Tribute to shy Tribute to shy Tribute to shy Tribute to shy Tribute to shy Tribute to shy Tribute to shy Tribute to shy
ش اور شائی کی شرارتیں
انٹرنیٹ پر میری سب سے پہلی دوست شائی تھی
اپنی بہت اچھی دوست شائی کے لیے ایک فی البدیہہ ٹریبوٹ!
اپنی بہت اچھی دوست شائی کے لیے ایک فی البدیہہ ٹریبوٹ!
ش اردو حروفِ تہجی کا انتیسواں حرف ہے ۔ یہ ہماری پیاری دوست شائی کی طرح شاہانہ شان و شوکت کے ساتھ شیش محل میں رہتا ہے۔جیسے گپ شپ شائی کی شاملات میں شامل ہے اسی طرح ش کی شمولیت پر لغت ش کی شرمندۂ احسان ہے۔ شائی کیطرح ش بھی بہت شریف، شفیق اور شرمیلا ہے۔ شطرنج کا شائق ہے اور شائی کی طرح ش کوبھی شاعری کا شدت سے شغف ہے۔ شائی اور ش کے مزاج میں شگفتگی اور شادابی کے وجہ سے پیغام کے شہر میں اِن کے شناساؤں اور شیدائیوں کا شمار مشکل ہے۔ شائی شیرنی کی طرح ش بھی شیر بن کے شور شرابا کرتا رہتا ہے۔ ش شروع سے شمشیرزنی کا شیدائی تھااور کچھ کچھ شعلہ زبان بھی مگر شائی سے ملکرش کو شعرأ کی محفلوں میں اُٹھنے بیٹھنے کا شعورآگیا۔ شائی اور ش کا دل پانی کی طرح شفاف ہے اسی لیے شکن لینے پر یقین نہیں رکھتے مگر اچھی باتوں پر شگوفہ بن جاتے ہیں جس پر دیکھنے والے کو شفقت آتی ہے۔ شائی کی طرح ش بھی شکم پرست ہے، شوربا، شُو شُو کر کے پیتے ہیں اور شہد اور شہتوت بھی مل جائیں تو حضم شد۔ شائی اور ش کی یہی شہرت مشہورنہیں بلکہ شمع کی طرح جل کرروشنی بھی کرتے ہیں مگر جب شرارتوں پہ آجائیں تو شریر شہرۂ آفاق ہیں، شیخی ان کا شیوہ نہیں مگر ہروقت شیشے میں شکل تکتے رہتے ہیں اور شکربجالاتے ہیں۔شناختی کارڈ بن چکا ہے مگر شائی اور ش عمرکوشماریات میں نہیں لاتے اسی لیے شِبہ ہے کہ کہیں شصت (ساٹھ) سال سے کے تو نہیں؟۔ شائی سے کرو یا ش سے شکوہ کی بات تو سنتے ہی کہتے ہیں ختم شد!
والسلام: مشعود او سوری، مسعود ۲۰ دسمبر۲۰۰۴
Tribute to shy
Add Comment