Current Affairs

Aslah Ki Daur Aur Pakistan!

Aslah Ki Daur Aur Pakistan!
Aslah Ki Daur Aur Pakistan! Aslah Ki Daur Aur Pakistan! Aslah Ki Daur Aur Pakistan! Aslah Ki Daur Aur Pakistan! Aslah Ki Daur Aur Pakistan! Aslah Ki Daur Aur Pakistan! 

روس اور اسرائیل سے جدید ترین اسلحے کے معاہدے کرنے کے بعد! اب ہندوستان نے ۲۰۰ جدید ترین طیاروں کی خریداری کے لیے! فرانس سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔! یوں ماضی کی طرح ایک بار پھرہندوستان نے خطے میں اسلحے کی دوڑ شروع کردی ہے۔! پاکستان اپنے موقف پرہمیشہ سے قائم رہا ہے!اور اب بھی اُسی موقف پراِس توازن کو برقرار رکھنے کے لیے !امریکہ، فرانس اور برطانیہ سے اسلحہ کی خریداری پر اظہارِ خیال کیا ہے۔! یہ بات بھارتیوں کو ہمیشہ آگ کی طرح جلاتی ہے کہ پاکستان ہندوستان کی برتری کو تسلیم نہیں کرتا۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے !کہ کیا اسلحہ کے انبار لگا لینے سے ایک ملک دوسرے پر سبقت لے جائیگا! اور خود کو خطے کی بڑی طاقت ثابت کرسکے گا؟! ہرگز نہیں یہ محض تباہی اور بربادی کاسامان ہے! جو اِس خطے کی عوام کو صفحۂ ہستی سے مٹانے کے لیے اکٹھا کیا جارہا ہے۔

بڑی طاقتوں کی یہ ایک بہت سوچی سمجھی چال ہے !کہ دنیا کا نقشہ تبدیل کرنے کے لیے اس خطے میں اسلحے کا انبار ہونا ضروری ہے۔! یہ اسلحہ پاکستان کی سالمیت کے لیے کسی مہلک بیماری سے کم نہیں،! مگر ہندوستان کو بھی امریکی ایک چال کے تحت استعمال کررہے ہیں کیونکہ چین بھی امریکی نظر میں ایک کانٹے کی طرح چبھاہوا ہے۔ اور جب بھی امریکہ کو مفاد ہوا وہ بھارت کو چین کیخلاف استعمال کریگا!

سوچنے کی بات یہ ہے کہ دونوں ممالک کی عوام زبردست غربت اور جہالت کا شکار ہے،! کیا اسلحہ کی دوڑ، جس میں دونوں ممالک ایک دوسرے سے پیچھے نہیں،! اِس غربت اور جہالت کو کم کرستکی ہے؟؟ نہیں۔ بلکہ دونوں ممالک ایٹمی پاوور ہونے کے ناطے سے ایک انتہائی نازک صورتحال میں گرے ہوئے ہیں کہ ایک غفلت ایسی تباہ کن جنگ شروع کر سکتی ہے جو دونوں ممالک کو صفحہ ہستی سے مٹا دے۔

ہندوستان میں بظاہر تو سیاسی استحکام سمجھاجاتا ہے! مگر ہندوستان آج بھی ایک انتہائی نازک موڑ پر کھڑا ہے۔! آج بھی کئی ایک ایسے صوبے ہیں جہاں پر آزادی کی جنگ صرف ایک چنگاری کی منتظر ہے۔! پاکستان نے اپنی intelligences کو اِس آگ کو بھڑکانے کے لیے بالکل استعمال نہیں کیا اور یہ ایک بہت بڑی ناکامی ہے۔

ہمیں ہندوستان کی صفوں میں گھس کر ایسی تباہی مچانی چاہیے تھی!کہ سقوطِ ڈھاکہ کے نقوش مٹ جاتے،! مگر ہمارے اپنے ملک میں سیاسی استحکام کے نہ ہونے کی وجہ ہے! ہم اِس سرد جنگ میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔

اِس سرد جنگ کا آغاز اُس وقت ہوجاناچاہیے تھا! جب ہندوستان کو ساری دنیا سکھوں کے وحشیانہ قتلِ عام میں برابھلا کہہ رہی تھی! اور سوائے روس کے کوئی بھی ہندوستان کو اُس وقت حق بجانب نہیں سمجھتا تھا۔!

پاکستان اُس وقت دنیا میں اپنے کشمیر موقف کو تقویت پہنچا سکتا تھا،! اوردنیا پر باور کراسکتا تھا کہ کشمیر میں ہندوستانی مظالم کیاکیا شدت اختیار کرچکے ہیں۔! اور ہم شاید اُس وقت امریکی ہمدردیاں بھی سمیٹ لیتے کیونکہ امریکہ سویت یونین پر ضربکاری کا سوچ رہا تھا، شاید کشمیر مسئلہ اس وقت کسی اور مقام پر ہوتا۔

مگر ہمارے ملک میں جنرل ضیأ کی ڈکٹیٹرشپ کی ناقص خاجہ پالیسیوں نے! اورہندوستان دوستی کی وجہ سے اِس موقع سے فائدہ نہیں اٹھایاگیا !جوکہ کسی بھی ناکامی سے کم نہیں۔

موجودہ صورتحال کا جائزہ لیں تو ایک بات محسوس ہوتی ہے کہ ہندوستان کو اِس بات کی بہت اچھی طرح سمجھ ہے کہ وہ کبھی بھی پاکستان کے خلاف اکیلے جارحیت نہیں کرسکتا، بیشک اْس کے پاس اسلحے کے انبار کئی گناہ زیادہ ہوجائیں۔ یہی وجہ ہے کہ اْس نے کئی بار امریکہ کے پاؤں چومے کہ پاکستان کو بھی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھایا جائے۔ Aslah Ki Daur Aur Pakistan!

اسلحے کے انبار لگانے سے کوئی کسی کو حراساں نہیں کرسکتا، اسلحوں سے تباھی کی جاتی ہے – جذبوں سے جیتی جاتی ہیں۔

بقلم: مسعودؔ  –  13 دسمبر 2004

SC orders 500 Buildings in Karachi to raze

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network

FREE
VIEW