیا رہا ہے؟ (میڈیا زندہ باد)۔! بلوچستان کی حالت خطرناک ہوتی جارہی ہے۔! حکومت نے سوئی گیس پائپ لائنوں پر مسلسل حملوں کے نتیجے میں تین ہزار سے زیادہ فوجی جوانوں کو اُس علاقے میں ہیلی کاپٹروں سمیت تعینات کیا ہے۔! بلوچیوں کو شدید وارننگ دی ہے کہ اگر وہ ان حملوں سے باز نہ آئے !تو سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔! “فورم ھٰذا” کے لیے بہت معمولی خبر!

اب یقیناً پڑھنے والے یہ جاننا چاہیں گے کہ یہ حملے کیوں ہو رہے؟! جس سے گیس کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔! اور بہت سی انڈسٹریز بھی بند ہوسکتی ہیں۔! ماضی میں بھی ایسے واقعات وہاں ہوتے رہے ہیں مگر اِس بار وجہ کیا ہے؟

واقعہ

سوئی کے علاقے میں ایک لیڈی ڈاکٹر شازیہ خالد کو دو اور تین جنوری کے درمیانی شب زنابالجبر کا نشانہ بنا گیا تھا۔! نشانہ بنانے والے ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے۔! کہنے والوں کے مطابق یہ حرکت ڈیفنس سیکیورٹی کے ایک آفیسر اور دو جوانوں نے کی ہے۔! یہ شاید کوئی اتنا بڑا واقعہ نہ ہو (!) ایسے کئی ایک واقعات ہمارے مہذب ملک میں ہوتے رہتے ہیں !جہاں پر ہر قصور عورت کا تصور کیا جاتا ہے۔ ایک بار پھر یہ واقعہ اِس سوچ کے منہ پر ایک طمانچہ ہے! کہ اگر عورتیں گھروں میں بیٹھ جائیں تو ایسے واقعات نہ ہوں۔! وہ ایک ڈاکٹر ہے اور اُس کا تقدس ہر شہری پر لازم ہے مگر جب سیکیورٹی کے باعزت مرد اِس قسم کی گھٹیاحرکت کریں گے! تو مجھے شاید بلوچیوں کے ردِّ عمل کا افسوس نہیں، اور شاید ہے بھی!

دوغلاپن
مگر اِس سے زیادہ بڑا افسوس مجھے اِس بات کا ہوتا ہے! کہ سونامی کی آفت میں مرنے والوں کا سوگ منایا جارہا ہے! مگر اپنے گریبان میں موجود غلاظت کو صاف کرنے کی کوشش نہیں کی جارہی۔ ہندوستانیوں کو میری قوم اپنا دشمن گرادنتی ہے مگر ایک ہندو کے مرنے پر سراپا غم بن گئے ہیں۔ ہماری قوم پر ہندوستانی فلموں اور اداکاروں کے لیے جو مقام ہے اسکا اندازہ اس واقعہ سے ہوا۔ ہمارے اداکارخودکواسوقت تک ادارکار نہین سمجھتے جب تک وہ ہندوستان میں پرفورم نہ کر لیں۔ ہماری قوم میں منافقت شدت کی حد تک رسائی کر چکی ہے۔

کیا یہ  دوغلا پن نہیں؟؟؟؟

مسعودؔ (۱۳ جنوری ۲۰۰۵)

Doghla’pan Doghla’pan Doghla’pan Doghla’pan Doghla’pan Doghla’pan Doghla’pan 

logo

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW