برہم سفر ہے آبلہ پادیکھتے رہو
برہم سفر ہے آبلہ پادیکھتے رہو
یاروپلٹ پلٹ کے ذرا دیکھتے رہو
کس کس کو اپنی اپنی رفاقت پہ زُعم ہے
ہوتا ہے کون کون جُدادیکھتے رہو
ہر فصل گل ہے غیر یقینی سی ان دنوں
صر صر چلے کہ باد صبا دیکھتے رہو
سُنتے رہو کہ وقت نے بدلی ہے اگنی
دم بھر میں انقلاب ہوا دیکھتے رہو
تھا کل تو ایک نعہرہ منصور بھی گراں
اور اب کہ سینکڑوں ہیں خدادیکھتے رہو
یاروپلک جھپکتے ہی لٹتے ہیں قافلے
یاں خودکشی ہے نعزش پادیکھتے رہو
احباب کوئے دار ورسن تک پہینچ گئے
اور تم فراؔز دست صبا دیکھتے رہو
احمدفراز – تنہا تنہا
Add Comment