Chinese Package
حکومت نے چینی مالیاتی امداد کی تفصیلات آئی ایم ایف کو جمع کرادیں
کراچی-
وزیر خزانہ اسدعمر نے کہاہے کہ ان کی حکومت نے حالیہ چینی مالیاتی امداد کی تفصیلات آئی ایم ایف کو جمع کرادی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وہ کراچی ایرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے کر رہے تھے۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ کہ سٹیٹ بنک کی مالیاتی پالیسیز بہت کارآمد اور پاکستان کو درپیش چیلینجز سے نپٹنے کے لیے بہت مفید ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پرایسے اقدامات
کررہی ہے کہ جن سے جلد ازجلدمعاشی مشکلات سے نکلا جاسکے گا۔ حکومت ترجیحی بنیادوں پر لوگوں کے لیے گھر، انتظامی امور اور برآمدات بڑھانے پرکام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے اٹھائے گئے تمام سوالات کے جواب ہم نے انہیں جمع کروادیے ہیں۔ اور چینی مالیاتی پیکج میں ایسا کوئی اہم نقطہ ایسا نہیں ہے جسے ہم چھپائیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اورآئی ایم ایف کہ درمیان تقریبا ہرمعاملے پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔ آئی ایم ایف نے چینی امدادی پیکج کی تمام تر تفصیلات حکومت پاکستان سے مانگی تھیں۔
Add Comment