Uncategorized

بوٹوں کو سجدے

600325114 861666076587131 3025957237242374372 n

بوٹوں کو سجدے

فلش بیک
حاکمِ وقت المنصور نے امام ابو حنیفہ کو قاضی القضات، بڑے بڑے عہدے، مال و دولت اور انعام و اکرام دینے کا لالچ دیا کہ امام حاکمِ وقت کے ہاتھ پر بیعت کر لیں اور جو جو ریفارمز  حاکمِ وقت نے تیار کیے ہیں ان پر دینی مہر لگا دیں۔ امام ابوحنیفہ نے یہ کہہ کہ تمہاری حکومت کرپٹ ہے، ناجائز ہے میں تمہاری حکومت کو قبولیت کا سرٹیفیکٹ نہیں دوں گا۔ قید ہوئے، ظلم و جبر برداشت کیے، قید و بند کی صعوبتیں جھیلیں مگر جابر اور ظالم حاکمِ وقت کے ہاتھ پر بیعت نہ کی بالآخر انکا انجام قید تنہائی میں زہرِ مہلک کھلائے جانے کے قتل پر ہوا۔

دورِ حاضر اور پاکستان
ایک کڑوڑ ستر لاکھ ووٹ لے کر منتخب ہونے والے عوامی لیڈر عمران خان نے امریکہ کو آنکھیں دکھانا شروع کیں کہ تم نے ہمیشہ ہم سے مزید کرو، مزید کرو کی ڈیمانڈ کی ہے جب کہ خود پاکستان کے لیے کبھی کچھ نہیں کیا، لہذا اب وقت آ گیا کہ ہے کہ: Absolutely Not    اب ہم کچھ نہیں کریں گے اب تم کرو گے۔پاکستان کے فوجی جرنیل عمران خان کی اس جرأت پر امریکہ سے خوف کھانے لگے۔

حاکمِ وقت عمران خان کو فوجی جرنیلوں نے منع کیا کہ تم امریکہ کو ناراض کر کے روس ہرگز نہ جاؤ، عمران خان ایک آزاد ملک کا آزاد وزیر ہونے کے ناطہ سے روس گیا! روس کیساتھ تعلقات کو اگلے لیول پر لے جانے کا پلان تیار کیا۔

ایک مشہورِ زمانہ ویڈیو ہے کہ عمران خان تقریر کر رہا ہے کہ ایک فوجی آتا ہے اور عمران خان کے ہاتھ میں ایک پرچی پکڑاتا ہے۔ عمران خان اس پرچی کو دیکھ کر نیچے پھینک دیتا ہے۔ فوجی عمران خان کو ڈیکٹیٹ نہیں کر سکتے تھے وہ ایک آزاد ملک کا آزاد وزیر تھا!

دنیا دیکھتی ہے کہ فی الفور اس وقت کے پاکستانی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل باجوہ کو واشنگٹن بلایا جاتا ہے اور اسکے کچھ عرصہ بعد نئے  مقرر ہونے والے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو بھی ایک خفیہ دورے پر امریکہ بلا لیا جاتا ہے۔

ادھر پاکستان کی تاریخ کے کرپٹ ترین سیاستدانوں کو جن میں شریفی گینگ اور زرداری گینگ شامل ہیں انہیں لندن جمع کیا جاتا ہے اور ایک نیا لندن پلان تیار کیا جاتا ہے۔

پاکستان کی تاریخ کا سب بڑا حرام کاری کا بازار گرم کیا جاتا ہے اور حرام کی دولت کھلا کر حرامخور اور مکروہ ارکانِ پارلیمان کے ضمیروں کے سودے کر کے انہیں عمران خان کے خلاف کیا جاتا ہے اور ایک عوامی حکومت کا تختہ الٹ دیا جاتا ہے۔ شریفیوں اور زرداریوں کو جو کوئی تیس سال سے ایک دوسرے پر کتوں کی طرح بھونکتے رہے ہیں انہیں ایک حکومت میں جمع کر دیا!

اس غداری کو جائز کرنے کے 9 مئی کا واقع سرگرم کیا جاتا ہے اور پاکستانی تاریخ کی ایک اور بدترین بے ہودگی کو جنم دیا جاتا ہے: دہشتگردیاں کرائی جاتی ہیں، لوٹ مار کرائی جاتی ہے، قتل کرائے جاتے ہیں اور جب اس سے دل نہیں بھرتا تو اپنے مخالفوں کی ماؤں، بہنوں، بہووں اور بیٹیوں کے عزتیں پامال کرائی جاتی ہے۔ ان کے ننگی اور فحش ویڈیوز بنا کر  بلیک میل کیا جاتا ہے۔

اس درندگی کو دیکھ کر جو جو  حرامخورعمران خان کا ساتھ چھوڑ دیتا ہیں اسکو سرکاری عہدے دئیے جاتے ہیں اور جو اس بربریت کے آگے سر نہیں جھکاتے انہیں بے جا قید میں جھونک دیا جاتا ہے۔عمران خان بوقتِ تحریر اسی قیدِ تنہائی میں آج تک بیٹھا ہوا ہے۔  یہاں تک  کہ بوڑھی  اور شریف النفس عورتوں کے تقدس کی بھی پروا نہیں جاتی، انکا جرم؟ عمران خان کو حق پر سمجھنا!

ظلم ور بربریت کی یہ کاروائی پاکستانی فوج نے پہلی بار نہیں کی۔ سن ستر کے انتخابات کے بعد پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت عوامی لیگ کے خلاف  اور اسکی لیڈر شپ  اور بالخصوص مجیب الرحمٰن کے خلاف بھی ایسا ہی ہوا تھا۔

اسکے بعد پاکستانی آئین کی شدید ترین بے حرمتی کی گئی۔ بلکہ آئین کی ایسی تذلیل شاید ہی انسانی تاریخ میں کہیں اور ملے گی۔

اس سب کا مقصد ایک  فوجی جرنیل کو وقت کا بدترین فرعون بنانا تھا۔ جو اس وقت پاکستان کی کل  تقدیر کا واحد مالک بن کر ملک کو اپنے فوجی جوتوں تلے یرغمال بنائے ہوئے ہے جو پہلے قرآنی آیات سنا کر عوامی ذہن کو محسور کر رہا تھا اور اب اس نے اپنی  فرعونیت کو آخری شکل دینے کے لیے موجوہ دور کے ملا اور مولویوں کے جتھوں سے بندوق کی نوک پر فتوے لے رہا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھیے۔۔

اس ویڈیو پر تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کو تاریخ کا حوالہ دینے ضروری ہے۔ ذوالفقارعلی بھٹو کے حکومت کا تختہ الٹنے والے پاکستانی فوج کے غدار جرنیل ضیاالحق کو جب عوامی سطح پر گالیاں پڑنے لگیں تو ضیاالحق نے بندوق سے خوف بٹھانے کی کوشش کی۔ مگر عوامی نفرت مزید پھیل گئی تو ضیاالحق نے دین کا سہارا لینے کی کوشش کی اور ‘نفاذِ شریعتِ مصطفیٰ’ کے تحت اسلام آباد میں اس دور کے ملاؤں اور شیوخ کا اجتماع اکٹھا کیا۔ دین کے نام پر ایک تماشا لگایا گیا جسکا اصل مقصد عوام کی توجہ اس غدار ی اور اسکے تحت ہونے والی تباہی سے عوام کو بے خبر کرنا تھا۔

عقل مند اور دوراندیش علمائے کرام اس تماشے کو بھانپ کر اس سرکس سے الگ ہو گئے مگر جن ملاؤں کو سرکاری خزانوں سے کچھ ملنے کی توقع تھی انہوں نے ضیاالحق کے ہاتھ پر بیعت کر لی! تاریخ گواہ ہے کہ شریعت مصطفیٰ نافذتو نہ ہو سکی مگر پاکستان میں مذہبی دہشتگردی عروج پکڑ گئی !

آج کوئی چالیس سال بعد ایک اور فوجی  نے پاکستان سے غداری کے بعد ایکبار پھر عوامی ذہنیت کو دینی جہالت کا زنگ لگانے کے لیے نام نہاد ملاؤں  کی  بیٹھک اکٹھی کر لی!

اب آتے ہیں اس ویڈیو میں گونج گرنج سے چیخنے والے ملاؤں کی طرف، تو ان ملاؤں سے کوئی پوچھ سکتا ہے کہ  آپ کس ‘نام نہاد سیاستدان’ کی بات کررہے ہیں؟ ذرا کھل کر کہئے تا کہ اس نام نہاد سیاستدان کو بھی علم ہو جائے۔۔۔ اگر آپ کا اشارا عمران خان کی طرف ہے، جو کہ ہے، تو جنابِ اعلیٰ ذرا ان سوالات کا جواب دیجیے:

  • پاکستان کی تاریخ میں فوج پر سب سے زیادہ بھونکنے والا سیاسی خاندان کون ہے؟ شریف خاندان
  • پاکستان کی تاریخ میں فوج پردوسرے نمبر سب سے زیادہ بھونکنے والا خاندان کون ہے؟ زرداری گینگ
  • کیا نوازشریف نے بھارت جا کر پاکستانی فوج کی ذلت نہیں کی؟
  • کیا نوازشریف نے فوج کو جگہ جگہ رسوا نہیں کیا؟
  • یہ جو دہشتگردی ہے اسکے پیچھے وردی ہے یہ نعرہ کس کا ہے؟
  • زرداری کے نزدیک بے نظیر کا قتل کرانے والا کون ہے؟ فوج!
  • بے نظیر جب تک زندہ رہی اس کا فوج کے خلاف محاذ کھلا رہا!
  • فوج کو للکارتے ہوئے چند سال پہلے زرداری اور بلاول نے کیا کہا تھا؟
  • نوازشریف کی 1997 کی حکومت کے خاتمے کے بعد برطانوی اخباروں میں روگ آرمی کے پمفلٹ چھپوانے والا کون تھا؟
  • مجھے کیوں نکالا کہہ کر فوج کو بدنام کرنے والا کون تھا؟

کیا اب یہ سبھی ایک پلیٹ فارم پر جمع نہیں؟؟ فوج، شریفی  اور زرداری گینگ؟ کس لیے؟ پاکستان کے لیے؟؟ ہرگز نہیں، بلکہ فوج نے پاکستان کو یرغمال بنا لیا ہے اور اس  کے  لیے انہیں چند ایسے گناہ گاروں کی ضرورت تھی جو فوج کے گناہ کو چھپا سکیں اس کے لیے فوج نے ان خاندانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر دیا ہے۔کیوں کہ فوج جانتی ہے کہ اتنے ہی پاکستان کے غدار ہیں جتنی فوج! فوج جانتی ہے کہ انکی دوڑ صرف حکومتی عہدوں تک ہے، نہ ہی ان میں جرأت ہے کہ یہ فوج کو چیلنج کر سکیں اور نہ ان میں جرأت ہے کہ یہ حکومتی عہدوں سے آگے کچھ سوچ سکیں!

بوٹوں کو سجدے

اب یہ تصویر دیکھ کر مجھے بتاؤ کہ تمہارے پگوں والے سروں پر پاؤں رکھے اس  غدار جرنیل کے ساتھ کون بیٹھا ہے؟؟؟؟ یہ تصویر تمہارے لیے نہ صرف عبرت کا بدترین نشان ہے بلکہ اس ھال میں بیٹھے  تمام کے تمام ملاؤں اور مولویوں کے لیے منافقت کی بدترین کھائی ہے جس میں تم لوگ گر چکے ہو۔

جب بوٹ تمہارے مذہبی کلاہ سے بلند ہو جائیں اوربوٹوں کی پریڈ کے خوف سے تم حق اور سچ کا ساتھ دینے کی بجائے بوٹوں کو سجدے کرنے لگوتو سمجھ جاؤ تم عالمِ دین نہیں رہے بلکہ علمائے سہؤ ہو جو اپنے اپنے مفادات کی خاطر بوٹوں کو سجدے کرنے پر مجبور ہو گئے ہو!

گلے پھاڑ پھاڑ کر چیخ چلا کر اپنے ملاپن کو ثبت کرنا تم جیسے ملاؤں کا پرانا وطیرہ ہے۔ اب ذرا بتاؤ کہ کیا تمہاری جنگ صرف ایک نام نہاد سیاسی لیڈر کے خلاف ہے یا تمہارے اندر اتنی غیرت ہے کہ تم اس قوم کے لیے اٹھ کر کھڑے ہو سکو؟ کیا اس قوم کو ریلیف مل گیا ہے؟ کیا ناانصافی نے اس ملک کا پیچھا چھوڑ دیا ہے؟ کیا انصاف عدالتوں میں عام ہو گیا ہے؟ کیا کرپشن کے خلاف جنگ کرو گے؟ عالمی اداروں کی جدید ترین رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں دنیا کی بدترین کرپشن ہورہی ہے اور اس میں پولیس اور عدلیہ سب سے آگے ہے، ملا جی انکے خلاف کب جہاد کرو گے؟

ماڈل ٹاؤن میں قتل کا حکم دینے والا کون تھا؟ اس ناجائز حکومت میں آنے کے فوری بعد پچاس کڑوڑ تک کی کرپشن کی معافی دینے والا کون تھا؟گلوبٹوں کے ہاتھوں دہشتگردیاں کرانے والا کون تھا؟ بلدہ کراچی میں قتل کرانے والا کون تھا؟ ڈاکٹر عاصم اور پولیس والوں سے قتل کرانے والا کون تھا؟ عدالتوں سے ایک ٹیلیفون پر فیصلے لینے والا کون تھا؟  ملا جی کچھ تو بولو، آج یہ لوگ تمہارے سر پر پاؤں رکھ کر بیٹھ کر تم سے فتوے لے ہیں اور تم جابر کے سامنے کھڑے ہونے کی بجائے انکی گود گرم کر رہے ہو؟

ایک غدار جرنیل نے پاکستان کے آئین کی دھجیاں بکھیر دیں تمہارے کانوں پر سے جوں نہ رینگی! اس نے فوج کو  اور ایک کرپٹ ترین صدر کو ریاستِ پاکستان سے بالا تر بنا دیا کہ اس پر پاکستان کا آئین اور قانون لاگو نہیں ہو سکتے اس پر بھی تم خاموش رہے۔ اس کرپٹ اور بدکار حکومت نے کرپشن کے تمام تر کیسز معاف کر ا لیے اس پر بھی تم چپ رہے، مگر اب جب اس غدار جرنیل کو یہ سب کرنے بعد  بھی ایک حبسِ بے جا میں پڑے قیدی کے خوف سے  نیند نہیں آرہی اور اسے تمہارے سرٹیفیکٹ کی ضرور ت آن پڑی تو تم اپنے پچھواڑے تک زرو لگا کر اس کو سچا ثابت کر رہے ہو؟

تم نے ایک غدار جرنیل کو اسکی غداری کا سرٹیفیکٹ دیا ہے۔ تم نے اس غدار جرنیل کو یہ پیغام دیا ہے کہ  جوتم پاکستان کی تاریخ کے خنزیر ترین خاندانوں کو ایک نام نہاد حکومت میں لگا کر جو بھی کر رہے ہو ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ مگر درحقیقت تم نے پاکستان کے ساتھ غداری کی ہے، اللہ تم جیسے ملاؤں کو اسکا اجر دے، آمین!

اب ذرا یہ ویڈیو بھی دیکھ لیں!


بقلم مسعود


Pegham Columns

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network

FREE
VIEW