Current Affairs Humara Moashra

Fawad Chaudhry Ba’muqabla Sami Ibraheem

Fawad Chaudhry Ba'muqabla Sami Ibraheem

فوادچوھدری بمقابلہ سمیع ابراہیم

Fawad Chaudhry Ba’muqabla Sami Ibraheem

سوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر سنسر نہ ہونے کی بنا پر یہ اس وقت اخلاقیات کی قبر بن چکا ہے۔

جہاں لوگ ایک دوسرے کی توہین و تذلیل میں ایک دوسرے سے بڑھ جانے کی کوشش میں ہیں،! وہاں ٹک ٹوک، واٹس اپ اور دوسرے میڈیا پر عورتوں نے شرم و حیا کے سارے بند توڑ کر نمود و نمایش کی حد کر دی ہے۔! کہیں اپنے جسموں کے مدّ و جزر! اور کہیں عورت دوسری عورتوں کے جسموں کی چھاتیوں سے لیکر ہپس تک کی نمایش کرا رہی ہوتی ہیں۔! کہیں پیغام رسانی کے تحت اپنے آپ کی نمایش۔ اور !کہیں آزادئ خیال اور کہیں ‘میرا جسم میری مرضی’ کے تحت شرم و حیا کے پردے چاک کر رہی ہیں۔

اور سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لیے بھی سوشل میڈیا کو بھر پور استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کی ابتدا نون لیگ نے کی۔

طریقہ واردات یہ ہے کہ لوگوں کا ایک گروپ ہائیر کیا جاتا ہے۔! انہیں معقول تنخواہ دی جاتی ہے۔ پھر ایک ایک بندہ کئی کئی ٹویٹر اور فیس بک اکاؤنٹ بناتا ہے! اور مختلف ناموں سے ایک خاص ڈگر کی پوسٹس کرتے ہیں ! اور پھر اسکو ٹیگ اور ری ٹویٹ کر کے زیادہ سے زیادہ پھیلایا جاتا ہے۔! ان پوسٹس میں انسان کی تذلیل و تضحیک کی جاتی ہے۔ !جھوٹ اور فریب سے اپنے مقاصد حاصل کیے جاتے ہیں۔

کہیں کسی خاص طبقے کے خلاف محاذ کھول لیا جاتا ہے اور اسکو بھر پور ذلیل کیا جاتا ہے۔! کہیں خود غلط بات شروع کی جاتی ہے مگر جب اسکا جواب اسی طرح ذلت آمیز ملتا ہے تو آگے سے شکایات شروع ہو جاتی ہے۔

Fawad Chaudhry Ba’muqabla Sami Ibraheem

شادی پر تھپڑ

اس ضمن میں ایک واقعہ آج فیصل آباد میں ہوا، جہاں چینل 92 نیوز کے مالک کی بیٹی کی شادی میں رونما ہوا۔! وفاقی وزیر چوھدری فواد نے بول ٹی وی کے معروف اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو تھپڑ رسید کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق اسکی ابتدا بہت پہلے ہوئی تھی جہاں بول ٹی وی کی جانب سے ایک ٹیم خریدی گئی جسے موجودہ حکومت اور خاص کر چوھدری فواد کو نشانہ بنانے کا ٹاسک دیا گیا۔  عرصہ دراز تک ٹویٹ پر طیش اور بھڑکانے والی ٹویٹس ہوتی رہیں اور کافی عرصہ تک سوشل میڈیا پر انکے درمیان تو تو میں میں ہوتی رہی۔ جس کا کلائیمکس پھر یہ آج کا واقع تھا۔

سمیع ابراہیم نے چوھدری فواد کے خلاف پرچہ دائر کر دیا !مگر ان کی یہاں تک تسلی نہ ہوئی اور اسی شام بول پر بیٹھ کر خود کو مظلوم ثابت کرتے ہوئے! پاکستان بھر کے صحافیوں اور اینکروں سے ہمدردیاں سمیٹنے کا پروگرام جھاڑ ڈالا!

کسی کو کسی کے فنکشن میں ایسی حرکت کرنے کا کوئی حق نہیں! اس پر چوھدری فواد کی جتنی بھی طعن و تشنیع کی جائے کم ہے مگر!

جب آپ نے اسکے خلاف کیس دائر کر دیا ہے! تو پھر اپنے ٹی وی چینل پر بیٹھ کر دیکھنے والوں کو اصل حقیقت بتانے کی بجائے اپنے آپ کو مظلوم اور معصوم اور بینگاہ ثابت کرنا! اور کسی دوسرے کو ظالم، جابر اور غنڈہ گرد ثابت کرنے کی کوشش کرنا اتنی ہی غلیظ اور بدکار ترین حرکت ہے جتنی شادی کے فنکشن پر کسی سے ہاتھا پائی کرنا!

Fawad Chaudhry Ba’muqabla Sami Ibraheem

مافیا ازم

بدقسمتی سے پاکستان ایک عرصہ دراز سے جس پستی کی جانب بڑھ رہا تھا اسکی آخری حد تک پہنچ چکا ہے۔! سسلی مافیا کا نام ہم نے سنا تھا۔ پاکستانی مافیا اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔! پاکستان میں شاید ہی کوئی ایسا امورِ زندگی ہو جس میں مافیا نہ ہو! سیاسی مافیا، عدالتی مافیا، ججز کا مافیا، وکلا مافیا، بزنس مافیا، مذہبی مافیا، مولوی مافیا، علما مافیا، دیوانی مافیا، پولیس مافیا، فوجی مافیا، ٹرک مافیا، بس مافیا، دکان مافیا، صاف پانی مافیا، روڈ مافیا، وردی مافیا، انصاف مافیا، دودھ مافیا، جنگل مافیا۔۔۔۔ کون کون سی مافیا پاکستان میں نہیں ہے؟

انہیں مافیاز میں ایک صحافتی مافیا بھی ہے! کبھی آپ نے صحافیوں کے اندازِ بیان اور اندازِ گفتگو پر غور کیا ہے؟! یہ لوگ اپنے پروگرامز میں ناخدا ہوتے ہیں اور جو شے اپنی من مانی کی ہو وہ دکھا کر اپنا مفاد پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں! سیاسی جماعتوں سے پیسے لیکر انکے گن گاتے ہیں،! ملک ریاض جیسے کرپٹ انسان کو یہ لوگ ہیرو بنا دیتے ہیں! کسی اینکر نے کبھی ملک ریاض پر پروگرام کیا ہے؟ 

جہان پیسے ملیں یہ صحافتی طوائفیں انکے لیے سونے کے پانی سے لکھے ہوئے الفاظ بولتے ہیں! یہ جانتے ہوئے بھی یہ بندہ کرپٹ ہے اسے اللہ کا ولی تک بنا دیتے ہیں!  مجیب الرحمٰن شامی کے الفاظ پڑھیں! کبھی سلیم صافی کے مضامین پڑھیں! منصورخان کے پروگرام دیکھیں! 25 جولائی کو انتخابات ہوئے اگست کے پہلے ہفتے میں! یہ مائیکروفون لیکر لوگوں میں جا پہنچا کہ بتاؤ کیا تبدیلی ہوئی؟ لعنت ایسی صحافت پر!

صحافتی طوائفیں

اگر صحافتی طوائفوں پر کچھ بولا جائے! تو یہ لوگ ایک دوسرے لیے ایسے بولنا شروع کر دیتے ہیں! جیسے ان کا آپس میں خون کا رشتہ ہے! مگر یاد رہے کہ یہ وہی لوگ ہیں جو جب بول کے خلاف ایکشن ہوا !تو بول چینل کی تذلیل میں رتی برابر کمی نہ کی تھی، !اور اب جب بول کڑوڑوں کی تنخواہ دے رہا ہے تو سب ٹھیک ہے!

دولت انسان کا ضمیر خرید لیتی ہے! ایک مدت تک ان صحافتی طوائفوں کو سرکار کی جانب سے کھربوں روپے ملتے تھے،! اس وقت یہ لوگ حرام کھلائے جانے کو بھی حلال کہا کرتے تھے! اب جب سرکار نے انکو ٹکر ڈالنے بند کر دئیے ہیں تو یہ اپنی ذہنی غلاظت کی انتہا پر پہنچ گئے ہیں۔

چوھدری فواد نے جو کیا اسکی اسےقانوناً سزا ملنی چاہیے! مگر اگر صحافی کہتے ہیں کہ وہ پاک صاف اور بے داغ ہیں تو یہ ایسے ہی ہے! جیسے ایک طوائف کہتی ہے کہ جسم بیچنا میرا پیشہ ہے آپ میرا جرم تو بتائیں!

Fawad Chaudhry, Sami Abraham, BOL Network, ARYNews, 92newx, Pakistan tv anchors, Pakistan TV.

بقلم: مسعودؔ


SC orders 500 Buildings in Karachi to raze

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network

FREE
VIEW