Current Affairs Politics

پاکستانی سیاست کا کھیل تماشا

پاکستانی سیاست کا کھیل تماشا
2024 کے الیکشن پاکستانی سیاست کا کھیل تماشا سے بڑھ کر کوئی اوقات نہیں رکھتے۔ اس کھیل تماشے سے پہلے جو سین ہوئے ان پر ایک نظر۔۔۔

سین1

”تم روس نہیں جاؤ گے!”

”تم ہم پر حکم نہیں چلا سکتے، ہم ایک آزاد قوم ، آزاد ملک اور آزاد جمہوریت ہیں، ہم اپنے فیصلے اب خود کریں گے! تم اپنے فیصلے ہم پر مسلط نہیں کر سکتے!”

”تم روس نہیں جاؤ گے! اور ہماری (مغربی) نظروں میں اچھا بننے کے لیے DO MORE پر عمل کرو گے!”

”میں تمہارا حکم مانوں؟ ”Absolutely Not

سین2

امریکہ کو  Absolutely Not        کہنے والا وزیر  اعظم پاکستان عمران خان فروری 2022  میں روس کے 3 روزہ دورے پر ماسکو پہنچا۔ اسی دن ماسکو نے یوکرائین پر حملہ کر دیا جو تاحال فروری 2024 تک جاری ہے!

اس دورے کے بہت سارے اہم مقاصد تھے جن میں روس اور پاکستان کے درمیان جو کشیدگی پچھلی کئی دہائیوں سے چلی آ رہی تھی اسکو دور کرنا تھا۔ جبکہ اسکے ساتھ ساتھ روس کیساتھ سستی اور معیاری توانائی جس میں تیل اور گیس اہم تھیں انکی رسائی کو یقینی بنانا تھا تاکہ پاکستان نے پچھلی کئی دہائیوں سے عربوں کیساتھ جو مہنگے معاہدے کر رکھےہیں ان سے نجات دلائی جا سکے۔

مگر ایک ایسا منصوبہ جسے بہت کم لوگ جانتے اور بہت کم صحافیوں نے بیان کیا  ہےوہ یہ ہےکہ روس پاکستان کو اس اہم ترین منصوبے میں شامل کرنا چاہتا ہے جسے BRICS   کے نام سے جانا جاتا ہے۔ برکس  بظاہر تو کاروباری سطح پر روس، برازیل، انڈیا، چائینا اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان ایک تجارتی معاہدہ ہے اور جس میں بہت سارے ممالک شامل ہو رہے ہیں مگر پسِ پردہ برکس نیٹو کے طرز کا ایک ایک عسکری اتحاد پیدا کرنا ہے کہ جو ممالک برکس میں شامل ہوں ، اگر ان میں سے کسی پر حملہ ہوتو تمام برکس ممالک مل کر اسکا دفاع کریں! روسی صدر پوٹن کے نذدیک عمران خان ایک اعلیٰ سطح کا قابل انسان ہے اور وہ پاکستان کے لیے ایسے فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اس سے پہلے کسی کے بس کی بات نہیں تھے!

سین 3

ادھرامریکہ میں  عمران خان کے اس دورے کوشدید ترین ناراضگی سے دیکھا گیا۔ ایک ٹاسک فورس بنائی گئی جسے ایک اہم مشن دیا گیا!

ساتھ ہی لندن میں پاکستان کے ایک بہت بڑے مجرم جو پاکستان اور پاکستانی قانون سے مفرور بیٹھا ہوا ہےاسے متحرک کیا گیاوہ اپنی پاکستان جانے کی تیاری شروع کر دے۔

سین 4

پاکستان کی فوج دنیا کی ساتویں بڑی ، مضبوط ترین اور دہشتناک ترین فوج قرار دی جاتی ہے۔ اس فوج کا سربراہ پاکستان کا سب سے پاوورفل انسان ہوتا ہے۔ پاکستان کی ایک ایک رگ اس ایک انسان کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ اکتوبر 2022 کو پاکستان کی اس فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو امریکہ مدعو کیا جاتا ہے۔ ایک سرکاری دورہ جس کا بظاہر مقصد مغربی ممالک کے ساتھ پاکستان کی خارجی پالیسی  کو بہتر بنانا ہے مگر پسِ پردہ اس دورے کا مقصد اس مشن سے آگاہی ہے جس کا ذکر سین 3 میں کیا گیا ہے۔ مشن یہ تھا کہ امریکی اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو بطور وزیر اعظم رد کر تی ہے اور اسے جلد از جلد حکومت سے برخاست کر کے اسے ایک ایسی خوفناک مثال بناناچاہتی ہے جیسے 1976 کو امریکی سیکرٹری وزیرِ دفاع ہنری کسنجر نے بھٹو کو بنانے کی دھمکی میں دی تھی۔ بھٹو کو فوج کے ہاتھوں قتل کروا کے وہ خوفناک مثال قائم کی گئی تھی!

سین 5

دو مارچ 2022 کو امریکی وزیرسیکٹریری  برائے وسطی اور جنوبی ایشیائی ممالک ڈونلڈ لو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم عمران خان کی نسبت لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں۔ سات مارچ کو پاکستانی وزیر برائے امریکہ کو امریکہ ہیڈ کواٹر بلایا جاتا ہے اور اسے اس خاص مشن کی تکمیل کی تیاری کا حکم دیا جاتا ہے۔  اس ملاقات کے بعد ایک سائفر مرتب دیا جاتا ہے جو پاکستان کی ملٹری کو موصول ہوتا۔

سین6

ملٹری کے نامعلوم افراد نے پی ٹی آئی کے پچاس کے قریب ایم پیز کو کڑوڑوں  روپے دیکر انکا ضمیر خریدکر زرداری گروہ کیساتھ جا ملایا اورانہیں عمران خان کے خلاف کر دیا۔ یوں پارلیمنٹ میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلوا  کرفوج نے اسکی جائز حکومت کا غدار ی کیساتھ تختہ الٹ دیا۔  نومبر 2022 کو قمرجاوید باجوہ  اپنی ڈیوٹی کی مہلت ختم کر کے ریٹائرڈ ہوا ۔ جاتے ہوئے اپنی زبان سے یہ کہہ کر گیا کہ ہمیں انہیں (عمران حکومت کو) ہٹانا پڑا ورنہ وہ پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ بن چکے تھے۔

سین7

پاکستان بھر میں اس غداری کو بھانپتے ہوئے عوامی شور شرابا ہونے کا خطرہ محسوس ہونے لگا۔ مگر اس سے نبٹنے کے لیے عمران خان کے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی قائم مقام حکومت جسکی اصل بھاگ دوڑ مریم صفدر کے ہاتھ میں تھی ، مکمل منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ اس منصوبے کی مکمل منظوری فوج کی جانب سے دی جا چکی تھی۔

سین 8

سن ستر میں جب مجیب الرحمن نے پاکستان کے پہلے آزاد الیکشن میں زبردست کامیابی حاصل کی اور فوجی جرنیلوں کو محسوس ہوا کہ وہ انکے لیے خطرہ بن گیا ہے، تو فوج نے مجیب الرحمن کی عوامی طاقت کو توڑنے کے لیے اس کے ایم پیز پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ ڈالے، ان کو انکی فیملیوں پر بد ترین ذہنی و جسمانی ٹارچر کیا۔ جسکا نتیجہ یہ ہوا کہ ایک بہت بڑی تعداد میں ایم پیز عوامی لیگ پارٹی سے الگ ہو کر دوسری پارٹیوں میں چلے گئے۔

سین9

سات مارچ کے سائفر  کے بعد جب عمران خان کی حکومت گرائی گئی تو ساتھ سے پی ٹی آئی کے ایم پیز کیساتھ ہو بہو وہی سلوک ہونے لگا جو عوامی لیگ کے ایم پیز کے ساتھ ہو چکا تھا۔ تاریخ ایک بار پھر سے خود کو دہرا رہی تھی۔ عورتوں کی ہتک کی گئی، انہیں ننگا کرنے کی دھمکیاں دی گئی۔ مردوں کو انکی آنکھوں کے سامنے انکی عورتوں کو بے آبرو  کرنے کی دھمکیاں دی گئی۔ کئی کو کڑوڑوں روپے دیکر انکا ضمیر خریدا گیا۔یوں پی ٹی آئی کو منتشر کیا جانے لگا۔

سین 10

9 مئی !

 پاکستان کی بھیانک اور کالی سیاسی تاریخ میں  ایک اور المناک باب رقم ہوا۔ ایک بہت بڑے پیمانے پر منظم اور گائیڈڈ دہشتگردی کرائی گئی جس میں خاص طور پر سرکاری اور فوجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ دہشگردی اس قدر منظم اور منصوبہ بندی سے کی گئی کہ اسکا سارا ملبہ پی ٹی آی پر آن پڑا۔ جبکہ دیکھنے والوں نے دیکھا کہ فوجی گاڑیوں میں دہشتگرد بھرکر لائے گئے جنہوں نے دہشتگردی کی اور فوجی جوانوں کے پہروں میں سرکاری ڈنڈوں سے دہشتگردی کی گئی۔ یہ دہشتگردی اس امریکہ مشن کا ایک اہم حصہ ثابت ہوئی جسکا ذکر سین نمبر تین میں کیا گیا ہے۔

 اس کا اثر یہ ہوا کہ سرکاری اداروں کے پاس وہ ثبوت آ گیا جس پر وہ پی ٹی آئی اور اسکی قیادت پر ہاتھ ڈال سکیں۔ بظاہر یہ قدم پی ٹی آئی کے سر تھوپ دیا گیا جبکہ ہماری اطلاعات اور ہماری سورس کے مطابق درحقیقت یہ پلان مریم صفدر، رانا ثنااللہ ، راتوں رات مسلط کیے جانے والے  وزیراعلیٰ پنجاب ، ڈی آئی جی پنجاب  اور کچھ فوجی افسران کا بنایا ہوا تھا، جسے فوج کی مکمل حمایت اور اشیر باد حاصل تھی اور ہم یہ کہنے کے حق بجانب ہیں کہ اسکا حکم امریکہ سے آیا تھا۔

سین 11

عمران خان اور اسکے اہم ترین ساتھی جنہوں نے ابھی تک اسکا ساتھ نہیں چھوڑا تھا ان سب کو کالے قانون کے تحت گرفتار کر کے طرح طرح کے کیسز انکے سر تھوپے جانے لگے۔ باقیوں سے جبراً اور بندوق کی نوک پرحلفیہ بیان لیے جانے لگے کہ 9 مئی کے واقعات کا حکم عمران خان نے خود دیا ہے۔اگر کوئی بیان دینے سے انکار کرتا نامعلوم افراد سے انکی فیملیوں خاص کر عورتوں کی ہتک اور بے آبرو کرنے کی دھمکیاں دی جاتی۔  اس قدر اندھیر نگری شاید سن ستر میں بھی نہیں ہوئی ہو گی !  اسٹیبلشمنٹ کا خیال تھا کہ عمران خان نوازشریف کی طرح ڈیل کر کے ملک سے فرار ہو جائے گا۔ مگر عمران خان اپنے ارادوں کی پختگی کیساتھ جما رہا اور جب اسکے خلاف کوئی بات ثابت نہ کر پائے تو ایک جھوٹے کیس میں نااہل اور 10 سال کی جیل سنا دی جس سے شاید ہی پاکستانی حکومتوں سے وابستہ کوئی شخص مبرا ہو گا۔ توشہ خانے کی ایک گھڑی!!!! لیکن چونکہ حکم امریکہ کا تھا اسے پورا کرنا فرض تھا!

سین 12

جو بھی سیاسی کارکن جو ابھی تک پی ٹی آئی سے وابستہ تھا وہ دہشتگردی کی ایکٹ میں آنے لگا۔ جبکہ جیسے ہی وہ کارکن پی ٹی آئی چھوڑنے کے حلف نامے پر دستخط کرتا اور دوسری سیاسی پارٹیوں میں چلا جاتا وہ نیک پارسا اور پوتر ہو جاتا۔ اسے اپنا سیاسی کیرئیر جاری رکھنے کی اجازت دی جاتی۔ یوں انگنت پی ٹی آئی کے اہم ترین رکن اس دباؤ تلے آ کر اپنی عزتوں کو بچاتے ہوئے دوسری جماعتوں میں چلے گئے یا سیاست سے کنارہ کش ہو گئے اور پی ٹی آئی منتشر ہو نے لگی۔

سین 13

شہبازشریف کی قیادت میں ایک کٹھ پتلی حکومت بنا  کر فوج نے نئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال لی۔ شہبازشریف بحثیت وزیر اعظم گندی نالے کے کیڑے کی طرح ہے جسکی کوئی اوقات نہیں ۔ جسے کسی قسم کا کوئی بھی فیصلے لینے کی اجازت نہیں ۔ فوج جو چاہتی وہی ہوتا ۔ کسی قسم کا کوئی بھی آئین ملک میں لاگو نہیں ، کیونکہ فوج کبھی کسی آئین کو مانتی ہی نہیں ۔ قانون انسانی کائنات کے غلیظ ترین عمل کا نام بن چکا ہے۔ قانون صرف اس پر نافذ ہے جسکی کوئی بھی ہمدردی پی ٹی آئی کیساتھ ہوتی۔ شاید ہی کسی ملک کی تاریخ میں سے لاقانونیت کی ایسی کوئی مثال دی جا سکتی ہو، جیسی لاقانونیت پاکستان میں ہے۔ پاکستانی آئین کے مطابق اگر کوئی جمہوری حکومت برخاست کی جاتی ہے تو نو ے دن کے اندر اندر الیکش کرانا لازمی ہے۔ مگر جب فوج ہی ملک چلا رہی تھی اور جب فوج کسی آئین کو مانتی ہی نہیں تو الیکشن کا کوئی نام و نشان تک نہ تھا۔

درحقیت الیکشن سے پہلے پہلے کچھ اہم کام باقی تھے، جس میں  پاکستان کے سب سے بڑے مجرم نوازشریف کو پاکستان واپس لانااور اسے تمام تر جرائم سے پاک اور پوتر قرار دیناہے۔ اس پر جو بھی الزامات تھے وہ سب سے سب راتوں رات دھو نا اور اسے پاکستان کا نیک ترین انسان کا خطاب دینے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی آخری سانسیں تک ختم کرنا، اسکے ایک ایک ٹکٹ ہولڈرز کو پارٹی کے بینر پر الیکشن نہ لڑانا، عمران خان کو مکمل طور پر راستے سے ہٹانا ابھی باقی تھا۔

سین 14

پاکستان الیکشن کمیشن کی تاریخ کوئی نیکی یا پارسائی اور وطن پرستی کی تاریخ نہیں۔ یہ ادارہ ایک بہت گندی اور غلیظ طوائف کا کردار ادا کرتا آیا ہے۔ پی ٹی آئی سے اسکے اہم ترین نشان بلا بھی چھین لیا کہ کوئی بھی ٹکٹ ہولڈر بلے کے نشان پر الیکشن نہٰیں لڑ سکتا۔ ہر ممبر ایک آزاد ممبر کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے اور اسکا اپنا نشان ہو!

یعنی پاکستان کی تاریخ کی سب سے خنزیر اور بدکار چال چلی گئی۔ عوام کو عمران خان سے متنفر کرنے کے لیے الیکشن سے کوئی چودہ دن پہلے 10 سال کی سزا سنا دی۔ یہ سزا دو جرموں میں سنائی گئی۔ اول تو یہ کہ عمران خان نے پاکستان کے سرکاری راز فاش کیا، دوسرا یہ کہ اس نے ایک مطلقعہ عورت سے دورانِ عدت نکاح کیا!

پہلا جرم وہ سائفر کا سرِ عام ذکر تھا جس پر عمران خان نے عوامی سطح پر اس وقت دکھا کر سوال کیا کہ ایک غیر ملکی طاقت (امریکہ) ہمارے اندرونی معاملات میں دخل کیوں دے رہا ہے اور جسکی وجہ سے ایک جمہوری حکومت کا تختہ آرمی کے جرنل باجوہ نے الٹا؟ یہاں پر یہ بات بہت ہی اہم ہے کہ فوج اس بات سے انکار کرتی چلی آئی ہے کہ کسی قسم کا کوئی سائفر آیا ہی نہیں اور اسکا کوئی وجود نہیں!!!! پھر یہ بھی کہا گیا کہ سائفر آیا ہے مگر اس میں حکومت الٹنے کی بات نہیں۔ یعنی ہر حال میں اگر کوئی قابلِ پھانسی بنتا ہے تو وہ اس وقت کا چیف آف آرمی اسٹاف جرنل باجوہ بنتا ہے مگر سزا عمران خان کو دی گئی!

دوسرے جرم کی نسبت حقیقت یہ ہے کہ یہ دینی سطح کا ایک انتہائی مضحکہ خیز اور جھوٹ پر مبنی کیس بنایا گیا ہے۔ ایسا کیس جسکا کسی قسم کا کوئی وجود نہیں!

سین 15

8 فروری 2024 الیکشن ڈے!

کوئی بیس ماہ کی غیر آئینی  و غیر قانونی حکومت نے فوج کی نگرانی میں ہر ممکنہ ادرے کی مدد سے ہر وہ غلیظ اور بدکار کھیل کھیلتے ہوئے بالآخر الیکشن کا اعلان کر دیا! یاد رکھیے اب تک پی ٹی آئی کے خلاف:

  • پارٹی لیڈر عمران خان کو جھوٹی سزا دلوائی
  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرایا، جس میں وہ بچ گیا
  • پارٹی کے اہم ترین رکنوں کو جیل میں بے جا ہوس میں رکھا
  • دوسرے کئی اہم رکنوں کا ضمیر خرید کر انہیں پارٹی سے الگ کر دیا
  • بلے کا انتخابی نشان چھین لیا
  • کسی قسم کی الیکشن کمپئین پر پابندی عائد کر دی
  • تمام تر ٹکٹ ہولڈرز پارٹی کے لوگو پر الیکشن نہیں لڑ سکتے
  • تمام ٹکٹ ہولڈرز کو الگ الگ انتخابی نشان دے کر آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے پر مجبو کر دیا
  • آخر لمحات تک کئی ٹکٹ ہولڈرز کو ہراساں کیا جاتا رہا، کبھی انکے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دئیے رہے، کبھی انہیں ذہنی و جسمانی طور پر حراساں کیا جاتا رہا
  • بعض حلقوں میں امیدواروں کو الیکشن سے پہلے پیسہ دیکر خرید لیا جاتا
  • پی ٹی آئی رکن ریحان زیب خان کو الیکشن والے دن قتل کر دیا گیا

ان  کے علاوہ:

  • روز بروز انٹرنیٹ سروس بند کر دی جاتی اور خاص کر الیکشن والے دن
  • کئی ایک حلقوں میں فائرنگ ریکارڈ کی گئی

ان باتوں سے الیکشن کروانے والے کیا چاہتے تھے؟ پاکستان کی اکثر آبادی انپڑھ اور گنوار ہے۔ وہ نسل در نسل کچھ جانے پہچانے لوگوں کے جانے پہچانے نشانوں کو ووٹ دینے کی عادی ہیں۔ پی ٹی آئی کا لوگو بلا ایک ایسی علامت تھی جس پر عوام “عمران خان سمجھ کر” مہر لگایا کرتے تھے۔ جب یہ بلا ہی نہیں ہو گا، پئ ٹی آئی کا نام ہی نہیں ہو گا تو عوام پریشان ہو کر ان  نشانوں پر ٹھپہ لگا دے گی جنہیں وہ جانتی ہے جیسا کہ شیر، تیر اور کتاب وغیرہ۔

8 فروری 2024 کو پاکستانی عوام نے وہ کھیل کھیلا جو نہ فوج کی توقع کے مطابق تھا، نہ شریفیوں، نہ زرداریوں اور نہ ہی انکے مغربی آقاؤں کی! پاکستانی عوام نے بیلٹ پیپر پر سے ان افراد کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر مہریں لگائیں جنہیں بالکل نئے اور اجنبی انتخابی نشانات دئیے گئے تھے اور انکا تعلق پی ٹی آئی سے تھا۔

یوں رات کے پہلے پہلے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی زبردست کامیابی سے جیت رہی تھی۔یہاں تک کہ نوازشریف تک اپنے حلقے سے بری طرح ہار رہا تھا۔ پھر وہی ہوا جو پاکستان میں ہمیشہ ہوتا ہے: رات گئے روشنیاں گل کر دی گئی، کمپیوٹرز بند کر دئیے گے اور نتائج آنا بند ہو گئے۔ یہاں تک کہ دوسری صبح کاسورج طپش پھیلانے لگا۔ یکایک نتائج بھی آنا شروع ہو گئے اور غیر یقینی طور پر ، معجزانہ طور پر وہ لوگ جو رات کو بری طرح ہار رہے تھے وہ جیت گئے!!!!

پی ٹی آئی کے لوگ جو اکثریت سے جیت رہے تھے وہ محدود ہو گئے۔ پہلے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 148 سیٹوں پر جیت رہی تھی۔ جبکہ نون لیگ 43 اور پی پی پی 47 سیٹوں پر جیت رہی تھی۔ مگر الیکشن کمیشن کو یہ نتائج پسند نہ آئے تو انہوں نے لائٹیں بند کر دیں اور جب دوسرے تیسرے دن جا کر لائٹیں آن کیں تو پی ٹی آئی فقط 93 سیٹوں تک محدود رہ گئی۔ جبکہ نون لیگ کو 73 اور پی پی پی کو 54 سیٹیں عنایت کر دیں۔  فارم 45 کی بجائے فارم 47 لوگوں کے ہاتھوں میں تھما کر انہیں جبراً فاتح قرار دیا جانے لگا!

دنیا بھر کے مبصرین، میڈیا، ماہرین نے پاکستان کے ان الیکشن کو تاریخ کا سب سے خنزیر ترین الیکشن قرار دیتے ہوئے تاریخ کا سب سے بڑا دھاندلی شدہ الیکشن قرار دیا اور پاکستان کی بدترین ذلت و رسوائی کا باعث بنا۔

ان الیکشن میں سب سے بڑا نقصان اور سب سے بڑی شکست پاکستان فوج کو ہوئی جنہوں نے اپنی حتمی الامکان کوشش کی  کہ نوازشریف یہ الیکشن واضح اکثریت سے جیتے۔ لہذا تمامتر اوپر بیان کی گئی بندوشوں، پی ٹی آئی کے خلاف تحریب کاریوں، دہشتگردیوں کے باوجود عوام نے نہ صرف فوج کے منہ پر تھوکا بلکہ نوازشریف کی غلیظ اور بدکار اوقات سرعام ظاہر کر دی۔ ایسے الیکشن  کراوانے پر فوج اور  الیکشن کمیشن پر 75 سالوں اور کڑوڑوں انسانی کی جانب سے دن رات لعنت اور ذلت و رسوائی کا تحفہ ملنا چاہیے۔

جس مقصد کے لیے ایک جمہوری حکومت پر شب خون مارا، ایک بے گناہ انسان کو جیل میں ڈالا، اس کا نام تک ختم کر دیا، اسکے ایک ایک بندہ اور انکی فیملیوں کی ذلت کی، عورتوں کو بے آبرو کیا، نظام درہم برہم کیا، 9 مئی کا بدترین جھوٹا کھیل رچایا، کئی بے گناہ افراد کا قتل کرایا، لاکھوں کو ذہنی ٹارچر دیا، بے تحاشا پیسہ حرام کی راہ بہایا۔۔۔ وہ مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہے بلکہ شدید شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ بدترین دھاندلی کے باوجود ایک ایسا ماحول برپا کر دیا جس میں کسی کے پاس حکومت بنانا مشکل کر دیا۔ اسکا نتیجہ اب یہ نکلے کہ پی ٹی آئی کے وہ 93 افراد جنہوں نے آزاد امیدواربن کر الیکشن جیتا ہے ان پر مزید کھربوں پیسہ لگا انکا ضمیر خریدنے کی کوشش کی جائے گی! ان کو اور انکی عورتوں کو ہراساں کیا جائے گا اور انکی آبروریزی کی دھمکیاں دیکر ان کے ضمیر خرید کر انہیں نون گینگ میں شامل کیا جائے گا اور نوازشریف کے سر فتح کا تاج سجا دیا جائے گا: کیا تم اس کو الیکشن کہتے ہو؟ کیا تم اسکو جیت کہتے ہو؟ کیا تم اسکو حکومت کہتے ہو؟ میری جانب  سے ہر اس فرد کے منہ پر تھو لعنت جو اس کو کامیابی کہتا ہے!!!

یہ الیکشن انسانی کائنات کے خنزیر ترین الیکشن تھے جن فوج کو بدترین شکست ہوئی ہے!   اب تم جسے چاہو وزارت کا تاج پہنا دو، جسے چاہے حکومت دیدو، جسے چاہے ہیرو اور جسے چاہو ولئین بنا دو تمہاری مرضی! کیونکہ تم نے اسکا فیصلہ بہت پہلے کر دیا تھا جب تم نے کہا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ ملک کون چلا سکتا ہے۔ افسوس صرف اس بات کا ہے کہ تم محافظِ پاکستان ہوتے ہوئے اس قدر غلیظ اور بدکار ، قابلِ مذمت اور کرمنل کھیل  میں پاکستانی قوم کا پیسہ، سرمایہ اور وقت برباد کرتے رہے!!!!


بقلم: مسعود

Pegham Network

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network

FREE
VIEW