بشیربدر – مجموعۂ کلام: آہٹ
تو مجھ سے تیز چلے گا تو راستہ دوں گا
دعا کے پھول تری راہ میں بچھا دوں گا
ابھی تو زندگی حائل ہے تجھ سے ملنے میں
میں آج رات یہ دیوار بھی گرا دوں گا
اگر کسی نے مجھے ایک رات روک لیا
تو اس کا نام پتہ بھی تجھے بتا دوں گا
اب اس کے بعد کوئی بے وفا نہ پاؤ گے
میں اپنے آپ کو اتنی بڑی سزا دوں گا
بہت عجیب سی لڑکی ہے اس کی خاطر میں
پڑھے بغیر حسینوں کے خط جلا دوں گا
Add Comment