Humara Moashra Meri Tehreerein Shab-o-Roz

Shaadi Aik Aham Masla

Humara Moashra: Aham Masla
Shaadi Aik Aham Masla

ہمارا معاشرہ نمودونمائش کا معاشرہ ہے جہاں پر ایک دوسرے کی دیکھا دیکھی ہم اپنے اوپر بہت سی ایسی لوازمات ہاوی کرلیتے ہیں! جن سے چاہیں تو چھٹکارا حاصل کرنا ممکن ہو! مگر ناک کا مسئلہ ہوتا ہے کہ ناک نہ کٹ جائے چاہے اپنی سفید پوشی کا بھرم رہے یا نہ رہے! چاہے عمر ساری مقروض ہوجائیں۔ ایسے ہی مسائل میں ایک مسئلہ شادی کا ہے۔ Shaadi Aik Aham Masla

شادی

شادی ایک ایسا مقدس فریضہ ہے جسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم کیا گیا ہے اور جس سے ہم دور نہیں رہ سکتے۔! مگر یہ مقدس فریضہ بھی آج کل ایک نمود و نمائش کا مظہر بن کر رہ گیا ہے۔! امیروں کے لیے نئی نئی رسمیں پیدا کرنا کوئی معیوب نہیں اور غربأ تقلید کے اِس شکنجے میں کستے چلے جا رہے ہیں۔

امیروں کے لیے شادی بیاہ کی رسموں پر لاکھوں روپیہ بہا دینا تو کوئی بڑی بات نہیں مگر غریب کہاں جائیں! جن کے لیے پہلے جہیز بہت بڑا مسئلہ تھا اب شادی کی دیگر رسومات بھی ناگزیر بنتی چلی جارہی ہیں! جن میں مہندی سرِفہرست ہے۔

ہر طبقہ مہندی کو دھوم دھام سے منانے کا عادی ہوتا چلا جارہا ہے! بلکہ جو خرچہ مہندی پر کیا جاتا ہے! وہ شادی پر نہیں ہوتا،! کیا مہندی کے بغیر شادی نامکمل ہے؟! کیا متوازن طریقہ سے کی جانے والی مہندی جس میں پانی طرح پیسہ نہ بہایا جائے! ، وہ مہندی مہندی نہیں ہوتی؟؟ Shaadi Aik Aham Masla Shaadi Aik Aham Masla Shaadi Aik Aham Masla 

مسئلہ

چلیں مان لیا کہ مہندی شادی کی سب سے اہم رسم ہے،! مگر آج کل جو مہندی کے لیے! دو دو دن رکھے جاتے ہیں، خصوصی لباس بنوائے جاتے ہیں،! پھر شہنشاہانہ انداز میں اہتمام، رات گزاری اور خاطرمدارت پر چونچلے کیے جاتے ہیں،! ڈھول کی تھاپ کر جسموں کو گرمایا جاتا ہے، کیا یہ سب اشد ضروری ہیں؟؟ Shaadi Aik Aham Masla

دلہن کی تیاری تو آج کل کسی بیوٹی پالرسے نہ ہو! اور کوئی گھر میں ہی تیا ر کرلے! تو statusگرجاتا ہے، باتیں کرنے والے دلہن کو دلہن ہی نہیں مانتے،! سو نقص نکالے جاتے ہیں۔! جب تک پالر پہ ہزاروں روپے جھاڑے نہ جائیں تب تک دلہن نہیں ہوتی اور عروسی لباس بھی تو کچھ کم قیمت نہیں ہوتا،! ہزاروں میں جاکر بات بنتی ہے!

اور وہ بھی صرف ایک رات کے لیے۔ مانا کہ یہ رات شاید زندگی کی سب سے حسین ترین رات ہو، ایسی رات جو ارمانوں کی رات ہو،! سپنوں کے حقیقت بننے کی رات ہو، محبت کی رات ہو۔! مگر پھربھی یہ ایک رات ایک کامیاب زندگی کی امانت نہیں ہوتی! Shaadi Aik Aham Masla Shaadi Aik Aham Masla 

اخراجات

لاکھوں روپوں کے زیوارات (شادی کے دن کے لیے اور، ولیمہ کے لیے اور)،! بناؤ سنگھار، اکیلی دلہن پر ہی کتنا خرچہ آجاتاہے! اور اوپر سے مووی بنانے کا کریز! گویا مووی نہ بنے گی تو شادی نہیں ہوگی،! یہ بھی آج کل ایک عزت کا مسئلہ بن گیا ہے۔! یہ کچھ کم نہیں تھا تو مزید یہ کہ اب لاکھوں روپے لگا کر کسی گلوکار کو بھی لایا جانے لگا ہے!

گو کہ یہ ابھی کچھ پہنچ رکھنے والوں تک ہے مگر تقلید ہماری رگوں میں رچی بسی ہے! وہ دن دور نہیں جب ہر فضول رسم شادی کا ایک اہم حصہ بن جائے گی،! کیونکہ ہم میں سے کوئی کسی سے پیچھے نہیں رہنا چاہتا،! اپنی چادر دیکھے بغیر پاؤں پھیلانا ہماری عادت ہے۔! امرأ کوتو شاید محسوس نہ ہوتا ہو،! مگر غریب اور متوسط گھروں میں بیٹی کی شادی کرنا ایک عمر کی محنت کے برابر ہے۔Shaadi Aik Aham Masla Shaadi Aik Aham Masla 

جہیز

اور پھر اسکے بعد ابھی شادی کی نسبت سے سب بڑی لعنت جہیز ہے جس پر ہم نے بات نہیں کی!

جہیز ہمارے معاشرے کی وہ لعنت ہے! جس کو لڑکے والے ایک ایسا فریضہ سمجھ کر مانگتے ہیں! کہ جس کے بغیر لڑکی نامکمل رہتی ہے۔! ہزار ہا بار ہم نے دیکھ کہ کئی ایک رشتے صرف اس وجہ سے ٹوٹ جاتے ہیں! کہ جہیز لڑکے والوں کی پسند کا نہیں مل رھا۔! جہیز کی کوئی بندش نہیں! جتنا جس کا ظرف ہے وہ اتنا مانگ لیتا ہے! شادی اگر ایک لڑکی لڑکے کا عمر بھر کا بندھن ہے تو اسکو کیش والدین کرواتے ہیں۔

Shaadi Aik Aham Masla

کیا جہیز اس بات کی ضمانت ہے کہ لڑکی اپنے گھر میں خوش و خرم رہے گی؟

اسے کوئی تکلیف نہ ہو گی؟ اسکا خیال رکھا جائے گا؟ اسکے حقوق پورے کیے جائیں گے؟ اسکی شادی تا عمر کامیاب رہے گی؟ اگر تو ہے تو ٹھیک جہیز دیں اور اگر اس میں سے کسی بھی بات کی ضمانت جہیز سے حاصل نہیں ہو سکتی تو خدارا یہ لعنت ختم کر دیجیے یا پھر لڑکی والوں کو حق دیجیے کہ اگر جہیز میں کار مانگی جا رھی ہے تو کار سے دو گنا زیادہ کا حق مہر لکھوا یا جائے! جتنا زیا جہیز انتا زیادہ حق مہر!

لڑکی کے وہ والدین جو دوسری رسومات کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں! ان پر مزید بوجھ ڈال دیا جاتا ہے۔! جہاں اس میں مانگنے والوں کا قصور ہے وہاں دینے والوں کا بھی ہے۔ کیوںکہ وہ بھی اپنی ناک کٹ جانے کے خوف سے دیتے ہیں۔ اور جہاں دینے والوں میں سکت ہو وہ اتنا دیتے ہیں تمام تر اسلامی، معاشرتی اخلاقی قدروں کا جنازہ اٹھا دیتے ہیں، اور ایسے معاشرے میں خرافات پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔

معلوم نہیں میانہ روی کہاں دفن ہوگئی ہے، سادگی جوہمارے مذہب کا حکم ہے اُسے کیوں بھلا بیٹھے ہیں اور نمود و نمائش کی پستیوں میں کیوں دفن ہوتے چلے جارہے ہیں۔

مسعودؔ  ۲۶ مارچ ۲۰۰۵

Shab-o-roz

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW