آہٹ

میرے بارے ہواؤں سے وہ کب پوچھے گا

Basheer Badr - Aahat
بشیربدر – مجموعۂ کلام: آہٹ

میرے بارے ہواؤں سے وہ کب پوچھے گا
خاک جب خاک میں مل جائے گی تب پوچھے گا

گھر بسانے میں یہ خطرہ ہے کہ گھر کا مالک
رات میں دیر سے آنے کا سبب پوچھے گا

اپنا غم سب کو بتانا ہے تماشا کرنا
حالِ دل اس کو سنائیں گے وہ جب پوچھے گا

جب بچھڑنا بھی تو ہنستے ہوئے جانا ورنہ
ہر کوئی روٹھ کے جانے کا سبب پوچھے گا

ہم لفظوں کے جہاں دام لگے بیچ دیا
شعر پوچھے گا ہمیں اب نہ ادب پوچھے گا

مرا کیا کہیں بھی چلا جاؤں گا
مگر راستہ تو بنا جاؤں گا

ہواؤں کو اس کا شرف کیوں ملے
میں اپنا دیا خود بجھا جاؤں گا

کہیں بھی رہوں، میں کسی سے ملوں
ہمیشہ تمہارا کہا جاؤں گا

لہوس اگر حسن تخلیق ہے
کوئی چہرہ میں بھی بنا جاؤں گا

بغل گیر ہونے کے انداز سے
پتہ دشمنوں کا بتا جاؤں گا


urdubazm

 

About the author

Masood

ایک پردیسی جو پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک سے بے پناہ محبت رکھتا ہے، اپنے ملک کی حالت پر سخت نالاں ہے۔ ایک پردیسی جس کا قلم مشکل ترین سچائی لکھنے سے باز نہیں آتا، پردیسی جسکا قلم اس وقت لکھتا ہے دل درد کی شدت سے خون گشتہ ہو جاتا ہے اور اسکے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھے ہوئے الفاظ وہ تلخ سچائی پر مبنی ہوتے ہیں جو ہضم مشکل سے ہوتے ہیں۔۔۔ مگر یہ دیوانہ سچائی کا زہر الگنے سے باز نہیں آتا!

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pegham Network Community

FREE
VIEW